
تراویح پڑھانے کی وجہ سے روزہ چھوڑنا کیسا ؟
جواب: روزے بھی رکھتے ہیں،نیز وہ اپنی منزل کی دُہرائی بھی روزے کی ہی حالت میں کرتے ہیں، جون جولائی کے سخت گرم موسم میں بھی حفاظ کرام روزے رکھ کر تراویح کی ت...
روزوں کا فدیہ دینے کی اجازت کس کو ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص شوگر، بلڈ پریشر اور گرد ے کا مریض ہے روزہ نہیں رکھ سکتا اس کیلئے کیا حکم ہے ؟اسکے ایک روزے کا فدیہ کیا ہو گا اور پورے رمضان کے روزوں کے فدیہ کی کتنی رقم بنتی ہے ؟ سائل: منیر بخش (لائنز ایریا ، باب المدینہ ، کراچی )
میت کے ذمے روزے باقی ہوں تو گھر والے اس کی طرف سے روزے رکھ سکتے ہیں یا فدیہ دیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مجھے میرے ایک دوست نے ایک پوسٹ بھیجی جس میں بخاری شریف کے حوالے سے لکھاتھاکہ جس شخص کا انتقال ہوااوراس کے ذمےروزے باقی ہوں ،تومیت کا ولی میت کی طرف سے روزے رکھے، برائے کرم یہ رہنمائی فرمادیں کہ کیاواقعی میت کی طرف سے روزے رکھے جاسکتے ہیں ؟
اجنبیہ عورت کی شرمگاہ کو چھونے سے انزال ہوجائے، تو روزے کا حکم
سوال: ماہِ رمضان میں روزے کی حالت میں اجنبی مرد نے شہوت سے مغلوب ہوکر اجنبیہ عورت کی شرمگاہ کو کپڑے کے اوپر سے چھوا، تو اس مرد کو انزال ہوگیا۔ ان دونوں مرد و عورت کو اپنا روزہ دار ہونا بھی یاد تھا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں اس مرد کے روزے کا کیا حکم ہے؟ اگر اس مرد کا وہ روزہ ٹوٹ گیا ہے تو کیا اس پر روزے کا کفارہ بھی لازم آئے گا یا فقط قضا ہی لازم ہوگی؟؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔
روزے کی حالت میں عورت نے اپنی شرمگاہ کو چھوا لیکن انزال نہ ہوا
سوال: اگرکوئی عورت رمضان المبارک کے مہینے میں روزے کی حالت میں گناہ کا ارتکاب کرتی ہے، اس نے روزےکی حالت میں اپنی انگلی سے شرمگاہ کو چھونا شروع کیا،پھر رک گئی، اس بات کا یقین نہیں ہے کہ انزال ہوا،البتہ غالب گمان یہ ہے کہ انزال نہیں ہوا تھا ،اس نے اپنے اس عمل دل سے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ پاک کے حضور توبہ کی اور روزہ بھی قضا کر لیا، اس صورت میں کفارے کا کیا حکم ہوگا؟
کیا غریب شخص قسم کے کفار ے میں روزے رکھ سکتا ہے؟
سوال: اگر کوئی غریب ہو جو قسم کا کفارہ نہ دے سکے تو کیا وہ کفارے کے روزے رکھ سکتا ہے؟
کبھی بھی کلام نہ کرنے کی قسم کھا کر توڑنے کا حکم؟
سوال: بہار شریعت وغیرہ کتب میں یہ مسئلہ درج ہے کہ اگر کسی نے ماں باپ سے بات نہ کرنے کی قسم کھائی ہو، تو ضروری ہے کہ قسم توڑے اور کفارہ بھی دینا ہوگا ۔ اس بارے میں میرا سوال یہ ہے کہ مثال کے طور پر اگر کسی نے قسم یوں کھائی کہ’’ خدا کی قسم میں ماں سے کبھی بھی کلام نہیں کروں گا ‘‘ اس قسم میں اگر ایک دفعہ اس نے والدہ سے بات کرکے قسم توڑ دی اور کفارہ ادا کردیا ، کیا اب یہ قسم ختم ہوجائے گی یا ہر بار بات کرنے پر قسم ٹوٹنے اور کفارہ لازم ہونے کا حکم ہوگا ؟
بچوں کو زہر دینے کی قسم کھائی، تو اس قسم اوراس کے کفارے کا حکم
سوال: کسی اسلامی بہن نے شوہر سے لڑائی کے وقت میں غصے میں بولا کہ خدا کی قسم میں کسی دن دونوں بچوں کو زہر دے دوں گی،تو کیا یہ قسم منعقد ہوگئی؟اس کا کفارہ دینا ہوگا؟
فرض روزے ذمہ پر ہوں، تو نفلی روزہ رکھنا کیسا ہے؟
سوال: اگر کسی پر فرض روزے قضا ہوں تو کیا وہ نفل روزے رکھ سکتی ہے؟
روزے کی حالت میں وضو و غسل کے دوران ناک میں پانی چڑھانے کا حکم
سوال: اگر روزے کی حالت میں احتلام کی وجہ سے غسل فرض ہو جائےاورغسل کرنا ہو، تو دورانِ غسل ناک کے نرم حصےتک پانی پہنچانا ضروری ہےیا نہیں؟اسی طرح وضو میں ناک میں پانی چڑھانے کا کیا حکم ہے؟