
غسل کرنے کے کتنی دیر بعد احرام پہنا جائے؟
سوال: عمرہ کے لیے غسل کرنے کے فوراً بعد احرام پہننا ضروری ہے یا کچھ وقت کے لیے کوئی اور لباس پہن کر بھی احرام پہن سکتے ہیں؟
حالت احرام میں کمر پر بیلٹ باندھنا اور گھٹنے پر (Knee Grip) پہننا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ احرام کی حالت میں کمر میں درد کی وجہ سے بیلٹ باندھنا اور گھٹنے میں درد کی وجہ سےگرِپ(Knee Grip) پہننےکا کیا حکم ہے،کیا اس صورت میں کوئی کفارہ بھی لازم ہوگا یا نہیں؟ نیز اگر کوئی احرام کی حالت میں درد کی وجہ سے کمر پربیلٹ اور گھٹنوں میں گرپ دونوں ہی چیزیں پہنے، تو اس پر کتنے کفارے لازم ہوں گے؟
مُحْرِمْ کا منہ سوتے ہوئے چادر سے چھپ گیا، تو کیا حکم ہے؟
جواب: احرام کے ممنوعات سے ہے ،اور اصول یہ ہے کہ جو کام احرام باندھنے کی وجہ سے ممنوع ہو اوراحرام کی حالت میں اُس کے ارتکاب سے حج تمتع یا حج افراد کرن...
حج تمتع والا 8 ذوالحجہ کو حج کا احرام کہاں سے باندھے گا ؟
سوال: حج تمتع کرنے والا،عمرہ کرنے کے بعد احرام کھول دیتا ہے،توکیا اب اسے 8 ذو الحجہ کو احرام باندھنے میقات سے باہر جانا ہوگا؟کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ احرام میقات کے باہر سے باندھ کر آنا ہوتا ہے۔اور یہ بھی بتادیں کہ ہم نیت کیاکریں گے؟کیونکہ حج تمتع کی نیت تو ہم پہلے ہی کرچکے تھے (یعنی ہماری تو پہلے سے ہی نیت تھی کہ ہم حج تمتع کریں گے)۔
حالتِ احرام میں ستر عورت کھل جائے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر احرام کی حالت میں کسی عورت کے بال پیشانی پر ظاہر ہوجائیں،یونہی اگر عورت نے آدھی آستین والی قمیص پہنی ہو تو احرام کی حالت میں اس کی کلائیاں نظر آئیں،تو ایسی صورت میں کیا عورت پر کوئی کفارہ یعنی دم یا صدقہ لازم ہوگا یا نہیں؟
عمرہ کر کے حدود حرم سے باہر حلق کروایا تو حکم؟
جواب: احرام کی پابندیاں ختم ہوجاتی ہیں اورمقام تنعیم حدودحرم سے باہر حل میں واقع ہے،لہذاوہاں عمرے کاحلق کروانے کی وجہ سے دم لازم ہےاوردم کے بجائے پیسے وغیرہ...
عرفات کا رہائشی، عمرے کا احرام کہاں سے باندھے؟
سوال: میں عرفات میں کام کرتا ہوں، میری رہائش عرفات میں ہے، میں وہاں سے احرام باندھ کر عمرہ کے لیے گیا ہوں، کیا اس صورت میں مجھ پر کوئی کفارہ لازم ہے یانہیں ؟
عورت کو احرام کی حالت میں ماہواری شروع ہوجائے تو احرام کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر عورت حالت احرام میں ہو، ابھی عمرہ نہیں کیا اور حیض آجائے تو احرام کی پابندیاں ختم ہو جائیں گی یا باقی رہیں گی؟ اگر غسل سے پہلے مدینے جانا ضروری ہو، یعنی پیکج ہی ایسا طے ہوا ہے، تو کس طرح احرام سے نکلا جائے؟
میقات سے باہر رہنے والے کا بغیراحرام عزیزیہ جانا
سوال: ہم میقات سے باہرجاب کرتے ہیں، ہم حاجیوں کی خدمت کیلئے احرام کے بغیر ہی میقات سے گزر کر منی سے قریب مکہ مکرمہ کے ایک علاقہ عزیزیہ میں گئے اور وہاں تین دن رہے اور پھر واپس اپنی جگہ آگئے، ہم نےاس سفر میں عمرہ بھی ادا نہیں کیا ،توکیا ایسی صورت میں ہم پر دم لازم ہوا یا نہیں؟