
فتوی نمبر:WAT-17
تاریخ اجراء: 18محرم
الحرام1443ھ/27اگست2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
پیشاب کے ساتھ
منی کے قطرے بھی نکلتے ہیں تو کیا غسل فرض ہو جاتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
منی
اگر اپنی جگہ سے شہوت کے ساتھ جدا ہو کر عضو سے نکلے تو اس سے غسل فرض
ہوتاہے لیکن اگر منی بغیر شہوت کے جدا ہو کر عضو سے نکلے
یا پیشاب کے بعد بغیر شہوت کے نکلے یا پیشاب کے بعد
سفید گاڑھا مادہ نکلے جسے ودی کہتے ہیں تو ان سے وضو ٹوٹ جاتا
ہے لیکن غسل فرض نہیں ہوتا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم