
زخم مسلسل بہہ رہا ہو، تو نماز کس طرح پڑھیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے بھائی کو اینل فسٹولا(Anal Fistula) بیماری ہے،اس میں پاخانہ کی جگہ کے قریب ایک پھوڑا سا بنتا ہے، جس سے پیپ نکلتا ہے، بعض دفعہ اس جگہ سے مسلسل پیپ بھی نکلتا رہتا ہے، ایسی صورت میں اگر دورانِ نماز اُس جگہ سے پیپ خارج ہوجائے، تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟ کیا دورانِ نماز پیپ نکلنے کے باوجود نماز کو جاری رکھا جاسکتا ہے، یا پھر کپڑے تبدیل یا پاک کرکے پھر سے نماز پڑھنی ہوگی؟ شرعی رہنمائی فرمادیں۔
تکبیر تحریمہ ،قراءت اور تلبیہ غیرِ عربی میں پڑھنا
سوال: (1)اگر کوئی شخص تکبیرِ تحریمہ اور قراءت سے عاجِز ہو، تو کیا عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں تکبیرِ تحریمہ یا قراءت کرنے سے نماز درست ہو جائے گی؟ (2)کیا قراءت اور تکبیر تحریمہ کے علاوہ دیگر اذکار ِ نماز کو عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں پڑھ سکتے ہیں، خواہ عجز ہو یا نہ ہو ؟ (3)کیا ”تلبیہ“ کو عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں پڑھا جا سکتا ہے؟
عورت کا سر کے بال کٹوانے کا کیا حکم ہے ؟
سوال: عورتوں کوسر کے بال کٹوانا، جائز ہے یا نہیں اور اگر جائز ہے تو کہاں تک بال کٹوا سکتیں ہیں ؟
کیا غوث اعظم رفع یدین کرتے تھے؟ رفع الیدین نہ کرنے کی احادیث
سوال: حضور غوث پاک شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نماز میں تکبیراتِ انتقال کے وقت رفع یدین کرتے تھے،مگر حنفی حضرات رفع یدین نہیں کرتے، حالانکہ غوث پاک کو مانتے ہیں ، اس کی کیا وجہ ہے ؟
ٹرانسجینڈر(Transgender)کی شرعی حیثیت ؟
سوال: Transgender قانون کیاہے؟کیونکہ سننے میں یہ آرہاہے کہ اس قانون کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنی جنس یااپنی جنسی شناخت تبدیل کرسکتا ہے ، یعنی کوئی بھی مرداگریہ کہے کہ میری جنسی شناخت مرد سے عورت لکھ دی جائے ، توبغیرکسی میڈیکل ثبوت کے صرف اس کے کہنے پرادارہ جنس تبدیل کرنے کا پابند ہوگا،جس کے بعدوہ شخص عورت تصور کیا جائے گااوراس پر تمام قوانین عورتوں کے لاگو ہوں گے، حتی کہ وہ خواتین کے تعلیمی اداروں میں داخلہ لے سکےگا ،وہ کسی مردسے نکاح کرسکے گا،اس کاوراثت میں وہی حق تسلیم کیا جائے گا جوقانونی طورپرکسی عورت کا ہوتا ہے۔تواس طرح قانون کی وجہ سے ہم جنس پرستی کو جواز مل جائے گا ، توکیاکسی بھی اسلامی حکومت کے لئے یہ جائزہے کہ وہ اس قسم کی قانون سازی کرے؟
کیا عورتیں مسجد میں جاکردینی تعلیم حاصل کرسکتی ہیں؟
جواب: عورتوں کواس طرح مسجد میں جمع ہونے کی اجازت نہیں کہ اس میں کئی مفاسد ہیں۔البتہ اگر مسجدکے علاوہ کسی ایسی جگہ جمع ہوں کہ مردوں کے ساتھ اختلاط کی کوئی ...
مرد و عورت کے لیے بریسلٹ پہننا کیسا ؟
جواب: عورتوں کی پہچان ہوں، انہیں پہننا بھی ناجائز ہے۔ رہا مردوں کا معاملہ، تو مردوں کے لئے کسی بھی دھات کا بریسلٹ یا دھات کے علاوہ کسی بھی چیز سے بنا ہ...
زنا ایک قرض ہے کیا یہ حدیث ہے؟
جواب: عورتوں کے معاملے میں پاکدامنی اختیار کرے گا تو یہ خود اس کی عورتوں کی پاکدامنی اور پاکیزگی کا سبب ہوگا، اور اللہ عزوجل اس کی بیوی، بہن، ماں، بیٹی کو ب...
نماز کے دوران نفلی روزے کی نیت کی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: فجر کی نماز ادا کرتے ہوئے نمازکی حالت میں آج کےنفلی روزے کی نیت کر لی ،تو کیا یہ روزے کی نیت درست ہوگی ؟جبکہ اس سے پہلے روزے کے منافی کوئی عمل یعنی کھایا،پیاوغیرہ نہ ہو۔
ایک رکن میں 3 مرتبہ پاؤں اٹھا کر کھجانے سے نماز کا حکم
سوال: ہم نے علمائے کرام سے سُنا ہے کہ نماز کے ایک رکن میں تین دفعہ ہاتھ اٹھا کر استعمال کرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے ،تو کیا اگر کوئی شخص نماز کے ایک رکن میں تین دفعہ پاؤں اٹھا کر حرکت دیتا ہے، مثلاً: ابھی رمضان المبارک میں تراویح کے دوران یہ مسئلہ زیادہ در پیش ہوتا ہے کہ مچھر وغیرہ کی وجہ سے بعض لوگ بار بار پاؤں اٹھا کر خارش کرتے ہیں یا مچھر کو بھگانے کی کوشش کرتے ہیں ، تو کیا اس طرح تین دفعہ پاؤں اٹھا کر خارش وغیرہ کرنے سے نماز فاسد ہو جائے گی ؟