
ہوٹل یا دکان پر مسافروں کی گاڑی روکنے پر کمیشن لینا کیسا ؟
سوال: ہم عرب شریف میں زائرین کو مقدس مقامات کی زیارت کرواتے ہیں، راستے میں بعض مقامات پر کچھ دوکان والوں کے پاس گاڑی رکواتے ہیں اور دوکانداروں سے پہلے ہی طے ہوتا ہے کہ ہر مرتبہ گاڑی روکنے پر وہ ہمیں 200 ریال دیں گے، اب چاہے زائرین ان دوکانوں سے شاپنگ کم کریں یا زیادہ یا بالکل شاپنگ نہ کریں، ہمیں اس کا کمیشن 200 ریال ملے گا، کیا ہمارا س طرح کمیشن لینا،جائزہے؟
کمپنی مینیجر کا مال پاس کرنے کے لیے کمیشن لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں مختلف کمپنیوں میں مال دیتا ہوں ،تو کمپنی کے مینیجر ہم سے ڈیل کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ اگر اپنا مال نکلوانا ہے،تو ہمیں بھی کچھ کمیشن دو، ورنہ ہم اس مال میں نقص وغیرہ بتا کے روک دیں گے،حالانکہ مینیجرکمپنی سے اسی کام کی تنخواہ لیتا ہے کہ مینیجرہر وہ مال جو کمپنی کےمتعلق اور اُس کےلیے نفع بخش اور اُس کے وارے میں ہو اُسے پاس کرے، تو اس کا ایسا کرنا کیسا اور اس کو پیسے دینا کیسا؟اس کاشرعی حکم کیا ہے؟
فری لانسنگ ویب سائٹ کے ذریعے کام لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ فری لانسنگ کے ذریعے لوگ ہمیں ہائر کرتے ہیں اور کوئی پروجیکٹ دیتے ہیں ، پروجیکٹ کی رقم بھی فکس طے ہوجاتی ہے اور پروجیکٹ مکمل کرکے دینا ہوتا ہے تو فری لانسنگ ویب سائٹ اپنا کمیشن رکھنے کے بعد ہمیں اس کی پیمنٹ کردیتی ہے۔ ایسا کرنا کیسا؟
لائسنس کے بغیر میڈیکل اسٹور کھولنا
سوال: میں نے میڈیکل اسٹور کھولنا ہے لیکن پاکستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے قانون کے مطابق میڈیکل سٹور کا لائسنس ہونا ضروری ہے ، آپ میری شرعی رہنمائی فرما دیں کہ میں بغیر لائسنس کے میڈیکل اسٹور کھول سکتاہوں؟
کام میں چار پاٹنر ہیں کیا چاروں کا برابر وقت دینا ضروری ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہم چار اسلامی بھائیوں نے پراپرٹی ڈیلنگ کا کاروبار شروع کیا ہے سب نے دفتر میں برابر مال لگایا ہے اور ماہانہ دفتری اخراجات بھی برابری کی بنیاد پر ہوں گےاور کمیشن بھی برابر تقسیم ہو گا مگر ہمیں وقت کے حوالے سے رہنمائی درکار ہے کہ کیا کام کے لئے چاروں کا برابر وقت دینا ضروری ہے یا کوئی کمی بیشی کی جا سکتی ہے ؟ سائل:محمد خرم عطاری (محلہ یوسف آباد وہاڑی)
عشر اخراجات نکالنے کے بعد دیا جائے گا یا پہلے؟
سوال: میرا آپ سے یہ سوال ہے کہ سبزیوں میں عشر دیتے وقت کیا اس میں سے سبزی کو توڑنے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کا خرچہ اور جو سبزی منڈی میں کمیشن وغیرہ نکالتے ہیں تو یہ سب رقم نکال کر عشر دینا ہو گا یا پھر کل رقم میں سے عشر دینا ہو گا، جیسے گاجریں ہیں، تو ان کی دھلائی، ان سے بھرے جانے والے تھیلوں کی رقم اور کمیشن وغیرہ اور ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کا خرچہ، یہ سب کچھ عشر ادا کرنے سے پہلے نکالا جائے گا یا نہیں؟ رہنمائی فرما دیجئے۔
شرکتِ عمل میں کیا برابر کا وقت دینا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتےہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہم چار اسلامی بھائیوں نے پراپرٹی ڈیلنگ کا کاروبار شروع کیا ہے سب نے دفتر میں برابر مال لگایا ہے اور ماہانہ دفتری اخراجات بھی برابری کی بنیاد پر ہوں گےاور کمیشن بھی برابر تقسیم ہو گا مگر ہمیں وقت کے حوالے سے رہنمائی درکار ہے کہ کیا کام کے لئے چاروں کا برابر وقت دینا ضروری ہے یا کوئی کمی بیشی کی جا سکتی ہے ؟ سائل:محمد خرم عطاری(محلہ یوسف آباد، وہاڑی)