
والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کا مطالبہ کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ایک بیٹاجوکہ مجھے تکلیف دیتا اور میری بے عزتی کرتا ہے ۔ اب وہ میری زندگی میں ہی میری جائداد میں اپنے وراثت کے حصہ کا مطالبہ کر رہا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ اسے مطالبہ کا حق ہے یا نہیں؟ سائل :محمد سلیم انصاری (قائد آباد ، لیاقت کالونی ، حیدرآباد )
گریجویٹی(gratuity) کی رقم کا حکم
سوال: ایک شخص کے انتقال کے بعد اس کی گریجویٹی gratuity)) اس کے والدین کو دی گئی ہے، والدین اس کو استعمال کرسکتے ہیں یا اس میں بھی وراثت جاری ہوگی؟ نوٹ! گریجویٹی وہ فنڈ ہے جو ادارے کی طرف سے کسی ملازم کے انتقال یا ریٹائرمنٹ کے بعد انعام اور تحفہ کے طور پر دیا جاتا ہے۔
نافرمان بیٹے کو جائیداد سے عاق کرنے کی شرعی حیثیت؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا لڑکا میرا نافرمان ہے ۔ شادی کے ایک پروگرام میں مہمانوں کے سامنے اس نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا اور مجھے لاتوں اور ہاتھوں سے مارا اور مجھے بے حساب گالیاں دیں ، میری ملکیت میں تین مکان ہیں ۔ میرا بیٹا کہتا ہے کہ مکان بیچ کر مجھے میرا حصہ دیا جائے ، جبکہ میں اپنی زندگی میں اسے اپنے ان مکانوں میں سے کوئی بھی حصہ نہیں دینا چاہتا اور چاہتا ہوں کہ اس کواپنی زندگی میں ہی عاق کر دوں تاکہ میرے مرنے کے بعد بھی اسے میری وراثت سے کچھ نہ ملے۔ آپ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیامیرے اس طرح کرنے سے وہ میری وراثت سے محروم ہوگا یا نہیں ؟
مہینے بعد عقیقہ کرنے کی صورت میں بھی کیا بچے کے سر کے بال مونڈنا ضروری ہے؟
سوال: اگر بچے کی ولادت کے ایک مہینے بعد بچے کا عقیقہ کریں تو اس صورت میں بھی جانور ذبح ہونے کے وقت بچے کا سر مونڈوانا ضروری ہوگا، جبکہ پہلے بچے کا سر منڈواچکے ہوں ؟
میت کا ترکہ مسجد میں یا ضرورت مندوں کو دینا
جواب: بچے اس میں سے میت کے قرضوں کی ادائیگی کی جائے گی،قرض کی ادائیگی کے بعد جو بچ جائے، اس میں سے ایک تہائی تک میت کی وصیتوں کو پورا کیا جائے گا ، پ...
کیا چھوٹے بچے ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟
سوال: اگر نابالغ بچے نے قرآنِ پاک کی تلاوت کی،تو کیا وہ بھی اس کا ثواب کسی دوسرے کو ایصال کر سکتا ہے؟ کیونکہ بعض اوقات ختم پڑھنے کے لیے بچے گھروں میں جاتے ہیں،تو ان میں نابالغ بچے بھی ہوتے ہیں اور وہ بھی تلاوت کا ثواب دوسروں کو ایصال کر دیتے ہیں،کیاان کا ایصالِ ثواب کرنا درست؟سائل:محمد عمر خیام(ٹیکسلا)
نابالغ بچوں کو ملنے والے تحفے کا حکم
سوال: کیا کسی نا بالغ بچے کو ملنے والا تحفہ، ماں باپ اپنے دوسرے بچوں کے استعمال میں لاسکتے ہیں؟نیز کیا اس طرح کیا جاسکتا ہے کہ بچے کا وہ تحفہ ماں باپ لے کر،بدلے میں بچے کیلئے رقم رکھ دیں؟اگر ایسا کرسکتے ہیں تو کیا اس صورت میں تحفے کی پوری قیمت رکھنا ضروری ہوگا؟
طلاق کے بعد عدت میں بیوی فوت ہوجائے تو شوہر وارث بنے گا؟
سوال: زید نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں، طلاق کے دس دن بعد ہی زید کی بیوی کا انتقال ہوگیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید اپنی مطلقہ بیوی کی وراثت میں حقدار ہوگا؟ زید نے حق مہر کی رقم ابھی ادا کرنی ہے، تو کیا اُس رقم میں زید کا بھی حصہ ہوگا؟
دارالحرب میں فوت ہونے والے مسلمان کی وراثت
سوال: میرے والد اسپین میں مقیم تھے اورمیری دادی پاکستان میں رہتی تھیں، میرے والد کا ان کے پاس پاکستان آنا جانا رہتا تھا، لیکن میری دادی کا انتقال اس وقت ہوا جب میرے والد اسپین میں تھے، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ دادی کے انتقال کے وقت میرے والد دارالحرب میں تھے، تو کیا دادی کی وراثت میں میرے والد کا حصہ نہیں ہوگا؟