
شوہر کی اجازت کے بغیر اس کا مال صدقہ کرنا کیسا ؟
سوال: عورت اپنے شوہر کے گھر کے برتن ، تکیے اور بیڈ شیٹ وغیرہ ، شوہر کی اجازت و رضا مندی کے بغیر کسی غریب کو دے سکتی ہے ؟ اس حوالے سے تفصیلی رہنمائی فرما دیں کہ بیوی کے لئے شوہر کا مال اس کی اجازت کے بغیر صدقہ کرنا کیسا ؟
کیا نامحرم عورت کے جنازے کو کندھا دینا جائز ہے؟
جواب: شوہر اپنی بیوی کی میت کو دیکھ سکتا ہے، مگر بلا حائل بیوی کے بدن کو ہاتھ لگانا شوہر کے لیےبھی ناجائز ہے۔ جنازے کو کندھا دینے کی فضیلت سے متعلق تر...
کیا بیوی کے لیے شوہر کے ماموں اور چاچو سے پردہ ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا شوہر کے سگے چاچو اور ماموں بیوی کے لیے محرم ہوتےہیں یا نامحرم؟ ان سے پردے کا کیا حکم شرعی ہے؟ سائل: حافظ عبد الصمد (ماڑی کنجور، اٹک)
والد کی زندگی میں فوت ہونے والے بیٹے کا والد کی وراثت میں حصہ
سوال: اگر کوئی بیٹا اپنے والد کی زندگی میں ہی فوت ہوجائے ،تو کیا اسےیا اس کی اولاد کو اس کے والد کی وراثت سے حصہ ملے گا جبکہ والد کے دوسرے بیٹے بھی موجود ہوں؟
پہلے شوہر کے بیٹے کو مدتِ رضاعت میں دوسرے شوہر کے سبب اترنے والا دودھ پلانا
سوال: ایک عورت کی شادی ہوئی اور ایک بیٹا ہے، اس کی طلاق ہو گئی دوسری شادی ہوئی اب دوسرے شوہر سے بھی ایک بچہ ہوا، سبب اللبن تبدیل ہو گیا اب اگر اس عورت نے پہلے بیٹے کو اس کی مدتِ رضاعت باقی ہوتے ہوئے دوسرے شوہر کے سبب جو دودھ اترا وہ پلا دیا، تو کیا وہ بچہ دوسرے شوہر کا رضاعی بیٹا مانا جائے گا یا نہیں؟
بیوی کے ذاتی مکان کی وجہ سے اس پر حج لازم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا 40 گز کا ایک مکان ہے جو کہ میں نے اپنےمیکے کی طرف سے ملنے والے سونے کو بیچ کر لیا ہے۔ اس مکان کو میں نے کرائے پر دیا ہوا ہے، جس کا کرایہ میں رکھتی ہوں، لیکن اس پر ہمارا گزر بسر موقوف نہیں،میں خود اپنے خاوند کےساتھ ان کےگھر میں رہتی ہوں۔ پوچھنا یہ تھا کہ اس مکان کی وجہ سے مجھ پر حج فرض ہوگا یا نہیں؟ اس گھر کی مالیت تقریبا 25 لاکھ کے آس پاس بنتی ہے۔ نیز یہ بھی بتادیں کہ میرے شوہر کہتے ہیں:تم اپنا گھر بیچ کر مجھے دکان دلا دو، میں کاروبار کروں گا، ایسی صورت میں مجھ پر گھر بیچ کر شوہر کو دکان دلانا لازم ہے یا نہیں؟
کیا سودی رقم میں وراثت جاری ہوگی؟
سوال: وراثت میں کچھ معینہ سودی رقم بھی موجود ہےکہ جو مرحوم نے سود کی مد میں وصول کی تھی، کیا اُس سودی رقم میں وراثت جاری ہوگی ؟
والدہ کا انتقال نانا سے پہلے ہوا، تو نانا کی جائیداد میں نواسوں کا کوئی حصہ ہے؟
سوال: میری والدہ کا انتقال ہمارے نانا جان سے پہلے ہو چُکا تھا اور ہمارے نانا کا انتقال ابھی ہوا ہے جن کے دیگر بیٹے بیٹیاں موجود ہیں، ہم کل چھ بہن بھائی ہیں، کیا ہم اپنے نانا جان کی وراثت میں حصہ دار ہوں گے؟
جواب: وراثت منظور نہیں؛ میں حصہ کا مالک نہیں بنتا؛ میں نے اپنا حق ساقط کیا ، پھردوسرا کیونکر ساقط کرسکتا ہے؟“(فتاوی رضویہ،ج18،ص168،رضافاؤنڈیشن،لاہور) ...
نافرمان بیٹے کو جائیداد سے عاق کرنے کی شرعی حیثیت؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا لڑکا میرا نافرمان ہے ۔ شادی کے ایک پروگرام میں مہمانوں کے سامنے اس نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا اور مجھے لاتوں اور ہاتھوں سے مارا اور مجھے بے حساب گالیاں دیں ، میری ملکیت میں تین مکان ہیں ۔ میرا بیٹا کہتا ہے کہ مکان بیچ کر مجھے میرا حصہ دیا جائے ، جبکہ میں اپنی زندگی میں اسے اپنے ان مکانوں میں سے کوئی بھی حصہ نہیں دینا چاہتا اور چاہتا ہوں کہ اس کواپنی زندگی میں ہی عاق کر دوں تاکہ میرے مرنے کے بعد بھی اسے میری وراثت سے کچھ نہ ملے۔ آپ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیامیرے اس طرح کرنے سے وہ میری وراثت سے محروم ہوگا یا نہیں ؟