
جس کا ذہنی توازن کبھی خراب اور کبھی صحیح ہوجاتا ہو، اس کو زکوٰۃ دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میرے بچوں کے ماموں کے دماغ پر اثر ہو گیا ہے، وہ بہت بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں، کبھی کوئی بات ٹھیک کرتے ہیں، پھر عجیب و غریب باتیں شروع کردیں گے، کبھی بچے سے پیار کریں گے، کچھ دیر بعد کہیں گے کہ اسے تھیلے میں ڈال کر باہر پھینک آئیں، وغیرہ، لیکن وہ پاگلوں کی طرح بلاوجہ لوگوں کو گالیاں یا مارتے نہیں ہیں۔ اسی آزمائش میں کئی مہینوں سے وہ بستر پر ہیں، کام نہیں کر پارہے، ان پر کافی قرض چڑھ گیا ہے، ان کے پاس سونا، چاندی، کرنسی وغیرہ کوئی چیز نہیں، ان کے والد صاحب رکشہ چلاتے ہیں جس سے گھر کے اخراجات بمشکل پورے ہورہے ہیں، یہ بھی صاحبِ حیثیت نہیں کہ کچھ بچا کر قرض ادا کر سکیں، بلکہ گزارہ بہت مشکل سے ہوتا ہے، تو اگر ہمارا کوئی جاننے والا بچوں کے ماموں کے قرض کی ادائیگی میں زکوٰۃ دینا چاہے، تو کیا ان کوزکوٰۃ لگ سکتی ہے اور کیا زکوٰۃ کی رقم ان کے قرض خواہوں کو دے کر ان کا قرض ادا کیا جا سکتا ہے؟ تاکہ ان کا یہ بوجھ کم ہو سکے۔
سوال: سنی نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا معنی بھی بتا دیں۔
کیا بچے کا نام "شعبان علی" رکھ سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شعبان علی کا کیا معنی ہے اور یہ نام رکھنا کیسا؟
آخری قعدے کے بعد بھول کر کھڑے ہو گئے، تو سجدہ سہو کرنے کا طریقہ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ امام چار رکعتی نماز میں قعدہ اخیرہ میں التحیات پڑھ کر بھولے سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے اور ابھی تلاوت شروع کی ہو کہ یاد آتے ہی فوراً واپس لوٹ جائے، تو اب سجدۂ سہو کس طرح کرے، کیا بیٹھ کر دوبارہ التحیات پڑھے پھر سجدۂ سہو کرے یا بیٹھ کر التحیات نہ پڑھے، بلکہ سجدۂ سہو کرکےپھر التحیات پڑھے اور نماز مکمل کرے، صحیح طریقہ کیا ہے؟ جواب ارشاد فرمائیں۔
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس بارے میں کہ لڑکی کا نام ”عارِفہ“ رکھنا کیسا؟
ہالہ و بلقیس نام ایک ساتھ رکھنا
سوال: کسی بچے کا نام ایک ساتھ دو الگ الگ شخصیت کے ناموں پر رکھ سکتے ہیں؟ جیسے بیٹی کا نام ہالہ بلقیس رکھنا؟
نابالغ پر عشر کیوں لازم ہوتا ہے
سوال: کیا نابالغ پرعشر لازم ہوتا ہے؟ اگر لازم ہوتا ہے ، تو اس کی کیا وجہ ہے،جبکہ نابالغ تو عبادات کا مکلف نہیں ہے؟
جو شخص لاپتہ ہو جائے ، اس کی وراثت کا حکم
سوال: عبد الرحمٰن آٹھ سال پہلے لا پتہ ہوگیا تھا،اس کی موت و حیات کا اب تک کوئی پتہ نہیں چل سکا۔جس وقت لا پتہ ہوا تھا،اس وقت اس کی عمر 75سال تھی۔پوچھنا یہ ہے کہ اس کے مال کے متعلق کیا حکم ہے؟کیا اس کا مال اس کے ورثاء میں تقسیم کیا جا سکتا ہے؟
فصل کے اخراجات پیداوار سے زائد ہوگئے تو عشر واجب ہوگا یا نہیں؟
سوال: ایک شخص نے تجارت کی غرض سے اپنی زمین میں پیاز کاشت کیا ۔ پانی دینے کے لئے سولر پلیٹ خریدی اور اس کے ذریعہ ٹیوب ویل چلا کر اسے پانی دیا ۔ اس فصل کی کاشت میں تقریبا 31 ہزار روپے کے اخراجات آئے (جس میں سولر پلیٹ،سولر پمپ،کاشت کے لئے پیاز کے پودے اور مزدوری شامل ہے)تین ماہ کی محنت کے بعد اس سے صرف گیارہ کلو پیاز حاصل ہوئی جس کی قیمت جب پیاز زمین سے نکال لی گئی اس وقت تقریباً 550 روپے بنتی تھی ۔اب سوال یہ ہے کہ فصل کی کاشت پر آنے والے اخراجات اور حاصل ہونے والی فصل کی مقدار اور قیمت کو دیکھتےہوئے کیا اس شخص پر عشر لازم ہوگا جبکہ اس زمین سے حاصل ہونے والا پیاز مقدار اور معیار میں اتنا نہیں تھا کہ اسے بیچا جاتا، اس لئے گھر ہی میں استعمال کر لیا گیا؟ نوٹ: پیاز کھیت میں ہی کاشت کیا تھا، گھر کے صحن میں کاشت نہیں کیا تھا ۔
لبابہ نام کا مطلب اور لبابہ نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال: لڑکی کا نام لبابہ رکھنا کیسا؟