
مصنوعی انداز کی ڈیجیٹل(Digital) مارکیٹنگ میں حصہ لینے والوں کا شرعی حکم
جواب: کرائے پر لئے یا جانور کو برابر میں چلانے کے لئے کرائے پر لیا یا گھر ، غلام اور درہم وغیرہ کو اس غرض سے کرائے پر لیا کہ لوگ یہ سمجھیں کہ یہ سب اسی کا...
غیر شرعی پارٹیز کیلئے جگہ کرائے پر دینا کیسا؟
سوال: زیدامریکہ میں رہتاہے، وہاں اس کے پاس ایک ہال ہے،جسے وہ مختلف لوگوں کوان کی پارٹیزوغیرہ کے لیے کرائے پردیتاہے، اب بسااوقات لوگ صرف جگہ کرائے پرلیتے ہیں، اس کے علاوہ سارااہتمام کھانے پینے وغیرہ کاوہ خودکرتے ہیں اورویٹرزبھی وہ خوداپنی طرف سے لے کرآتے ہیں اوراس میں وہ لوگ وہاں شراب وغیرہ ناجائز مشروبات بھی استعمال کرتے ہیں توشرعی رہنمائی فرمائی جائے کہ کیازید ان لوگوں کواپنی جگہ کرائے کے لیے دے سکتاہے جبکہ حرام وناجائزاشیاء ان کومہیاکرنے میں زیدکاکسی قسم کاتعاون وغیرہ نہیں ہوتا۔؟
بیوی کے ذاتی مکان کی وجہ سے اس پر حج لازم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا 40 گز کا ایک مکان ہے جو کہ میں نے اپنےمیکے کی طرف سے ملنے والے سونے کو بیچ کر لیا ہے۔ اس مکان کو میں نے کرائے پر دیا ہوا ہے، جس کا کرایہ میں رکھتی ہوں، لیکن اس پر ہمارا گزر بسر موقوف نہیں،میں خود اپنے خاوند کےساتھ ان کےگھر میں رہتی ہوں۔ پوچھنا یہ تھا کہ اس مکان کی وجہ سے مجھ پر حج فرض ہوگا یا نہیں؟ اس گھر کی مالیت تقریبا 25 لاکھ کے آس پاس بنتی ہے۔ نیز یہ بھی بتادیں کہ میرے شوہر کہتے ہیں:تم اپنا گھر بیچ کر مجھے دکان دلا دو، میں کاروبار کروں گا، ایسی صورت میں مجھ پر گھر بیچ کر شوہر کو دکان دلانا لازم ہے یا نہیں؟
آیت سجدہ پڑھ کر نماز میں شامل ہوں تو سجدہ تلاوت کا حکم
سوال: بہار شریعت میں یہ مسئلہ مذکور ہے: ”مسئلہ ۱۰: جو شخص نماز میں نہ تھا آیت سجدہ پڑھ کر نما زمیں شامل ہوگیا تو سجدہ ساقط ہوگیا۔(درمختار)۔“ (بہار شریعت، ج01، ص729، مکتبۃ المدینۃکراچی) اس مسئلے کی حکمت سمجھ نہیں آرہی، برائے کرم اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔
دینی طبقے کا سیکولر اور لبرلز کی مخالفت کرنے کی وجہ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ دینی طبقہ سیکولر و لبرل ازم کی مخالفت کس وجہ سے کرتا ہے، جبکہ سیکولر و جدت پسند طبقہ مذہب کو فرد کا نجی مسئلہ قرار دیتا ہے، شریعت اسلامیہ اس حوالے سے کیا فرماتی ہے؟
جواب: کرائے پر دیتے تھے، اس کے بدلے میں جو نہر وں کے کنارے پر اُگے گا یا کسی چیز کے بدلے میں جسے زمین کا مالک اپنے لیے مستثنیٰ کرلے، تو نبی پاک صلی اللہ ع...
کرایہ پر دینے کے لئے خریدی گئی دکان پر زکوٰۃ کا حکم
سوال: کسی نے کرائے پر دینے کے لیے شاپ خریدی ہے تو کیا اس پر زکوۃ ہوگی؟
قرض کے بدلے کرائے کے مکان میں رہائش دینا سود ہے یا نہیں؟
سوال: زید نےایک دکان اور اس کے اوپر واقع ایک مکان کرائے پر لیا ہوا ہے۔ اب زید کو پیسوں کی سخت ضرورت ہے،لہٰذا وہ بکر سے سات لاکھ روپے قرض لینا چاہتا ہے۔ زید اور بکر کے درمیان یہ طے ہوا ہے کہ بکر زید کو سات لاکھ روپے قرض دے گا اور اس کے بدلے زید بکر کو دکان کے اوپر واقع کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کرنے دے گا ، اس دوران مکان کا ماہانہ کرایہ زید خود اپنی ذاتی رقم سے ادا کرتا رہے گا، دو سال بعد زید،بکر کو سات لاکھ روپے واپس کر ے گا اور مکان واپس لے لےگا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیازید اور بکر کا اس طرح معاہدہ کرنا درست ہے؟جبکہ زید بکر کو قرض پر کوئی زائد رقم نہیں دے رہا بلکہ کرائے کے گھر میں رہائش دے رہا ہے جو کہ زید کی ذاتی ملک بھی نہیں؟
مسجد کی دکان بیوٹی پارلر کے لیے کرائے پر دینے کا حکم
سوال: مسجد کی دکانوں میں ایک دکان بیوٹی پارلر کے کام کےلئے دی گئی ہے اور وہاں دکان پر نمایاں طور پر بیوٹی پارلر کی تشہیر کےلئے کچھ عورتوں کی تصاویر کے سائن بورڈ وغیرہ بھی لگائے گئے ہیں تو معلوم یہ کرنا ہےکہ یہ کام کرنا اور اس کام کےلئے مسجد کی دکان کرائے پر دینا اور تصاویر لگانا شرعاً کیا حکم رکھتا ہے؟