سرچ کریں

Displaying 41 to 50 out of 2622 results

41

وضو میں چہرے سے ٹپکنے والے قطرے چلو میں گر جائیں تو چلو کے پانی کا حکم

سوال: جب میں وضو کرتی ہوں تو چہرہ دھونے کےلئے جب ہاتھ سے پانی لیتی ہوں اور وہ پانی میں چہرے کی طرف لے جارہی ہوتی ہوں تو پہلے جو پانی میرے چہرے سے ٹپک رہا ہوتاہے وہ نئے پانی کے اندر گر جاتا ہے،تو کیا یہ پانی استعمال شدہ شمار ہوگا، اس سے وضو نہیں ہوگا؟

41
42

جس پانی کو پاؤں لگ جائے، اس کو پینا کیسا؟

سوال: جس پانی میں پاؤں لگ گیا، اس کو پی سکتے ہیں یا نہیں؟

42
43

زپ والے موزوں پر مسح کا حکم۔۔غلطی کی درستگی

سوال: آج کل چمڑے کے جو موزے آتے ہیں، اکثر میں موزہ پہننے، اتارنے کے لیے سائیڈ پر زِپ لگی ہوتی ہے، اگر اس زِپ والے حصے پر پانی پڑجائے،توفوراً موزے میں داخل ہوجاتا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا ایسے موزے پر مسح کرنا، جائز ہے یا نہیں؟اور یہ رائج بھی کافی ہے، اکثر لوگوں نے ایسا ہی موزہ پہنا ہوتا ہے۔ نوٹ:موزہ پر جو زِپ ہوتی ہے،اس کا اکثر حصہ اگرچہ پنڈلی پر ہوتا ہے،مگر تقریباً دو انگل کے برابر حصہ قدم کے جس حصہ کا دھونا فرض ہے ،اس پر بھی ہوتا ہے۔

43
44

کیڑے مکوڑے پانی کی ٹینکی میں گر جائیں تو پانی کا حکم

سوال: ایک چیونٹی ہوتی ہے اور اسی طرح اس سے تھوڑا سا سائز میں بڑا ایک insect ہوتا ہے، جسے ہم اپنی زبان میں مکوڑا کہتے ہیں،اگر یہ پانی کی ٹینکی میں گر جائے تو کیا اس ٹینکی کے پانی سے غسل اور وضو ہو جائے گا؟

44
45

پانی میں بدبودار پانی مکس ہو جائے تو اس کا حکم

سوال: اگر پانی میں بدبودار پانی مکس ہو جائے اور اس کی وجہ سے نہ تو پانی کی رنگت بدلے، نہ ذائقہ بدلے، نہ اس میں بدبو آرہی ہو، تو کیا وہ سارا پانی ناپاک ہوجائے گا؟

45
46

کمزور نے طاقتور کے کپڑے پاک کیے تو کیا حکم ہے؟

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ شوہر کے ناپاک کپڑے اس کی بیوی دھو سکتی ہے؟ جب کہ اس کا شوہر اس سے زیادہ قوی ہو یعنی وہ اگر عورت کے نچوڑے ہوئے کپڑوں کو نچوڑے گا تو اس میں سے کچھ نہ کچھ قطرے پانی نکلے گا؟

46
47

گدھے اور خچر کا جوٹھا پانی مشکوک کیوں؟

سوال: گدھے اور خچر کا جوٹھا پانی مشکوک کیوں ہوتا ہے؟

47
48

کان،ناک،ہونٹ وغیرہ میں بالیاں پہننے اور وضو و غسل کا حکم ؟

سوال: عورت اورمرد کاکان،ناک میں سوراخ نکلوانا شرعا جائز ہے یا نہیں؟اور آج کل خصوصاً مغربی ممالک میں بطورِ فیشن لڑکے اورلڑکیاں زبان،ہونٹ ،چھاتی ، ابرووغیرہ اعضاء میں سوراخ نکلوا کر بالیاں پہنتے ہیں،تو کیا ان کا یہ عمل شریعت کی نظرمیں درست ہے یا نہیں؟اوروضو و فرض غسل کی صورت میں ان سوراخوں میں پانی پہنچانا ضروری ہے یا نہیں؟

48
49

سردی میں وضو کرنے کی فضیلت کیا گرم پانی سے وضو کرنے سے حاصل ہوگی ؟

سوال: ہم نے سنا ہے کہ سردی میں وضو کرنے پر دوہرا اجر ملنے کی بشارت ہے، تو کیا فضیلت ٹھنڈے پانی سے وضو کرنے کے ساتھ خاص ہے یا گرم پانی سےوضو کرنے پر بھی یہ فضیلت حاصل ہو گی؟

49
50

دریا کے پانی سے وضو اور غسل کرنا اور دریا کا پانی پینا

سوال: کیا دریا کے پانی سے وضو اور غسل ہو سکتا ہے؟ اور کیا مجبوری کے وقت اگر صاف پانی دستیاب نہ ہو، تو کیا وہ پانی پی سکتے ہیں اور کیا کسی جگہ پر دریا کا پانی دریا سے الگ ہو کر کھڑاہو، تو کیا وہ پانی پاک ہوتا ہے یا ناپاک ہوتا ہے؟

50