
مسبوق نے بھولے سے امام کے ساتھ سجدہ سہو میں سلام پھیر دیا، تو کیا حکم ہے؟
سوال: میں ظہر کی جماعت میں دوسری رکعت میں شامل ہوا ، نماز کے دوران امام سے سہو واقع ہوا، جس کی وجہ سے امام نے سجدہ سہو کرنا تھا، تو جب امام نے آخر میں سجدہ سہو کے لیے سلام پھیرا، تو میں نے بھی بھولےسے سلام پھیردیا اور بالکل امام کے سلام سے متصل سلام نہیں پھیرا، بلکہ تھوڑا تاخیر سے پھیرا ، بعد میں اپنی نماز میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا ، تو کیا میری نماز ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
قعدہ اخیرہ میں ریح کی شدت ہوجائے، تو کیا نماز توڑنا ضروری ہے؟
سوال: اگر نمازی قعدہ اخیرہ میں ہو، اسے ریح کی شدت ہوجائے اور وقت میں وسعت بھی ہو کہ وہ وضو کرکے دوبارہ نماز وقت ہی میں ادا کرسکتا ہے۔ کیا اس صورت میں وہ نمازی اسی کیفیت میں نماز مکمل کرکے سلام پھیردے یا پھر اس پر اسی وقت نماز کو توڑنا ضروری ہوگا؟
فیکٹری میں بہت زیادہ شور والی جگہ پر نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: میں لوم فیکٹری میں کام کرتا ہوں۔ نماز کے وقت وہیں سائیڈ پر ایک جگہ ہے، جہاں ملازم نماز پڑھ لیتے ہیں، مگر وہاں بہت زیادہ شور ہوتا ہے۔ کیا ایسی جگہ نماز پڑھنا درست ہے؟
سیکولرز کا میثاقِ مدینہ کو سیکولر ریاست قرار دینا درست ہے؟
سوال: سیکولر طبقہ لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے یہ بات مشہور کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ مدینہ طیبہ میں آپ علیہ الصلوٰۃ و السلام نے ایک ایسا معاشرہ قائم کیا تھا ، جس کی بنیاد مذہب نہیں تھی۔ اس دعوے کی دلیل یہ پیش کی جاتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مدینے کی تمام اَقوام و مذاہب کے ساتھ میثاقِ مدینہ کیا تھا ، جس کے مطابق ہر شخص کو مذہبی و معاشرتی آزادی حاصل تھی اور ریاست کا تحفظ و دفاع تمام فریقوں کے لئے یکساں لازم تھا اور یہی سیکولرازم اور ملٹی کلچرازم کی اصل روح ہے۔مطلب یہ کہ سیکولر لوگ میثاق مدینہ کو سیکولر ریاست قرار دیتے ہیں۔ شرع اس حوالے سے کیا کہتی ہے؟
نکاح نامے میں بیوی کوحج کروانے کی شرط لکھنا
جواب: عورت کےخاندان میں اس جیسی عورت کاجومہرہووہی اس کاقرارپائے گا)۔ اور اگر حق مہر علیحدہ سے اس چیزکا مقرر کیا گیاکہ جوشرعاحق مہربن سکتی ہے، اور پھرساتھ می...
زکوٰۃ لینے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم
سوال: ایک امام مستحق زکوۃ ہے تو کیا اسے زکوۃ دے سکتے ہیں ؟ اور اگر وہ سامنے سے خود زکوۃ کا سوال کرے تو کیا اسے زکوۃ دینا درست ہوگا اور اس صورت میں اس کے پیچھے نماز پڑھنے میں شرعاً کوئی خرابی ہوگی یا نہیں ؟ اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ۔
مسجد میں خرید و فروخت کا حکم؟ کر لی، تو کیا کفارہ دینا ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ مسجد میں بیچی یا خریدی جانے والی شے لائے بغیر اگر خریدو فروخت کی جائے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ اگر ناجائز ہو اور اس کے باوجود بھی کوئی مسجد میں سودا کرلے تو اس بیع کا کیا حکم ہے؟ اور کیا اس کی وجہ سے کوئی کفارہ ادا کرنا پڑے گا؟