سرچ کریں

Displaying 581 to 590 out of 2376 results

581

تیز رفتار سے قرآن پاک پڑھنا کیسا ؟

جواب: طریقہ محمدیہ میں ہے:’’ والذي يكثر اللحن في القرآن إن كان قادرا على التعلم فليمتنع عن القراءة قبل التعلم فإنه عاص به ‘‘ترجمہ:وہ شخص جو قرآن پاک پڑھنے ...

581
582

Hamster Kombat گیم کھیلنے اوراس کے کوائنز کا حکم

سوال: ایک آن لائن گیم ہے (HAMSTER KOMBAT)اور اس گیم کے ڈویلپرز کی طرف سے یہ دعوی ہے کہ اس گیم سے حاصل ہونے والے کوائنز کی لسٹنگ کی جائے گی اور اس کو بطور کرپٹو کرنسی متعارف کروایا جائےگا۔ اس گیم کو کھیلنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ: سب سے پہلے آپ کو ٹیلی گرام نامی سوشل میڈیا ایپ پر اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے، اس کے بعد کسی ایسے بندے کا ریفرل لنک چاہیے ہوتا ہے، جو پہلے یہ گیم کھیل رہا ہو ،اس لنک پر کلک کرنے سے آپ کا گیم میں خودبخود اکاؤنٹ بن جاتا ہے، پھر اس کے بعد اس گیم میں کوائنز حاصل کرنے کے مختلف طریقے ہیں: •مثلاً: آپ کو ڈیلی گیم اوپن کرنا ہوتی ہے ،جس کے آپ کو کوائنز ملتے ہیں۔ •یونہی دوسرے لوگوں کو اپنے لنک کے ذریعے ایڈ کروانے پر بھی آپ کو کوائنز ملتے ہیں۔ •گیم اوپن کرکے اسکرین پرٹیپ(Tap)کرتے رہنے سے بھی آپ کے اکاؤنٹ میں کوائنز کا اضافہ ہوتا رہتاہے۔ اوراس گیم کوکھیلنے کایہی طریقہ ہوتاہے کہ اسکرین کوٹیپ کرتے جائیں اورکوائنز حاصل کرتے جائیں ،اس کے علاوہ اورکچھ نہیں کرناہوتا۔ •یونہی اپنے اکاؤنٹ میں موجود کوائنز کے ذریعے کارڈز خرید سکتے ہیں(اس خریداری میں علیحدہ سے رقم نہیں دینی پڑتی، بلکہ کوائنزکے بدلے ہی کارڈخریدسکتے ہیں) اور ان کارڈز کی وجہ سے آپ کو خود بخود مزید کوائنز ملتے ہیں، اگر آپ آف لائن ہیں،تو ان کارڈز کی وجہ سے تین گھنٹے تک آپ کے کوائن بڑھتے رہیں گے،تین گھنٹے بعد کارڈز اپنا کام روک دیں گے،پھر جب آپ دوبارہ گیم اوپن کریں گے،تو وہ کارڈز دوبارہ اپنا کام شروع کردیں گے اور آپ کے کوائنز بڑھنا شروع ہوجائیں گے۔ •اس کے علاوہ روزانہ کے مختلف ٹاسکس بھی دئیے جاتے ہیں، جن کو پورا کرکے آپ کوائنز حاصل کرسکتے ہیں اور ان ٹاسکس میں گیم ڈویلپرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو اور یوٹیوب چینلز کو سبسکرائب کرنا ہوتا ہے یا ان کی ویڈیوز دیکھنا ہوتی ہیں جوکہ گیم کی تشہیر پر مشتمل ہوتی ہیں،ویڈیوزپرایڈزبھی ہوتی ہیں،جوغیرشرعی انداز(بے پردگی وغیرہ) پربھی مشتمل ہوتی ہیں،اسی طرح ان ویڈیوزمیں میوزک بھی ہوتاہے۔ ابھی تک اس گیم کےکوائنز کی لسٹنگ نہیں ہوئی(یعنی اس کو باقاعدہ کرپٹو کرنسی کا درجہ نہیں دیا گیا) لیکن ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ ستمبر 2024 کے آخر تک اس کی لسٹنگ ہوجائے گی اور سب کو ایئر ڈراپ مل جائے گا(یعنی اس گیم کو کھیلنے والے سب لوگ اس بات کے اہل ہوں گے کہ وہ ان کوائنز کے ذریعے دوسری ڈیجیٹل کرنسیز خریدلیں یا اس کو فزیکل کرنسی میں کنورٹ کرلیں)۔

582
583

تعزیت سے متعلق احکام

جواب: میت کے لئے دُعا کرکے لَوَاحِقِیْن کے دل میں خوشی داخل کرنے سے لَوَاحِقِیْن پر پہاڑ جیسے صَدْمَہ کا بوجھ کم ہوتاچلا جاتا ہے۔ تو دوسری طرف تعزیت کرنے وا...

583
584

عدت میں نکاح کرنا کیسا اور اس نکاح کا حکم؟

جواب: طریقہ کار کے مطابق نکاح کرلے۔ اور اگر مرد کو معلوم ہی نہ ہو کہ عورت عدت میں ہے،تو اب عدت میں ہونے والا ایسا نکاح، نکاحِ فاسد ہوگا، نکاح فاسد ...

584
585

قرض معاف کرنے سے زکوٰۃ کا حکم اور مالِ تجارت کے بدلے خریدے گئے برتنوں پر زکوٰۃ کا حکم؟

جواب: دینے سے زکاۃ ادا نہیں ہوگی۔ ہاں اس کیلئے یہ صورت اپنائی جاسکتی ہے کہ آپ اپنی زکاۃ میں سے 65 ہزار روپے اپنے اس شرعی فقیر پڑوسی کو دیں جبکہ وہ ...

585
586

بیوہ عورت کے لئے سونا پہننے کا حکم

جواب: طریقہ جو شرعاً ناجائز ہو وہ ناجائز ہی رہے گا۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں بیوہ عورت عدت وفات مکمل کرنے کے بعد سونا پہن سکتی ہے اور اسے پہن کر نما زپڑ...

586
587

وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم

جواب: میت سے مانع ہے یعنی اس کی وجہ سے وضو اور غسل تام نہیں ہو گا، السراج الوھاج میں وجیز کے حوالے سے اسی طرح ہے۔(فتاوی عالمگیری ، جلد 1 ، ص 6 ، مطبوعہ کراچ...

587
588

پیشاب کے ساتھ منی کے قطرے نکلنے سے غسل لازم ہوگایانہیں ؟

سوال: پیشاب کے ساتھ منی کے قطرے بھی نکلتے ہیں تو کیا غسل فرض ہو جاتا ہے؟

588
589

زخم پر پٹی ہو تو کیا غسل ہوجائے گا؟

سوال: اگر کسی کے جسم پر آپریشن کی وجہ سے واٹر پروف پٹی لگی ہواور اس پر غسل واجب ہوجائے تو کیا وہ پٹی سمیت غسل کرسکتا ہے ؟کیونکہ وہ پٹی نہیں اتارسکتے کہ اس کے اتارنے میں ضررہے ۔

589
590

بیل دوڑ کے مقابلے کروانا، اس میں شریک ہونا اور دیکھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے علاقہ میں’’بیل دوڑ‘‘ کے مقابلے بہت زیادہ ہوتے ہیں، جس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ اولاً مخصوص افراد یا پارٹیاں اس مقابلے کا اہتمام کرتی ہیں اور بیل رکھنے والے کئی افراد اس میں حصہ لیتے ہیں،جس کے بیل جیت جائیں، انہی پارٹیوں کی جانب سے اسے بھاری رقم اور مختلف انعامات دئیے جاتے ہیں۔ پھر جب بیل دوڑانے کی باری آتی ہے،تو عموماً اکٹھے دو بیلوں کے پیچھے مخصوص انداز میں ایک نشست باندھی جاتی ہے، اس پر ایک شخص کیل لگی چھڑی ہاتھ میں لئے بیٹھ جاتا ہےاور دوڑ کے دوران جو بیل تیز نہ دوڑے، اسے کیل چبھوتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے بیل زخمی ہوجاتا اور بسا اوقات اس کا خون بھی نکل آتا ہے۔ ان بیلوں نے ایک مخصوص جگہ تک دوڑنا ہوتا ہے، کئی مرتبہ یہ بیل بے قابو ہوکر اس جگہ سے ہٹ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوتا ہے، مثلاً بیلوں کا کسی اونچی جگہ سے گِر جانا،مجمع میں آکر لوگوں کو زخمی کرنا اور ان کا مالی نقصان کر دینا وغیرہ، پھر بیل جیتنے پر خوشی میں خوب ڈھول، گانے باجے اور ڈانس/ ناچنا بھی ہوتا ہے، نیز اس میں نمازوں کی بھی پرواہ نہیں کی جاتی۔ براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ مذکورہ طریقہ کار کے مطابق بیلوں کی دوڑ کے مقابلے کروانا اور اس میں شریک ہونا شرعاً کیسا؟

590