سرچ کریں

Displaying 661 to 670 out of 5412 results

661

چلتے کاروبار کا حکم اور جائز طریقہ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ زید کی دوکان ہے، جس میں تقریباً ڈیڑھ، دو لاکھ روپے کا مال موجود ہے، بکر نے زید کو دو لاکھ روپے دئیے کہ میرے یہ پیسے اپنے کاروبار میں لگا لو، ہم مشترکہ کام کرتے ہیں اور طے یہ کیا کہ ہر ماہ نفع کا نہیں، بلکہ جو بھی ٹوٹل سیل ہوگی، اس کا 2 فیصد مجھے دیتے رہنا ، باقی تمام معاملات تمہارے ذمہ ہوں گے، تو زید نے اس سے پیسے لے کر کام میں شامل کر لیے۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ زید و بکر کا باہم یہ معاہدہ کرنا کیسا ہے؟ نوٹ: بکر نے زید کی دوکان میں سے کوئی مخصوص حصہ (Share) نہیں خریدا اور نہ ہی کسی خاص پروڈکٹ میں شرکت کی ہے، بلکہ چلتے کاروبار میں پیسوں کے ذریعے شرکت کی ہے۔

661
662

نمازی کے آگے سے گزر گیا تو کیا اس غلطی کے ازالے کے لیے واپس آنا ہوگا ؟

جواب: شرعی حکم ذہن نشین کر لیجئے کہ کوئی شخص اگر کسی مکان یا مسجدِ صغیر (یعنی چھوٹی مسجد اور آج کل عام مساجد، مسجدِ صغیر ہی کے حکم میں ہیں) میں نماز پڑھ رہا...

662
663

غیر مسلم کے ریسٹورنٹ سے مچھلی والا برگر اور چپس کھانے کا حکم

جواب: شرعی ثبوت نہ ہو کیونکہ مچھلی میں ذبح شرط نہیں،اورنہ ہی مسلمان سے خریدنا ضروری ہے۔ ہاں!اگرفش کابرگربھی وہیں بناتے ہوں جہاں حرام گوشت والا برگر بناتے ہ...

663
664

قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانا،تُھوکناوغیرہ کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ جان بُوجھ کر قبلہ شریف کی طرف ٹانگیں پھیلانا، تُھوکنا، پیشاب کرنا وغیرہ یہ سوچتے ہوئے کہ اس سے کچھ نہیں ہوتا، نہ ہی ایسا کرنا گناہ ہےاور اسی طرح انجانے میں ایسا کرنے کے بارے میں شرعی راہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنا کیسا؟

664
665

کسی کواس کی بیوی کے علاج کے لئے زکوٰۃ کی مد میں رقم دینا

جواب: شرعی فقیر ہےنیز سیدہ یا ہاشمیہ نہیں ہے، تو اسے زکوٰۃ دی جاسکتی ہے نیز اس کےگھر والوں میں سے اگر کوئی اور شخص جو شرعی فقیر غیر سید، غیر ہاشمی ہے تو اسے...

665
666

مسجد کے واش روم کرائے یا ٹھیکے پر دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ہماری مسجد میں تین بیت الخلاء (واش رومز) ہیں، مسجد کےقریب میں مارکیٹ ہونے کی وجہ سے یہ بہت کثرت سے استعمال ہوتے ہیں، اب اہل محلہ اور کمیٹی کے افراد نے باہمی مشورہ سے طے کیا ہے کہ ہم ایک خاک روب (Sweeper) کو یہ واشرومز ٹھیکے پر دے دیتے ہیں، یہ Sweeper جماعت کے اوقات کے علاوہ واشرومز استعمال کرنےوالوں سے بیس روپے وصول کرے گا، یہ ساری آمدنی Sweeper کی ہوگی اور وہ اس ٹھیکے کے بدلے مسجدکو ہر مہینے 3000 روپے کی فکس رقم بطور ٹھیکہ اداکرے گا۔ اسی طرح کاسلسلہ ہمارے علاقےمیں موجوداہل سنت کی تین مساجدمیں چل رہاہے، ابھی تک ہماری مسجدمیں ایسا سلسلہ شروع نہیں ہوا، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کام شروع کرنے سے پہلے شرعی رہنمائی لے لیں، کیا مذکورہ طریقہ کارکے مطابق مسجد کے واش رومز کو ٹھیکے پر دینا جائز ہے؟

666
667

شادی کی دعوت کے لئے کون سا وقت رکھا جائے، جس میں نمازوں کی پابندی ہوسکے

جواب: شرعی احکام دعوت میں شرکت والوں کے لیے بیان کیے گئے ہیں، یونہی شرعی احکامات کی پابندی دولہن اور دولہاکے لیے بھی لازم ہے، اگر دولہن یا دولہاکسی حکم شریع...

667
668

کیا یہ جملہ منت ہے کہ میں اپنی کمائی مسجد میں دوں گا؟

جواب: شرعی نہیں کہ اولاً منت پر دلالت کرنے والے کوئی الفاظ نہیں جبکہ ایسے الفاظ کا ہونا نذرِ شرعی کا رکن ہے ۔ ثانیًانذر کی شرائط میں سے یہ ہے کہ وہ قربت مقص...

668
669

نابالغ بچے کو ملنے والے گفٹ پر ماں کا قبضہ کافی ہے؟

موضوع: نابالغ بچے کے گفٹ پر ماں کے قبضے کا شرعی حکم

669
670

مرغی کو ذبح کر کے گرم پانی میں ڈالنے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم مخصوص تِکّہ شاپس(Shops) پر چکن کی سَپلائی کرتے ہیں۔ہمیں اپنے طریقۂ کار پر شرعی رہنمائی درکار ہے۔ہمارا طریقۂ کار یہ ہے: ہم مرغی ہاتھ سے شرعی طریقۂ کار کے ساتھ ذَبْح کرتے ہیں۔مرغی کی جان نکل جانے کے بعد اسے گرم پانی میں ڈالتے ہیں چند لمحوں کے بعد نکال کر ایک مشین کے ذریعے اس کے جسم سے تمام پَراور بال صاف کردیتے ہیں پھر اس کے اندر کی آلائش نکال کر پریشر کے ساتھ بہتے ہوئے پانی سے دھوتے ہیں اور اس کے چار پیس کر دیتے ہیں۔سوالات یہ ہیں: (1)ذبح کرنے کے بعد مرغی کو گرم پانی میں ڈالنا جائز ہے یا نہیں؟(مرغی کو گرم پانی میں اس مقصد کے لئے ڈالا جاتا ہے تاکہ اس کے بال اور پَر نرم پڑ جائیں اور انہیں اُتارنا آسان ہو جائے اس کے بغیر انھیں اُتارنا بہت دشوار ہے اور انہیں گرم پانی میں چند لمحوں کے لئے رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے پانی گوشت تک نہیں پہنچتا کیونکہ گرم پانی کا گوشت تک پہنچناخود ہمارے لئے نقصان دہ ہے کہ گوشت کے جس حصے تک گرم پانی پہنچے گا گرم پانی اس حصے کو پکا دے گا اور گوشت کی رنگت تبدیل کر دے گا) (2) مرغی کی کھال کھانا جائز ہے یا نہیں؟ مرغی کے پَر اُتارنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ اس کی کھال باقی رہے کہ تکہ میں اس کی کھال ذائقہ دار اور لذیذ ہوتی ہے۔

670