
کیا یہ حدیث ہے کہ مسلمان کے جھوٹے میں شفا ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ کیا یہ حدیثِ پا ک ہے کہ " مسلمان کے جھوٹے میں شفا ہے " اسی طرح کیا یہ بھی حدیثِ پاک ہے کہ " جو مسلمان بھائی کا جھوٹا پیئے گا اس کے ستر درجے بڑھا دئیے جائیں گے " ، براہِ مہر بانی رہنمائی فرمادیجیے ۔سائل : اسماعیل سہروردی ( فیصل آباد )
مضاربت سے ہونے والے منافع کو باہم تقسیم کرنا کیسا؟
جواب: شرعی اُصول و قواعِد کی رُو سے کام کرنے والا اپنی تَعَدِّی و کوتاہی سے جونقصان کرے اس کا تو ذمّہ دارہے، اس کے علاوہ کسی نقصان کا وہ ذمہ دار نہیں ۔لہٰذ...
شرعی معذورشخص سنتیں اورنوافل اداکرے گایانہیں
سوال: شرعی معذور شخص صرف فرض رکعتیں ہی ادا کرے گا یا پھر سنتِ مؤکدہ اور نوافل بھی پڑھے گا؟
وضو میں پورے سر کا مسح نہ کرنے کا حکم
سوال: کچھ لوگوں کو دیکھا ہے، وہ سر سے تھوڑی سی ٹوپی یا عمامہ ہٹا کر صرف سر کے چوتھائی حصہ کا مسح کر لیتے ہیں ، پورے سر کا مسح نہیں کرتے ، تو یہ رہنمائی فرمائیے کہ پورے سر کا مسح کرنے کا کیا حکم ہے ، اگر کوئی اس کے ترک کی عادت بنا لے ، تو کیاحکم ہو گا ؟
آبائی شہر سےدوسرے شہر شِفٹ ہو گئے، تو آبائی شہر میں نماز کا حکم
سوال: زید کی پیدائش راولپنڈی کی ہے، پنڈی سے ترک ِسکونت کی نیت کرتے ہوئے زید بیوی بچوں سمیت مستقل طور پر کراچی منتقل ہوچکا ہے ۔ اب یہاں کراچی سے کسی اور جگہ جانے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں۔ البتہ زید کی زمینیں اور اس کے کچھ رشتہ دار ابھی بھی راولپنڈی میں ہی مقیم ہیں۔ مفتی صاحب آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ بیان کردہ صورت میں زید جب کراچی سے راولپنڈی اپنے رشتہ داروں سے ملنے جاتا ہے ،جبکہ زید کا وہاں قیام پندرہ دن سے کم کا ہوتا ہے، تو کیا اس صورت میں زید راولپنڈی میں نماز قصر پڑھے گا یا پھر پوری نماز ادا کرے گا؟رہنمائی فرمادیں۔
گورنمنٹ حج اسکیم میں نام نہ آنے کی وجہ سے حج مؤخر کرنا کیسا ؟
سوال: ایک شخص نے حج کے سلسلے میں گورنمنٹ فارم حاصل کیا اور مقررہ وقت پررقم بھی جمع کروا دی ، مگراس کا نام نہیں نکلا،ابھی چونکہ پرائیویٹ کاروان کے ذریعے درخواستیں جمع ہورہی ہیں اور جانا ، ممکن بھی ہے ، تو کیا اس شخص پر لازم ہے کہ پرائیویٹ ذریعہ اختیار کرتے ہو ئے حج پر جائے اور اگر نہ جائے اورآئندہ سال کوشش کرکے گورنمنٹ کے تحت سفر کرلے ، توکیاگنہگار ہوگا ؟ کیونکہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ کے ریٹ میں لاکھوں کا فرق آرہا ہے اور یہ خرچ کرنے کی بھی استطاعت موجود ہے ، لیکن اگر کم پیسوں میں ہوجائے ، تو فبہا اور اگر تاخیر کے سبب گناہ کا معاملہ آئے گا ، تو پرائیویٹ ہی انتظام کر لیں گے ۔اس بارے میں آپ شرعی رہنمائی فرمائیں ۔
قعدہ اخیرہ بھولنے کی صورت میں کیا سجدہ سہو کفایت کرے گا؟
سوال: نمازی اگر فرض نماز میں قعدہ اخیرہ کیے بغیر ہی کھڑا ہو جائے اور تیسری یا پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلے، تو کیا اس صورت میں اسے وہ نماز نئے سرے سے پڑھنا ہوگی؟ یا پھر سجدہ سہو کرنا ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
کیا ہر پنجے والا پرندہ حرام ہے ؟ نیز مرغی کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مرغی،پنجے والا پرندہ ہےتواس کا کھانا حلال ہے یا حرام؟کیونکہ سنا ہے کہ پنجے والے پرندے حلال نہیں ہوتے ۔ شرعی رہنمائی فرما دیں ۔
بغیر محرم کے عورت کا دوسری عورت کے ساتھ شرعی مسافت کا سفر کرنا کیسا؟
سوال: کیا عورت کسی اور عورت کے ساتھ شرعی مسافت کا سفر کر سکتی ہے ؟
سورج گہن کی نماز جماعت سے ادا کریں تو قراءت جہری ہوگی یا سری؟
جواب: طلاق چاند گہن پر ہوتا ہے ، سورج گہن کو کسوف کہا جاتا ہے نیز اوپر موجود روایت میں واضح طور پر فرمایا ہے کہ ہم آپ علیہ السلام کی آواز نہیں سنتے تھے لہذا...