دکان سپرد کرنے کے بعد کرائے دار استعمال نہ کر ے، تو کرایہ لازم ہوگا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلےکےبارے میں کہ میری شہر سے باہر دیہات میں چند دُکانیں ہیں۔ ان میں سے ایک دکان اگست کے مہینے میں ایک شخص کو کرائے پر دینے کا معاہدہ ہوا کہ سات ہزار ماہانہ کرائے پر تمہیں دکان دوں گا۔ ستمبر شروع ہونے سے دو دن پہلے صفائی وغیرہ کروا کر میں نے اسے دکان کی چابیاں سپرد کر دیں۔ ابھی اکتوبر میں جب میں اس سے اور دیگر کرائے داروں سے ستمبر کا کرایہ وصول کرنے گیا، تو اس نے کہا کہ میں نے دکان کا استعمال 20 ستمبر سے شروع کیا ہے۔ اس سے پہلے دکان نہیں کھولی، کیونکہ جو مال رکھنا تھا، وہ لیٹ ہو گیا تھا۔ یعنی ستمبر کے صرف 10 دن دکان استعمال ہوئی ہے، لہذا میں 10 دن کے حساب سے کرایہ دوں گا۔ اِس پر ہماری کافی بحث ہوئی ہے کہ جب ایگریمنٹ ہو گیا اور چابیاں وغیرہ سب سپرد کر دیں تو پھر کھولنا نہ کھولنا تو تمہاری اپنی مرضی تھی۔ میری شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا میں کرائے کی وصولی کا حق دار ہوں یا نہیں؟
سوال: زید کو یہ معلوم ہے کہ فلاں مہینے کی فلاں تاریخوں کی 10 نمازیں قضا ہوئی ہیں، اب زید ان نمازوں کی ادائیگی میں دن معین کرنے کے بجائے یوں نیت کرتا ہے کہ میری سب سے پہلی فلاں نماز جو قضا ہوئی ہے ،اسے ادا کرتا ہوں، تو کیا اس صورت میں زید کی وہ قضا نمازیں ادا ہوجائیں گی؟رہنمائی فرمائیں۔
گھر خریدنے کے بعد اس میں سونے کی چین ملی تو کیا کیا جائے؟
جواب: شرعی فقیر کودےدےیا نیک کام مثلا مسجد یا مدرسے وغیرہ میں دے دے اور اگر خود شرعی فقیرہوتوخودبھی رکھ سکتاہے ۔ ردالمحتارمیں ہے "وفي التتارخانية عن ال...
کیا اپنی جائیداد مسجد و مدرسے کے لیے وقف کرنا جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زیدنے اپنی جائیداد(زمین) اپنی زندگی میں حالت صحت میں شرعی رہنمائی لے کراپنی اولادمیں تقسیم کی ۔ اب اس کے پاس کچھ مزید اپنی زمین ہے جیسے حالتِ صحت میں وہ مسجدیامدرسے کے لیے وقف کرناچاہتاہے۔ کیا زندگی میں شرعاًاس طرح وقف کرناسے وقف ہو جائے گا؟ سائل:غلام محی الدین (سیدپور ملتان روڈ،لاہور)
حالتِ احرام میں سر یا داڑھی کے بالوں میں کنگھی کرنا کیسا ؟
سوال: حالتِ احرام میں سر یا داڑھی کے بالوں کو کنگھی کرنے کا کیا حکم ہے ؟ رہنمائی فرمائیں ۔
جواب: رہنمائی نہ فرماتے تو نہ تو وہ میری حاجت پر غور کرتے اور نہ میری طرف متوجہ ہوتے۔ حضرت عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ نے کہا : بخدا یہ میں نے نہیں کہا بلکہ ...
امام نے بھول کر نجس کپڑوں میں نماز پڑھادی تو اس کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر جسم یا لباس پر نجاست بقدر مانع لگی ہو اور اسی حالت میں بھول کر نماز پڑھائی ہو، بعد میں نجاست کے لگنے کا علم ہوا تو اب نماز کا کیا حکم ہوگا؟ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں۔
طواف کا آغاز رکن یمانی سے کرنے کا حکم
موضوع: طواف کا آغاز رکن یمانی سے کرنے کا شرعی حکم
یہ کہنا کہ فلاں شخص یا اس کا پاؤں بھاری ہے
سوال: میرا یہ سوال ہے کہ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ فلاں بندہ بھاری ہے، یا اس کا پاؤں بھاری ہے یا اس کا ہاتھ بھاری ہے، یہ دکان میں آئے گا تو سیل (یعنی دکان داری) اچھی نہیں ہوگی یا گھر میں آئے گا تو کوئی نہ کوئی نقصان ہوگا وغیرہ وغیرہ، تو اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمادیں۔
سوال: کسی شخص نے نمازِ ظہر یہ سمجھ کر شروع کی کہ ابھی وقت باقی ہے، لیکن نماز پڑھنے کے بعد پتہ چلا کہ وقت تو ختم ہوچکا تھا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں جو نمازِ ظہر ادا کی گئی، کیا وہ نماز ادا ہوگئی؟ یا پھر اس نماز کو دوبارہ پڑھنا لازم ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں سائل: ابو فیضان