سرچ کریں

Displaying 521 to 530 out of 2851 results

521

نمازِ جنازہ میں بعض تکبیریں رہ جائیں تو کیا حکم ہے؟

سوال: اگر کوئی نماز جنازہ میں شریک ہوا، ابھی ثنا ہی پڑھ رہا تھا کہ امام نے چوتھی تکبیر کہہ کر سلام پھیر دیا، تو اس صورت میں یہ شخص کیا کرے سلام پھیر دے یا درود پاک و دعا پڑھ کر سلام پھیرے؟

521
522

ایلفی لگے ہونے کی صورت میں وضو و غسل کا حکم

سوال: اگر کوئی شخص رپئیرنگ کا کام کرتا ہو اور اپنے کام میں ایلفی کا استعمال کرتا ہو ،ایلفی کے استعمال کے دوران کچھ ایلفی اس کے ہاتھوں پر بھی لگ جاتی ہو اوراس سے بچنا بہت مشکل ہو۔کیا ایسے شخص کے لئے وضو و غسل کے معاملے میں رخصت ہوگی یعنی اسے اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ ہاتھوں سے ایلفی ہٹائے بغیر ہی وضو وغسل کرلے تو اس کا وضو وغسل درست ہوکر نماز ہوجائے ،یا پھر اسے بہر حال ایلفی ہٹا کر ہی وضو و غسل کرنا ہوگا؟شرعی رہنمائی فرمادیں۔

522
524

وقتی نمازادا کرنے والے کے پیچھے قضا نماز ادا کرنا

سوال: ایک بندہ قضانماز ادا کرنا چاہتا ہےتو کیا وہ قضا نماز جماعت کے ساتھ ادا کر سکتا ہے؟مثال کے طور پرآج کی مغرب کی نماز اس بندے نے پہلی جماعت کے ساتھ ادا کر لی مگر جیسے ہی پیچھے دوسری جماعت کھڑی ہوئی جوآج کی مغرب اداکرنے کے لیے قائم ہوئی تووہ اپنی قضاہوجانے والی مغرب کی نمازکواداکرنے لیے اس میں شامل ہو گیاتوکیا اس طرح قضانماز ہو جاتی ہےدوسری جماعت کےساتھ؟

524
525

امام کی غیبت کرنے والے کا اسی امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا

سوال: ایک شخص مسجد کے امام صاحب کی غیبت کرتا ہے، تواس غیبت کرنے والے شخص کی ان امام صاحب کی اقتداء میں نماز ہوگی یا نہیں کہ وہ کیسے اس کے پیچھے نمازپڑھ رہا ہے حالانکہ وہ اس کی غیبت کرتا پھرتا ہے؟

525
526

کیا درود پاک پڑھنے سے قضا نماز معاف ہو جاتی ہے؟

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ حدیث مبارک میں ہے کہ جس نے جمعہ کے دن 80 مرتبہ درود شریف پڑھا، اس کے تمام گناہ معاف ہو جائیں گے اور بھی ایسے بہت فرامین ہیں ۔ تو کیا قضا نماز بھی معاف ہو جائے گی اور کیا اس کی قضا نہیں پڑھنا پڑے گی؟

526
527

اوابین کے لیے مغرب کی سنتوں کے علاوہ 6 نفل پڑھنے ہیں یا سنتوں کو شامل کر سکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اوابین کے لیے مغرب کے فرض کے بعد دو سنت، دو نفل اور دو نفل پڑھیں، یا مغرب کی پوری نماز (تین فرض، دو سنت اور دو نفل) پڑھ کر پھر چھ نفل پڑھیں، کیا دونوں طریقے درست ہیں اور ان میں سے افضل کون سا ہے؟

527
529

امام کے سجدہ سہوسے پہلے مسبوق کھڑا ہوگیا تو کیا کرے؟

سوال: اگرمسبوق امام کے سجدہ سہو سے پہلے، آخری سلام سمجھ کر اپنی چھوٹی ہوئی ‌نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہو گیا پھر پتا چلا کہ امام نے تو نماز ختم کرنے کے لیے سلام نہیں پھیرا، بلکہ سجدہ سہو کرنے کے لیے سلام پھیرا ہے، تو اب مقتدی اپنی چھوٹی ہوئی نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہو گیا۔ اس کے بارے میں کیا حکم ہوگا ۔ وہ کیا کرے۔ براہِ کرم جواب ارشاد فرمایئے ۔

529
530

فرضوں میں ایک ہی سورت کا تکرار مکروہ کیوں ہے؟

موضوع: فرض نمازوں میں ایک سورت کی تکرار مکروہ کیوں؟

530