
حالتِ نمازمیں والدہ کے بلانے پر جواب دینےسے متعلق حدیث پاک کی شرح
جواب: حکم ایک صحیح حدیث پاک(جس میں بنی اسرائیل کے ایک عابد جریج کا ذکرہے) سے ثابت ہے،اسی لیے فقہائے کرام نے یہ مسئلہ بیان کیا کہ اگر کوئی شخص نفل نماز پڑ...
آیت سجدہ سننے اور امام کے سجدہ کرنے کے بعد میں نماز میں شامل ہونے کا حکم
سوال: جوشخص مسجد میں جماعت میں شریک نہ ہو، بلکہ ابھی وضو کر رہا ہو یا جماعت میں ملنے کے لیے صحنِ مسجد یا فنائے مسجد تک پہنچا ہو، لیکن ابھی جماعت سے ملا نہیں، تو امام صاحب کی قراتِ تراویح میں سجدۂ تلاوت آ گیا ،جو امام صاحب نے جماعت ہی میں ادا کر دیا، تو کیا اس شخص پر بھی یہ سجدہ واجب ہے جبکہ یہ اس وقت تک جماعت میں شامل نہیں ہوا تھا؟
کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد میں نماز کے انتظار میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو سلام کرنا کیسا ہے کیونکہ کچھ لوگ سنتیں ،نوافل اور بعض ذکر و اذکار کررہے ہوتے ہیں جبکہ آنے والے اکثر بہت اُونچی آواز میں سلام کرتے ہیں نیزاس کے علاوہ کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے ؟
کیا بیٹھ کر نوافل پڑھنے سے آدھا ثواب ملتا ہے ؟
سوال: اگر کوئی نفل نماز بیٹھ کر پڑھتا ہے، تو اس کی نماز اگرچہ ہوجاتی ہے ،لیکن اس کا ثواب آدھا ہوجاتا ہے ،کیا یہ بات درست ہے ؟اور یہ مسئلہ کہاں سے ثابت ہے ؟کیا عورت کے لیے بھی یہی حکم ہے کہ اس کا ثواب بھی آدھا ہوجائے گا یا اس میں فرق ہے ؟کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نفل نہیں ادا فرماتے تھے؟
نرم فوم، قالین پر نماز پڑھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہماری مسجد میں سردی کی وجہ سے فوم بچھایا گیا ہے، جو کہ نرم ہے اور سجدے میں دبانے سے دَبتا ہے، تو ایسے میں نماز کا کیا مسئلہ ہے؟
عدت میں نکاح کرنا کیسا اور اس نکاح کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حاملہ مطلقہ عورت وضع حمل یعنی بچہ پیدا ہونے سے پہلے دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے یا نہیں؟ اگر حاملہ طلاق والی عورت نے، حمل ہونے کی حالت ہی میں دوسری جگہ نکاح کرلیا، تواب اس نکاح سے متعلق کیا حکم ہوگا؟ کیا ایسا نکاح درست ہوجائے گا یا نہیں؟
جواب: مسجد کی دکان کرائے پر دینے سے متعلق سوال کے جواب میں لکھا ہے: "اس شخص کو دکان کرایہ پر دی جاسکتی ہے، مگر یہ کہہ کر نہ دیں کہ اس میں تصویر کھینچئے۔ اب ...
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ مجھے اس سال حج پہ جانے کی سعادت حاصل ہوئی ،جب واپس آیا تو کچھ دوستوں نے کہا کہ مسجد ِ نبوی میں لگا تارچالیس نمازیں ادا کرنی چاہئے ،جبکہ ہمارے قافلے کا جدول کچھ اس طرح تھا کہ میں لگا تار چالیس نمازیں اس میں ادا نہیں کر پایابلکہ مختلف مقامات پر ادا کیں ،اب سوال یہ ہے کہ اس وجہ سے میرے حج میں کوئی کمی تو نہیں آئی ؟ سائل:طفیل رضا عطاری(چکوال)