
امام مسجد کا میت کو غسل دینا کیسا ؟
سوال: امام مسجد کسی میت کو غسل دے سکتا ہے اور اگر دے ، تو اس کے پیچھے نماز ہو جائے گی؟
ایام تشریق کے پانچ دن روزہ رکھنا منع ہے یا صرف قربانی کے تین دن؟
سوال: کیا ایام تشریق میں بھی روزہ رکھنے کی ممانعت ہے یا صرف ایام نحر میں روزہ رکھنا منع ہے؟ اگر ایام تشریق میں بھی روزہ رکھنے کی ممانعت ہے ،تو نو(9) ذوالحجہ کا روزہ کیوں رکھا جاتا ہے ،حالانکہ تکبیر تشریق تو نو(9) ذو الحجہ کی فجر سے شروع ہوجاتی ہے،اورنو ذو الحجہ کی فجر سےتیرہ ذو الحجہ کی عصر تک ان پانچ دنوں میں پڑھی جانے والی تکبیر کو تکبیر تشریق کہتے ہیں،تو اس کی کیا وجہ اور مناسبت ہے؟
حلق میں دھواں، گرد و غبار جانے سے روزہ ٹوٹنے کا حکم
سوال: میں پتھر کی رگڑائی کا کام کرتاہوں ،جب خشک پتھر کو گرائنڈر مشین کےساتھ رگڑا جاتاہے ،تو اس سے بہت زیادہ دھول،مٹی اڑتی ہے،جو حلق میں بھی چلی جاتی ہے ۔کیا اس سےروزہ ٹوٹ جائےگا؟
ٹیپ کے ذریعے چپکی ہوئی وگ پر مسح کا حکم
سوال: میں سر پر مصنوعی بالوں کی وگ استعمال کرتا ہوں ،اور یہ وگ میں کسی طبی علاج کے لئے استعمال نہیں کر تا بلکہ استعمال کرنے کی وجہ یہ ہے کہ مجھے گنج پن اچھا نہیں لگتا ۔اس وگ کی بناوٹ یوں ہے کہ موٹے کپڑے کی جالی پر مصنوعی بال لگے ہوئے ہوتے ہیں ،اس جالی سے رس رس کر پانی سر تک پہنچ سکتا ہے ،اس جالی کو سر پر روکنے کے لئے سر کے گرد ایک ٹیپ ہوتا ہے جس کے دونوں طرف چپک ہوتی ہے ،اوپر کی طرف سے وہ ٹیپ جالی کو چپکا ہوتا ہے اور نیچے کی طرف سے سر کو چپکا ہوا ہوتا ہے ، اس ٹیپ کے نیچے پانی نہیں جاسکتا ، تقریبا ً تین ہفتے تک وہ جالی ٹیپ کے ذریعےمیرے سر پر رہتی ہے، تین ہفتے کے بعد اس ٹیپ کی چپک ختم ہونے لگتی ہے اور وہ ٹیپ خود بخود اترنے لگتا ہے ، پھر اس ٹیپ کو اتاردیا جاتا ہے اور وگ کو شیمپو وغیرہ کے ذریعے واش کر کے دوبارہ دوسرے ٹیپ کے ذریعے سر پر لگایا جاتا ہے ،تین ہفتوں سے پہلے اس ٹیپ کی چپک کافی مضبوط ہوتی ہے ، اس دوران اگر اس کو اتارا جائے تو سر کی جلد کو زخمی کر کے اترے گی اور پھر ٹیپ والی جگہ پر کافی جلن مچے گی اور پھر دوبارہ نئے سرے سے وگ لگانا پڑے گی ۔اگر وضو یا غسل میں مذکورہ وگ کو نہ اتارا جائے اور اسی پر وضو میں مسح یا غسل میں پانی ڈال دیا جائے تو کیا وضو یا غسل ہوجائے گا ؟
حیض سے پاک ہونے پر غسل کرنے سے پہلے ہی ہم بستری کرنا کیسا؟
سوال: ہندہ حیض سے پورے دس دن پر پاک ہوئی لیکن غسل کرنے سے پہلے ہی شوہر نے اس کے ساتھ ہم بستری کرلی، تو کیا ایسا کرنا شرعاً جائز تھا؟ نیز کیا اس صورت میں حیض اور ہم بستری دونوں کی نیت سے فقط ایک غسل کرلینا بھی کافی ہوگا ؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
کیا میت کو غسل دینے کے بعد چھو سکتے ہیں ؟
جواب: بغیر انتقال کے بعدمیت کوچھواجائےیابوسہ لیاجائے،تو شرعاً اس کی کوئی ممانعت نہیں،اگرچہ غسل میت ہوچکاہویاغسل میت کا سلسلہ باقی ہو،بلکہ خود نبی کریم صلی ...
اعتکاف کی قضا میں روزہ کس نیت سے رکھے؟
سوال: ایک باجی رمضان کے آخری عشرکا سنت اعتکاف بیٹھی تھیں تو ان کومجبوراکہیں جاناپڑا،جس وجہ سے ان کا اعتکاف ٹوٹ گیا، تو اب حکم یہ ہے کہ ایک دن کا اعتکاف روزہ رکھ کر قضاکیا جائے تو پو چھنا یہ تھا کہ عیدکے بعدجب اعتکاف کی قضاکریں گی توروزے میں کون سے روزے کی نیت کریں گی؟ رمضان کےروزے کی یا نفلی روزے کی نیت؟
بُرے خیالات یا بیماری کی وجہ سے منی خارج ہوئی، تو غسل اور روزہ کا حکم
جواب: بغیر خودبخود انزال ہوگیا، یعنی ہاتھ کے ساتھ ایسا کوئی فعل نہیں کیا،تو اس صورت میں روزہ نہیں ٹوٹے گا، مگر برے خیالات سے بہرحال بچنے کی کوشش ضروری ہے ، ...
آنکھ کا آپریشن ہوا ہو، تو وضو وغسل کیسے کیا جائے؟
جواب: بغیر ڈائریکٹ آنکھ پر گیلے ہاتھ کا مسح ممکن ہو تو اب آنکھ ہی پر مسح کرنا ہوگا،یہاں تک کہ پانی سے دھونے کے قابل ہوجائیں۔ زخم پر پانی بہانانقصان ...
بیمار شخص کے لیے روزوں کا فدیہ دینا جائز ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک خاتون کی عمر 63 سال ہے اور وہ درج ذیل چار بیماریوں میں مبتلا ہیں: کینسر، بلڈپریشر، شوگر، ہارٹ اٹیک۔ ان بیماریوں کے سبب اس کے بیس روزے قضا ہوگئے، ڈاکٹر نےان کوفی الحال روزہ رکھنے سے منع کیا ہے، تو سوال یہ ہے کہ ان سابقہ روزوں کی قضا ہی ضروری ہے یا اس کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے؟ نیز ابھی چنددن کے بعد رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے تو کیا اس رمضان المبارک کے روزوں کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ نیز چند سال پہلے کینسر کے آپریشن کے دوران بے ہوشی کی کیفیت میں چار نمازیں قضا ہوئیں اور دو دن کی نمازوں کے وقت بے ہوشی نہیں تھی، صرف بیماری کے سبب قضا ہوئیں، اب ڈاکٹر نے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے سے منع کیا ہے، تو دیگر دودن کی نمازوں کی طرح بے ہوشی کی حالت میں رہ جانے والی نمازوں کی بھی قضا کرنی ہوگی یا وہ معاف ہیں اور اب قضا کس طرح پڑھی جائے۔ فی الحال طبیعت بہتر ہے، بیٹھ کر رکوع وسجود کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہیں لیکن کبھی کبھار اشارے سے بھی نماز پڑھ لیتی ہیں؟ نوٹ: سائل کی وضاحت کے مطا بق مریض شیخ فانی نہیں ہے یعنی فی الحال بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہیں، لیکن کچھ عرصہ میں امید ہے کہ وہ صحت یاب ہوجائیں گی۔