
کیا نفل کا ثواب ایصال کرسکتے ہیں ؟
جواب: ور پر قرآن و حدیث سے ثابت ہے۔ فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق ایصالِ ثواب کے متعدد طریقوں میں سے ایک طریقہ اپنے مسلمانوں بھائیوں کے لیے دعا کرنا...
کسٹمردکان پر سامان رکھوا کر بھول جائے ،تو حکم؟
سوال: جب گاہک دکان پر آتے ہیں،تو بسااوقات ان میں سے کسی کے ہاتھ میں سامان ہوتا ہے،جودکان پر بھول کر چلے جاتے ہیں اور واپس نہیں آتے اورنہ ہی گاہک کا معلوم ہوتا ہےکہ کون تھا اور کہاں سے آیا تھایا کچھ لوگ بھول کر نہیں جاتے ،بلکہ اپنے ساتھ لایا ہوا سامان ہمارے پاس بطورِ حفاظت رکھوا جاتے ہیں یا اشارے سے حفاظت کا کہہ جاتے ہیں،لیکن وہ واپس نہیں آتے،بھول جاتے ہیں اور بسااوقات گاہک بالکل اجنبی ہوتا ہے،اس کاکوئی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کون ہے،کہاں سے آیا ہے اور بسااوقات سامان پھل سبزیوں وغیرہ سے تعلق رکھتا ہے اور جلد خراب ہونے والا ہوتا ہے اور بسااوقات جلد خراب ہونے والا سامان نہیں ہوتا،اب ان تمام صورتوں میں ہمارے لیے کیا حکمِ شرع ہے؟
پچھلے سال کی قربانی نہ کی ہو ، تو کیا وہ اس سال ہوسکتی ہے
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب کی سابقہ چار سال کی قربانیاں باقی ہیں ۔ وہ صاحب نصاب تھے ، مگر ان سالوں میں قربانی نہیں کی ۔ اب وہ چاہتے ہیں کہ اس سال گائے وغیرہ لے کر سابقہ چار سال کا حصہ بھی شامل کرلیا جائے اور اس سال کی بھی قربانی ادا کردیں ، تو کیا ایسا کرنے سے وہ بری الذمہ ہوجائیں گے یا کچھ اور طریقہ ہے ؟ رہنمائی فرمائیں ۔
قربانی واجب ہونے کے باوجود نہ کی تو اب کس طرح کی بکری صدقہ کرنا ہوگی؟
سوال: اگر کسی پر قربانی لازم تھی اور اس نے نہ کی یہاں تک کہ قربانی کے ایام گزر گئے تو اب بعض فتاویٰ میں یہ لکھا ہوتا ہے کہ ”ایک متوسط بکری کی قیمت صدقہ کریں گے“ جبکہ بعض میں یہ ہوتا کہ ہے ایک بکری کی قیمت صدقہ کریں گے تو سوال یہ ہے کہ کیا متوسط بکری کی قیمت ادا کرنے سے ہی واجب ادا ہوگا یا کوئی سی بھی ایسی بکری جو قربانی کے لائق ہو،اس کی قیمت ادا کردیں اگرچہ وہ متوسط سے کم درجے کی ہو تو واجب ادا ہوگا یا نہیں؟
بھائی اپنی شادی شدہ بہن کو صدقہ دے سکتا ہے؟
جواب: ور نافلہ (نفلی صدقہ) دونوں دے سکتے ہیں۔ اور اگر وہ مستحقِ زکوۃ نہیں، تو انہیں نفلی صدقہ دے سکتے ہیں، البتہ صدقہ واجبہ نہیں دے سکتے، صدقہ واجبہ دیں ...
مرحوم کا قرض اتار نے سے متعلق تفصیلی فتویٰ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ والد کے انتقال کے بعد قرض کی ادائیگی کیسے کریں، جبکہ یہ معلوم ہو کہ والد نے قرض لیا ہے اور رقم بھی معلوم ہے،مگر قرض خواہوں کا علم نہ ہو؟ نامعلوم شخص کے قرض کا حکم یہ ہوتا ہے کہ بعد تتبع و تلاش بنیتِ ثواب صدقہ کردیا جائے،مگر میت کا ترکہ تو ورثاکا حق ہے، اِس میں یہ صورت اختیار کی جاسکتی ہے یا نہیں؟نیز قبل از ادائے قرض وراثت کیسے تقسیم کریں؟
صدقہ کی رقم شجر کاری مہم میں دینا
جواب: وری ہے اورصدقات نافلہ سے مراد جس صدقے کاکرنا،شرعالازم نہ ہو،بلکہ انسان خوداپنی مرضی سے محض ثواب حاصل کرنےیاثواب کے ساتھ ساتھ بلاؤں اورمصیبتوں سے ...
قربانی کرنے کی بجائے کسی غریب کی مدد کرنا بہتر نہیں؟ ایک اعتراض کا جواب
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بقرہ عید کے موقع پر بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ قربانی میں جانور خریدنے میں اتنا خرچہ ہوجاتا ہے۔ جانور خرید کر اس کو ذبح کرکے اتنا فائدہ نہیں، جتنا فائدہ غریب کی مدد کرنے میں ہے۔ یہی رقم اگر کسی غریب آدمی کو دیدی جائے تو اس کی اچھی مالی مدد ہوسکتی ہے، اس کے گھر کا چولہا جل سکتا ہے، غریب کی بیٹی کی شادی کا انتظام ہوسکتا ہے، وہ غریب شخص کرایہ کے گھر سے نکل کر اچھا گھر خرید سکتا ہے، کچھ چھوٹا موٹا سا اپنا کام کاج شروع کرکے دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ذلت سے بچ سکتا ہے، لہذا غربت کے حالات کے پیش نظر قربانی کیلئے اتنے مہنگے مہنگے جانوروں کو خریدنے کے بجائے غریبوں کی مالی مدد کی جائے، اور جتنی رقم سے جانور خریدنا ہو، اتنی رقم اپنے کسی غریب رشتے دار شخص کو دے دیں تو یہی قربانی ہو جائے گی۔ کیا یہ کہنا درست ہے اور اس طرح قربانی ہوجائے گی؟
منت کے نوافل بیٹھ کر ادا کرنا اور کھانے کے بجائے رقم دینا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ منت کے متعلق میرے دو سوال ہیں: (1) اگر 10 فقراء کو کھانا کھلانے کی منت مانی، تو کیا انہیں کھانا کھلانا ہی ضروری ہو گا یا اس کے بدلے رقم بھی دے سکتے ہیں؟ (2) نوافل ادا کرنے کی منت مانی، تو ان نوافل کو بیٹھ کر بھی پڑھ سکتے ہیں یا پھر کھڑے ہو کر ہی ادا کرنے ہوں گے؟
بچے کے بیمار ہونے پر والدہ کا سونے کی انگوٹھی صدقہ کی نیت سے نکالنا
سوال: بچہ بیمار ہُوا، بچے کی والدہ نے صدقے کی نیت سے سونے کی انگوٹھی(رنگ) نکال کر بچے کے سَر( ہیڈ) کے اوپر پھیر دی البتہ زبان سے منت کاکوئی جملہ ادا نہیں کیا۔ اللہ کی رحمت سے بچہ صحت یاب ہوگیا اب عرض یہ ہے کہ اس صورت میں انگوٹھی صدقہ کرنی ہو گی یا اِس کے برابر رقم بھی صدقہ کی جاسکتی ہے؟