سرچ کریں

Displaying 51 to 60 out of 1087 results

51

عمرہ کئے بغیر احرام کھولنے کا حکم

سوال: ایک شخص جو کہ مکہ مکرمہ میں ہی قیام پذیر ہے،اس نے کرونا کے زمانے میں مسجد عائشہ سے عمرے کا احرام باندھا، جب وہ عمر ہ کرنے کیلئے حرم کعبہ میں داخل ہونے لگا،تو اُسے کسی وجہ سے عمرہ کرنے سے روک دیا گیا۔لہذا اس شخص نے احرام کھول دیا ۔اور اس کے بعد سے اب تک اس نے عمرے یا حج کا احرام نہیں باندھا۔اب ایسی صورت میں اس کیلئے کیا حکم ہوگا؟اور کیا اس پر دم لازم ہوگا یا نہیں؟ نوٹ:سائل نے بتایا کہ جب اس نے احرام کھولا تو اس نے اپنے گمان میں یہ سمجھا کہ اس طرح وہ احرام سے باہر ہوجائے گا۔

51
52

مخصوص ایام میں حدود حرم میں داخل ہونے کاحکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک خاتون عمرہ کے لیے ریاض سے مکہ جا رہی تھی، جب وہ میقات پہنچی،تو اس کے خاص ایام شروع ہو گئے۔اب اس حالت میں وہ حرم کی حدود میں داخل ہو سکتی ہے؟ اور اب کہ وہ اس حالت میں عمرہ نہیں کرسکے گی، تو کیا اس پر دَم لازم ہوگا یا نہیں؟

52
53

حج یا عمرے کے سفر میں شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کے لیے کیا حکم ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر میاں بیوی حج یا عمرے کی ادائیگی کیلئے جارہے ہوں اور اس دوران شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کی عدت شروع ہوجائے گی، اب اس صورت میں وہ آگے کا سفر کیسے جاری رکھے اور کیا وہ بغیر شوہر یا محرم کے اپنے حج و عمرہ کے ارکان ادا کرسکتی ہے؟ نیز اگر مکہ مکرمہ پہنچ جائے تو کیا اپنی عدت کے دوران مدینے شریف جاسکےگی یا مکہ شریف میں رہ کر ہی اپنے ہوٹل میں ویزے کے دن پورے کر کے اپنے شہر واپس آئے گی؟

53
54

کیا احرام باندھتے وقت عمرہ کی نیت ضروری ہے؟

سوال: عورت نے میقات سے پہلے احرام کی نیت کر لی تھی لیکن عمرہ کی نیت نہیں کی، عمرہ کی نیت مکہ پاک میں جاکر کی ہے، تو کیا یہ درست ہے یا نہیں؟

54
55

حج بدل میں حج کی قربانی کا خرچہ کس پر لازم ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے ایک دوست کا مسئلہ ہے کہ ان کو ان کادوست اپنے والد مرحوم کی طرف سےسرکاری حج اسکیم پر حج بدل کےلئے بھیج رہا ہے۔جس کو بھیجا جا رہا ہے وہ اپنا فرض حج ادا کرچکا ہے،اب جبکہ وہ حج بدل کے لئے جائے گا اور سرکاری حج اسکیم کےحساب سےاس کاحج تمتع ہوگایعنی پہلے وہ عمرہ کرے گاپھرعمرے کااحرام کھول دے گا اور ایامِ حج میں حج کا احرام باندھے گااور یہ بات بھیجنےوالےکو بھی معلوم ہے،اس کی طرف سے اس کی اجازت بھی ہے۔اس کاسوال یہ ہے کہ حج بدل کی قربانی کس پر لازم ہے؟جس کو بھیجا جا رہا ہے،اس پر یابھیجنےوالےپر لازم ہے کہ اس کے بھی اخراجات دے؟جو شخص حج بدل کرنے جا رہا ہے،اس کی اتنی اسطاعت ہے کہ حج کی قربانی وہ خود کر سکتا ہے۔

55
56

بھیڑیے کی کھال سے بنی ہوئی جیکٹ وغیرہ پہننا کیسا ؟

جواب: طریقہ یہ ہےکہ جانور کو شرعی طریقہ کار کے مطابق ذبح کیا جائے،ذبح شرعی سے اس کی چربی ،گوشت اورکھال وغیرہ پاک ہو جاتےہیں، پھر اگر جانور حلال ہے، تو اس کا...

56
57

عمرہ میں بالوں کی تقصیر مدینہ جا کر کی، تو کیا حکم ہے؟

سوال: ایک اسلامی بہن نے عمرہ اداکیا ،لیکن بالوں کی تقصیر نہیں کی اور مدینے چلی گئیں اور مدینہ جانے کے بعد وہیں بالوں کی تقصیر کی ، تو اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟

57
58

کیا قارن کو عمرہ کے بعد حلق کروانے کی اجازت ہے؟

سوال: حجِ قران کرنے والا عمرہ کرنے کے بعد حلق کروائے گا یا نہیں؟

58
59

جانوروں میں مضاربت کا طریقہ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کے پاس کچھ رقم ہے اور وہ اسامہ کو جانور خرید کے دینا چاہتا ہے ، اسامہ ان جانوروں کو پالے گا اوروہ جانور قربانی پہ فروخت کیے جائیں گے۔ جو منافع ہوگا وہ دونوں آپس میں برابر تقسیم کریں گے ،اس طریقے سے شرکت کرنا کیسا ہے؟اگر ناجائز ہے، تو اس کا درست طریقہ ارشاد فرمادیں۔ نوٹ: جانور ابھی تک نہیں خریدے ۔

59
60

نیٹ ورک مارکیٹنگ کا شرعی حکم

جواب: طریقہ کار اسلامی اصولوں کے خلاف اور کئی قسم کے مفاسد و گناہ، مثلاً: جوا ،رشوت، ضرر میں پڑنا اور دوسروں کو ڈالنا اورشروط فاسدہ وغیرہ پر مشتمل ہوتا ہے ...

60