
نئی گاڑی کی بکنگ کے وقت قیمت لاک(فِکس) نہ ہونے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ جب کوئی نئی گاڑی بُک کروانے کے لیے کمپنیوں کی ڈیلر شپس(Dealerships)پہ جاتے ہیں، تو بعض کمپنیوں کے معاہدے میں یہ آپشن موجود ہوتا ہے کہ اگر آپ بکنگ کے وقت گاڑی کی پوری قیمت ادا کر دیں، تو آپ کی گاڑی کی قیمت لاک ہو جائے گی، یعنی مارکیٹ میں اگرچہ گاڑی کی قیمت بڑھ جائے، تب بھی آپ کو اسی قیمت پر گاڑی ملے گی، لیکن اگر پوری قیمت ادا نہیں کرتے،تو گاڑی کی قیمت لاک نہیں ہوگی، یعنی اگر مارکیٹ میں گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو ڈیلیوری کے وقت جو قیمت ہو گی، اسی حساب سے آپ کو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ پوچھنا یہ ہے کہ ڈیلر شپ کے معاہدے میں یہ شرط لگانا کیسا کہ اگر گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو اسی حساب سے قیمت ادا کرنی ہوگی؟ نوٹ: گاڑی کی بکنگ سے لے کر ڈیلیوری تک کمپنی کا جو پراسس ہوتا ہے، اس بارے میں تفصیل یہ ہے کہ اولاً کمپنی نئی گاڑی بنانے کا اعلان کرتی ہے اور اس کا ڈیزائن اور فیچرز وغیرہ متعارف کرواتی ہے، جسے دیکھ کر لوگ اس کمپنی کی مختلف ڈیلر شپ پہ جا کر گاڑیاں بک کروانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ بکنگ مخصوص مدت تک جاری رہتی ہے، اس کے بعد بند کر دی جاتی ہے۔ بکنگ کے لیے درکار رقم کمپنی کی طرف سے مقرر ہوتی ہےاور وہ گاڑی کی قیمت کم زیادہ ہونے کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے، یعنی اگر گاڑی کی قیمت کم ہے، تو اس کی بکنگ کے لیے کم از کم مثلاً پانچ لاکھ روپے جمع کروانے ہوں گے اور قیمت زیادہ ہونے کی صورت میں دس لاکھ اور بقیہ رقم گاڑی ڈیلیور ہونے سے ایک ماہ پہلے جمع کروانی ہو گی۔ جس شخص نے بھی گاڑی بک کروانی ہو، وہ بکنگ کی رقم ڈیلر شپ کی بجائے بینک کے ذریعےکمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کرواتا ہے، کمپنی کے پاس رقم پہنچ جانے کے بعد وہ گاڑیاں بنانا شروع کرتی ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ کمپنی اپنا سرمایہ لگا کر پہلے گاڑیاں بنا لے اور بعد میں بیچتی رہے، کیونکہ ایک گاڑی کی قیمت بھی ملین میں ہوتی ہے، لہذا کمپنی اپنی طرف سے اتنا سرمایہ لگانے والا رِسک کبھی نہیں لیتی، بلکہ گاڑیوں کی بکنگ اتنا عرصہ پہلے شروع کرنے کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ کمپنی لوگوں کی رقم سے کاروبار کر سکے۔
مسجد و مدرسے کے لیے ایک باکس میں چندہ جمع کرنے کا حکم؟
جواب: پس جب مسجد اور مدرسہ کے چندہ کے لیے علیحدہ علیحدہ رسید چھپوائی جاسکتی اور چندہ کیا جا سکتا ہے،تو اسی کام کو یکجا کرنے میں کوئی شرعی قباحت نہیں۔کتب فقہ...
حدیث: تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے
جواب: پس اسی وقت سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بیٹے کا گریبان پکڑا اور اس سے ارشاد فرمایا:’’تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے۔“(الم...
عربی خطبہ سننا فرض یا واجب ہے؟ کسی اور زبان میں خطبہ دہنا کیسا؟
جواب: پس سب سے پہلے جمعہ کے لیے آنے والا اونٹ قربان کرنے والے کی مانند ہے، پھر اس کے بعد والا گائے قربان کرنے والے کی طرح ہے، پھر اس کے بعد آنے والا مینڈھا ...
ایک کرنسی قرض دے کر دوسری کرنسی میں مطالبہ کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں چند سال قبل جب سعودیہ میں تھا، تو کسی رشتہ دار نے ایک لاکھ روپے قرض مانگا، اس وقت میں نےوہاں ایجنسی کے ذریعے 2500 سعودی ریال کنورٹ کروا کر اسے ایک لاکھ روپے بھیجے تھے اور ہمارے درمیان وعدہ ہوا تھا کہ دس سال بعد قرض واپس ہوگا، اب تقریباً سات سال گزر چکے ہیں اور حالیہ ریٹ کے مطابق 2500 ریال کی رقم دو لاکھ کے قریب بن رہی ہے۔ اب مجھے اچانک رقم کی ضرورت پیش آ گئی ہے، تو اس میں ایک تو یہ پوچھنا ہے کہ مقروض پر کتنی رقم واپس کرنا ضروری ہے، 2500 ریال یا پھر ایک لاکھ روپے پاکستانی؟ نیز معاہدہ کا عرصہ پورا ہونے سے پہلے قرض کی واپسی کا مطالبہ جائز ہے؟رشتہ دار کا کہنا ہے کہ حالات کی وجہ سے ابھی رقم واپس کرنا مشکل ہے اور جب کروں گا، تو ایک لاکھ ہی واپس کروں گا، کیونکہ آپ نے مجھے ایک لاکھ روپے ہی دئیے تھے۔
عورت کے لیے گلے اور کان میں سونے کا زیور پہننا منع ہے؟
جواب: پسند کرتی ہو کہ تمہیں آگ کے کنگن پہنائے جائیں؟عرض کیا:نہیں۔ارشاد فرمایا:پھر ان کی زکوٰۃ ادا کیا کرو۔ (3)یا یہ وعید اُن خواتین کے لئے ہو سکتی ہے،جو...
ماہانہ قسط میں کمی کرنے پر قیمت بڑھا دینا کیسا ؟
جواب: پس کروں گا۔ پس وہ دونوں اسی طرح کیا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ ہم پر برابر ہے کہ یہ زیادتی سودے کے شروع ہی میں نفع کے ساتھ طے ہو یا پھر بعد میں اضافہ کی...
اللہ عز وجل کےلیے پیر کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟
جواب: پس اگر یہ اعتراض کیا جائے کہ لفظ موجود ،واجب ،قدیم اور ان جیسے دیگر وہ الفاظ کہ جن کے بارے میں شریعت وارد نہیں ہوئی ہے ان کا اطلاق اللہ عزوجل پر کی...
کیا اپنے ملازم کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟
جواب: پس اگر یہ ہوگا، تو ثواب حاصل ہوگا ورنہ نہیں اور دوسری قسم کی بنیاد شریعت میں موجود ارکان و معتبر شرائط پر ہے کہ اگر یہ پائے جائیں گے، تو عمل درست ہو...
اذان کا جواب دینا واجب ہے یا مستحب؟
جواب: پس کہا گیا کہ (اذان کا جواب) واجب ہے اور یہی خانیہ ،خلاصہ اور تحفہ کا ظاہر ہے اور اسی کی جانب علامہ کمال علیہ الرحمہ مائل ہوئے اور کہا گیا کہ (اذان کا...