
مسجد کی ٹوپیاں خراب ہوجائیں تو بیچ سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مساجد میں عام طور پر پلاسٹک کی ٹوپیاں رکھی جاتی ہیں،تو وہ ٹوپیاں کچھ عرصے بعد ٹوٹ جاتی ہیں،ایسی صورت میں کیا ان ٹوٹی ہوئی ٹوپیوں کو پلاسٹک میں بیچ کر اِن سے حاصل ہونے والی رقم کو مسجد کے ہی دوسرے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟
اپنے گھر کی بیٹری مسجد کی بجلی سے چارج کرنا
سوال: ایک شخص روزانہ صبح کے وقت یا کبھی شام کے وقت مسجد میں آکر اپنے گھر کی بڑی بیٹری چارج کر کے جاتا ہے ،جبکہ اس کے محلے میں بیٹریاں چارج کرنے والی دکان بھی موجود ہے،مگر اس کے باوجود بھی وہ شخص اپنے پیسے بچانے کے لیے ایسا کرتا ہے۔ایسے شخص کے متعلق کیا حکم شرعی ہے؟
سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے نام پر مسجد کا نام رکھ سکتے ہیں؟
سوال: کسی مسجد کا نام حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے نام پر رکھ سکتے ہیں؟
مدرسے کے عمومی چندے سے چھت پر استاذ کے لیے رہائش بنا سکتے ہیں ؟
جواب: مسجد و مدرسہ کی آمدنی اس کے مصالح پر خرچ ہوتی ہے اور تعمیرمدرسہ کے بعد مدرسہ کے مصالح میں سے سب سے مقدم مدرس ہوتا ہے کہ اس سے مدرسہ کی آباد کاری ہوتی...
سوال: مسجد کی محراب، عین مسجد ہے، یا فنائے مسجد ؟
امام اورصف اول کے درمیان فاصلہ کی مقدار
سوال: مسجدمیں جب جماعت ہوتی ہے،مقتدیوں کی صفیں بنی ہوئی ہوں توامام کومقتدیوں کی پہلی صف سے کتنا آگے کھڑا ہونا چاہئے؟
مسجد و مدرسے کے لیے ایک باکس میں چندہ جمع کرنے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ مسجد ومدرسہ زیر تعمیرہیں، جن کے منتظمین سنی صحیح العقیدہ لوگ ہیں، تو مسجد و مدرسہ کے لیے مشترکہ چندہ کرنا ہے، جس میں مسجد و مدرسہ کے باہر کچھ باکس لگائے جائیں گےاور مخیر حضرات سے چندہ جمع کیا جائے گا، تو کیا دونوں کے لیے مشترکہ چندہ کیاجاسکتا ہے؟ اگرکیا جاسکتا ہے، تو کس میں کتنا کتنا لگایا جائے گا اور کیا احتیاطیں کی جائیں گی، شرعی رہنمائی فرما دیں۔
بدبودار جرابیں پہن کر مسجد میں جانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل سردی سے بچنے کے لیے بہت سے لوگ جرابیں استعمال کرتے ہیں۔جرابوں کے ساتھ اگر زیادہ دیر تک بوٹ پہنے جائیں،تو بعض لوگوں کے پاؤں سے عجیب سی بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔اب مسئلہ یہ ہے کہ کچھ افراد بوٹ اتار کر اسی طرح بدبو والی جرابیں لے کر مسجد میں نماز پڑھنے آجاتے ہیں،جس کی وجہ سے مسجد میں بھی عجیب سی بدبو پھیل جاتی ہے،تو ایسے افراد کا بدبو والی جرابیں پہن کر مسجد میں آنا کیسا ہے؟
سترہ کے بغیر نمازی کے آگے سے گزرنے کی صورت
جواب: مسجدِ صغیر(یعنی چھوٹی مسجد اور آج کل کی عام مساجد،کہ مسجدِ صغیر ہی کے حکم میں ہیں)میں نماز پڑھ رہا ہوتو ایسی صورت میں دیوارِقبلہ تک بغیر سُترہ کے...