
شوہر کی 15 دن سے زیادہ رہنے کی نیت ہو اور بیوی کی کم، تو بیوی قصرکرے گی یا نہیں ؟
سوال: اگر میاں بیوی دونوں ایک ساتھ پانچ سو(500) کلو میٹر دور کسی جگہ پر سفر کرکے جائیں،اور وہاں شوہر مقیم ہوجائے ،جبکہ بیوی وہاں صرف پانچ دن کے لیے گئی ہو، تو ایسی صورت میں بیوی کے لیےنمازوں میں قصر کرنے اور نہ کرنے سے متعلق کیا حکم ہوگا؟کیا بیوی مقیم نہ ہونے کی وجہ سے قصر نماز ادا کرے گی،یا پھر شوہر کی اتباع میں پوری نماز پڑھے گی ؟
نماز کے اول وقت میں مقیم اور آخری وقت میں مسافر ہو تو نماز کس طرح پڑھے ؟
سوال: زید اپنے گھر سے ظہر کا وقت شروع ہونے کے بعد نمازِ ظہر ادا کیے بغیر ہی شرعی سفر کے لیے نکلا، ابھی زید مطلوبہ شہر پہنچنے کے قریب تھا کہ رستے میں ظہر کے آخری وقت میں زید نے وہ نمازِ ظہر قصر ادا کی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید کی وہ نمازِ ظہر درست ادا ہوئی ہے؟
نماز جنازہ کی کتنی تکبیریں ہیں؟ احادیث کی روشنی میں تفصیلی فتویٰ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ نمازِ جنازہ میں کل کتنی تکبیریں ہیں؟ ایک شخص کا کہنا ہے کہ صحاح ستہ میں حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالی عنہ نے جنازہ پر پانچ تکبیریں پڑھیں اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم پانچ تکبیریں پڑھا کرتے تھے، تو کیا یہ بات درست ہے؟
نمازی سورۃ الفاتحہ کےبعد سورت ملانا بھول جائے اور نماز پوری کرلے، تو نماز کا حکم
سوال: تین یا چار رکعات والی فرض نماز کی پہلی یا دوسری رکعت میں نمازی سورۃ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنا بھول جائے اور یونہی نماز پوری کرلے تو کیا اسے وہ نماز دوبارہ پڑھنا ہوگی؟
منت مانی ہوئی چیز بھول جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ اگر کوئی شخص کوئی منت مانے اور اس کے بعد اس کا مقصد پورا بھی ہو جائے، لیکن اب اسے یاد نہ رہے کہ منت روزوں کی تھی یا نماز کی یا کسی اور چیز کی، البتہ یہ حتمی طور پر معلوم ہو کہ کوئی منت مانی تھی، تو اب اس منت سے برئ الذمہ ہونے کی کیا صورت ہے؟
عشا کی نماز پڑھنے سے پہلے وتر پڑھنے کا حکم
سوال: عشا کی نماز پڑھنے سے پہلے وتر کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
حالتِ احرام میں ستر عورت کھل جائے تو کیا حکم ہے ؟
جواب: نماز میں مرد کو اپنا ستر اور عورت کوسوائے چند اعضاکےاپنا تمام جسم چھپانا فرض ہوتا ہے، اسی طرح طواف میں بھی مرد و عورت کیلئے اپنے اعضائے مستور...
تعدیلِ ارکان پوری طرح ادا نہیں کرنے والے کی نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کوئی شخص تعدیل ارکان پوری طرح سے ادا نا کرے، تو اس کی نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
مسبوق کی دو رکعتیں رہتی ہوں تو کیا وہ ان میں قراءت کرے گا؟
سوال: اگر مقتدی جماعت میں آخری دو رکعت میں شامل ہوا تو جب مقتدی اپنی دو رکعت بعد میں پڑھےگا تو اس کو سورہ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنی ہو گی ؟
بیوہ عورت کے لئے سونا پہننے کا حکم
سوال: کیا بیوہ عورت کونماز یا نماز کے علاوہ سونا پہننا ناجائز ہے؟ ہماری امی ہیں ان کی عمر تقریبا 70 سال ہے وہ سونا پہنتی ہیں۔ یہ پہننا جائز ہے عورت کے لیے یا ثواب یا گناہ ہے؟