
قعدہ بھول کر کتنا کھڑے ہونے سے سجدہ سہو لازم ہوتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قعدہ اولیٰ یا قعدہ اخیرہ میں بھول کر کھڑے ہونے کی صورت میں کتنا کھڑے ہوجانے سے سجدہ سہو واجب ہو جاتا ہے؟
سجدہ سہو کا ایک سجدہ رہ گیا تو نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ نمازی نے بھول کر سجدہ سَہْو کے دوسجدوں میں سے ایک کیا اور نماز مکمل کر لی، تو نماز کا کیا حکم ہے؟
کیا سجدہ تلاوت والی آیت پڑھنے یا سننے کے فوراً بعد سجدہ کرنا لازم ہے ؟
سوال: حفاظ جب منزل کا دور کرتے ہیں،تو اس دوران آیت سجدہ آنے پر فوراً سجدہ کرنا بعض اوقات گراں ہوتا ہے، مثلا ً :چارپائی پر بیٹھ کر یا چلتے،پھرتے دور کرنے کی صورت میں ،سوال یہ ہے کہ آیت سجدہ پڑھی یا سنی توسجدہ فورا ً کرنا واجب ہے یا تاخیر بھی کرسکتے ہیں ؟
نماز میں سجدہ تلاوت کے بعد پھر وہی آیت پڑھی تو دوبارہ سجدہ لازم ہوگا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں امام مسجد ہوں اور جہری نمازوں میں بالاستیعاب قرآن کریم کی تلاوت کر رہا ہوں، آج فجر کی نماز میں یہ معاملہ پیش آیا کہ میں نے پہلی رکعت میں آیت سجدہ تلاوت کی، پھر اسی وقت سجدہ تلاوت بھی کروا دیا، جب سجدہ سے اٹھا، تو دوبارہ اسی رکعت میں آیت سجدہ سے تلاوت شروع کر دی، اس کا سجدہ نہیں کروایا اور ایسے ہی نماز مکمل کر دی، مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا مجھ پر دوبارہ سجدہِ تلاوت کی ادائیگی لازم تھی یا نہیں؟ رہنمائی فرما دیں۔
قعدہ اخیرہ بھولنے کی صورت میں کیا سجدہ سہو کفایت کرے گا؟
سوال: نمازی اگر فرض نماز میں قعدہ اخیرہ کیے بغیر ہی کھڑا ہو جائے اور تیسری یا پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلے، تو کیا اس صورت میں اسے وہ نماز نئے سرے سے پڑھنا ہوگی؟ یا پھر سجدہ سہو کرنا ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
مسبوق نے بھولے سے امام کے ساتھ سجدہ سہو میں سلام پھیر دیا، تو کیا حکم ہے؟
سوال: میں ظہر کی جماعت میں دوسری رکعت میں شامل ہوا ، نماز کے دوران امام سے سہو واقع ہوا، جس کی وجہ سے امام نے سجدہ سہو کرنا تھا، تو جب امام نے آخر میں سجدہ سہو کے لیے سلام پھیرا، تو میں نے بھی بھولےسے سلام پھیردیا اور بالکل امام کے سلام سے متصل سلام نہیں پھیرا، بلکہ تھوڑا تاخیر سے پھیرا ، بعد میں اپنی نماز میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا ، تو کیا میری نماز ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
فجر اور عصر کے وقت میں سجدہ تلاوت کرنے کا حکم
سوال: (1)فجر اور عصر کے وقت میں سجدہ تلاوت ادا کر سکتے ہیں؟(2) اگر جائز ہے، تو اس کے جواز کی وجہ کیا ہے؟
گھر کے دو کمروں میں ایک ہی آیتِ سجدہ پڑھنے پر کتنے سجدے ہونگے؟
سوال: اگر کسی نے گھر کے ایک کمرے میں بیٹھ کر آیت سجدہ پڑھی اوراس پر سجدہ واجب ہوگیا، اب اس نے دوسرے کمرے میں بیٹھ کرپھروہی آیت سجدہ پڑھی، تو کیا اس پردوسرا سجدہ واجب ہوگا؟ اسی طرح اگر کسی بالغ طالب علم نے چھوٹے مدرسے یاچھوٹی مسجدمیں ایک مرتبہ اپنی جگہ پر بیٹھ کر آیت سجدہ پڑھی اور دوسری مرتبہ قریب ہی جاکراپنے استاد صاحب کو سبق سناتے وقت وہی آیت سجدہ پڑھی، تو اب اس طالب علم پر ایک سجدہ واجب ہوگا یا دو؟
حمل کے آخری دنوں میں عورت نماز کس طرح پڑھے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حمل کے آٹھویں نویں ماہ میں سجدہ کرتے وقت سخت دشواری ہوتی ہو یا سجدہ کرنے میں درد ہوتا ہو، تو کیا اشارے سے نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی؟
نمازِ عصر کے بعد سجدۂِ شکر اور سجدۂِ تلاوت کرنے کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز عصر کے بعد سجدہ شکروسجدہ تلاوت ادا کرسکتے ہیں یا نہیں؟