
اسکول جانے کی وجہ سے نماز قضا کرنا یا وقت سے پہلے پڑھنا
جواب: وہ نمازپڑھی ہی نہیں جاسکتی، اگرکسی نے وقت شروع ہونے سے پہلےہی نمازپڑھ لی تونمازہوگی ہی نہیں ،یہاں تک کہ وقت شروع ہونے پراسے دوبارہ پڑھنافرض ولازم ہوگا...
اللہ پاک جسم سے پاک ہے، تو دیدار کیسے ہوگا؟
جواب: وہ رؤیت ایسی ہو گی جو تنزیہ کی صفت سے متصف ہو گی نہ کہ تشبیہ کی صفت سے۔ اور (وہ رؤیت) بلا کیفیتِ صورت اور بلا کمیتِ ہیئتِ منظورہ ہوگی اور نہ ہی اللہ ...
امام کے ساتھ ایک رکعت ملی ، تو باقی تین رکعتیں کیسے پڑھے ؟
سوال: جس شخص کو چار رکعت والی نماز میں ایک رکعت ملی اور بقیہ تین رکعتیں نکل گئیں ،تو وہ امام کےسلام پھیرنے کے بعد اپنی بقیہ نماز کس طرح ادا کرے؟کیا وہ تینوں رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کےساتھ سورت ملا کر پڑھے گا؟
خیارِ شرط کی تعریف نیز اسکی مدّت اور اسباب
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ خرید و فروخت (بیع و شراء) کے معاملات میں "خیار" یعنی کسی چیز کو قبول کرنے یا رد کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔ اُن خیارات میں سے ”خیارِ شرط“ بھی ہے۔ اِس کی تعریف کیا ہے؟ اِس کی مدت کتنی ہوتی ہے؟ اور کن وجوہات یا اسباب کی بنیاد پر یہ خیار ختم یا ساقط ہو جاتا ہے؟
کیا مرض الموت سے خطائیں معاف ہوتی ہیں؟
جواب: وہ اس پر صبر کرے اور راضی برضائے الہی رہے) کہ اس کی وجہ سے اس کی خطائیں معاف کی جاتی ہیں۔ یونہی مرض الموت (یعنی وہ مرض جس میں انسان کی موت واقع ہو جائ...
تین طلاقیں ہونے کے باوجود ساتھ رہنے والوں کے متعلق کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے اپنی مدخولہ زوجہ کو کئی بندوں کے سامنے تین طلاقیں دے دیں، وہ زوجہ کو تین طلاقیں دینے کا اقرار بھی کرتا ہے ،لیکن اس کے باوجود وہ دونوں میاں بیوی بغیر حلالے کے میاں بیوی کی طرح اکٹھے رہتے ہیں، ان کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ نیز باقی مسلمانوں کو اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟
جواب: وہ اِعراض کرنے سے باطل نہیں ہو گی ۔ جیسے اگرکوئی شخص دوبیٹے چھوڑکرفوت ہوا اوران میں سے ایک نے کہا کہ میں نے میراث میں سے اپناحصہ چھوڑدیا ، تو اس کاحصہ...
باپ کا لڑکی کے نکاح کے عوض کثیر رقم کا مطالبہ کرنا کیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض علاقوں میں باپ وغیرہ سرپرست لڑکی کے نکاح کے عوض کثیر رقم کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس رقم کے عوض لڑکی کا نکاح کرتے ہیں۔ یہ رقم مہر و جہیز کے علاوہ ہوتی ہے۔ اور یہ رقم لڑکی کو نہیں دیتے بلکہ رشتہ دینے کے عوض اپنے لیے لیتے ہیں ۔ اس کے متعلق حکم شرعی کیا ہے؟ بیان فرمادیں۔ سائل:ممتاز(تھر پار کر ،سندھ)
کیا سمندرمیں ڈوب کرشہید ہوجانے والے کا قرض معاف ہوجاتا ہے
جواب: وہ تمام مطالبے جو اس شہید ہونے والے پر تھے ،وہ سب اپنے ذمۂ کرم پرلے لیتا ہے،لیکن اس حدیث میں جس شہید کاتذکرہ ہے،اس سے مراد وہ شہید ہے جو اللہ پاک کی...
دھوبی کو دھونے والے کپڑوں سے پیسے ملیں ، تو کیا حکم ہے
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم نے گھر میں دھوبی گھاٹ بنایا ہوا ہے ۔ ایک دن کپڑوں سے کسی کا 5 ہزار کا نوٹ گر کر ایک کونے میں پڑا ہوا تھا، جو گھر کی ایک خاتون نے اٹھا کر رکھ لیا ، تاکہ جو آئے گا ، اسے دے دوں گی ، لیکن ایک سال ہوگیا ہے ، ابھی تک کوئی نہیں آیا ، تو وہ صدقہ کر دے یا خود استعمال کر لے ؟جبکہ وہ خاتون خود بھی شرعی فقیر ہے ۔