سرچ کریں

Displaying 51 to 60 out of 1768 results

51

مقروض فوت ہو جائے تو قرض کا مطالبہ ضامن سے ہوگا یا ورثاء سے؟

سوال: زید نے شرعی طریقہ کار کے مطابق بکر سے ادھار پر ایک موبائل خریدا، اور طے یہ پایا کہ ایک سال بعد زید ، بکر کو موبائل کی قیمت ادا کرے گا۔ لیکن بکر کو اس کےلیے ایک تیسرے شخص کی ضمانت چاہیے تھی، جو اس بات کی گارنٹی دے کہ اگر زید نے قرض ادا نہ کیا، تو اس کی جگہ وہ تیسرا شخص رقم اد اکرے گا،بکر کے مطالبے پر،زید نے خالد کو راضی کیا اور خالد نے اس بات کی ضمانت دے دی کہ اگر زید نےقیمت ادا نہ کی ، تو وہ موبائل کی قیمت ادا کرے گا۔ہوا کچھ یوں کہ ابھی کچھ ماہ ہی گزرے تھے کہ زید کا انتقال ہو گیا اور اس کا ترکہ بھی موجود ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ بکر اب خالد سے قرض وصول کر سکتا ہے یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔

51
52

کیا حاملہ عورت کو حیض کی عادت والے دنوں کی نمازیں معاف ہوتی ہیں ؟

سوال: عورت جب حاملہ ہو تو اب اس صورت میں حیض کا خون بند ہو جاتا ہے تو پوچھنا یہ تھا کہ عورت کو جن ایام میں حیض آتا ہے ان کا اعتبار کرتے ہوئے دوران ِ حمل ہر ماہ ان ایام میں نمازیں چھوڑے گی یا اب خون بند ہونے کی وجہ سے پورا ماہ نمازیں پڑھنی ہوں گی؟

52
53

ڈکیتی کے دوران اگر ڈاکو کو قتل کر دیا تو کیا اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھیں گے؟

جواب: عورتوں کو بے کئے ستاتے ہیں انہوں نے بہتان اور کھلا گناہ اپنے سر لیا۔( پارہ22، سورۃ الاحزاب، آیت 58) اس آیت مبارکہ کے تحت تفسیر مدارک میں ہے:”عن ال...

53
54

جس عورت کا حمل ضائع ہو جائے، اس سے حاملہ عورتوں کا دُور بھاگنا

سوال: کہا جاتا ہے کہ اگر کسی عورت کا حمل ضائع ہو جائے، تو جو حاملہ عورتیں ہوتی ہیں، ان کو اس عورت (جس کا حمل ضائع ہوا ہے) سے دور رہنا چاہیے کیونکہ اگر اس عورت ( جس کا حمل ضائع ہواہے) کا سایہ حاملہ عورتوں کو لگ گیا، تو ان کا حمل بھی ضائع ہو جائے گا؟

54
55

باوضو سونے کی فضیلت کس کو حاصل ہو گی؟

جواب: انتقال ہوا تو پاکیزگی کی حالت میں ہوگا اور ایسا شخص خواب میں شیطان کے وسوسہ سے محفوظ رہتا ہے جس سے اس کو خواب زیادہ سچے آتے ہیں اور ظاہر ہے...

55
56

شادی شدہ بیٹے یا بیٹی کو وراثت سے حصہ کم ملے گا؟

جواب: عورتوں یا جو مجبور ہوتے تھے، ان کی وراثت ظلماً اور مختلف طرح کے حیلے بہانوں سے کھاجایا کرتے تھے، جس کی مذمت قرآن و حدیث میں بہت واضح طور پر بیان ہوئی ...

56
57

کیا میت کو غسل دینے کے بعد چھو سکتے ہیں ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد محترم کاانتقال ہوا،تو غسل ہوجانے کے بعد آخری دیدارکرواتے ہوئےمیری بڑی بہن نے فرط محبت میں چہرے پر ہاتھ لگاکرمحبت کااظہارکرناچاہا،تو اس پر خاندان کے بعض افراد نے بہن کو برا بھلا کہا اوربعض نے یہ بھی کہاکہ غسل میت کے بعدبلاحائل چھوناسخت گناہ ہے۔برائے کرم یہ رہنمائی فرمادیں کہ اس بارے میں شریعت کا کیاحکم ہے ؟ کیاواقعی غسلِ میت کے بعد چھوناگناہ ہے ؟

57
58

کیا حاملہ عورت پر روزہ رکھنا فرض ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کا کہنا ہے کہ حاملہ عورت پر روزہ رکھنا ضروری نہیں ، اس سے روزہ معاف ہے ، کیا یہی حکمِ شرع ہے ؟

58
59

والدہ کے انتقال کے بعد نانا نانی نے پرورش کی، تو ان کے انتقال کے بعد جائیداد میں حصہ بنے گا یا نہیں؟

سوال: زید کی والدہ کا انتقال اس وقت ہوا جب زید کی عمر صرف سات ماہ تھی ان کی والدہ کے انتقال کے بعد سے زید کو اس کے نانا نانی نے ہی پالا پوسا، حتی کہ زید کی شادی بھی اس کے نانا نانی نے ہی کی۔ اب جب کہ زید کے نانا نانی کا انتقال ہو چکا ہے، تو کیا زید کو اس کے نانا نانی کی وراثت میں سے ان کی والدہ کا حصہ کچھ ملے گا؟

59
60

عقیقے کی بکری کے پیٹ سے بچہ نکلا تو عقیقہ ہوگا یا نہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے اپنی بیٹی کا عقیقہ کرنا تھا تو کل منڈی سے ایک بکری لایا، ذبح کرنے کے بعد پتا چلا کہ وہ حاملہ تھی اور اس کے پیٹ سے مرا ہوا بچہ نکلا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں بیٹی کا عقیقہ ہوگیا یا نہیں؟ نیز پیٹ سے جو مرا ہوا بچہ نکلا وہ حلال ہے یا حرام؟ اس کی بھی وضاحت کردیں۔

60