
فصل پکنے سے پہلے بیچ دی، تو عشر کا حکم
سوال: ایک شخص نے گندم کی کاشت کی ، پھر وہ فصل مکمل پکنے سے پہلے بھینسوں کے چارے کے لیے بیچ دی ، تو کیا اس پر عشر ہو گا؟ نوٹ : فصل اتنی تیار ہو چکی تھی کہ اس کے بعد اس کے خراب ہونے کا اندیشہ نہیں رہتا ، البتہ مکمل پکنا باقی تھا ۔
سوال: زمین سے صرف ایک بوری گندم نکلی ، تو کیا اس کا بھی عشر دینا ہو گا؟
سوال: کیا عشر ضرورت کی فصل پر لگے گا یا صرف منافع کی فصل پر لگے گا؟
ساری فصل بیچ کر رقم مسجد میں دے دی تو عشر ادا ہوا یا نہیں ؟
سوال: مونگ پھلی لگائی فصل تیار ہونےپر ساری فصل بیچ دی اور اس کی جتنی رقم ملی اس میں سے جو عشر بنتا تھا شرعی فقیر کو نہ دیااور ساری رقم عشر سمیت مسجد کی تعمیرات اور دیگر اخراجات کے لیے دے دی اس طرح عشر ساقط ہو جائے گا۔؟ اگر ادا کرنا ہے تو کون کرے گا؟
گھروں میں اُگنے والی سبزیوں پر عشر کا حکم ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں اپنے گھر میں گھریلو استعمال کے لیے کچھ سبزی اگاتا ہوں ، مجھ پر اس کا عشر لازم ہو گا یا نہیں ؟
عشر اخراجات نکالنے کے بعد دیا جائے گا یا پہلے؟
سوال: میرا آپ سے یہ سوال ہے کہ سبزیوں میں عشر دیتے وقت کیا اس میں سے سبزی کو توڑنے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کا خرچہ اور جو سبزی منڈی میں کمیشن وغیرہ نکالتے ہیں تو یہ سب رقم نکال کر عشر دینا ہو گا یا پھر کل رقم میں سے عشر دینا ہو گا، جیسے گاجریں ہیں، تو ان کی دھلائی، ان سے بھرے جانے والے تھیلوں کی رقم اور کمیشن وغیرہ اور ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کا خرچہ، یہ سب کچھ عشر ادا کرنے سے پہلے نکالا جائے گا یا نہیں؟ رہنمائی فرما دیجئے۔
فصل والی زمین میں پیدا ہونے والے شہد پر عشر کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ ہم نے فصلیں لگانے کےلیے کچھ زمین مختص کی ہوئی ہے، جن پر ہم موسم کے اعتبار سے فصلیں کاشت کرتے ہیں اور باقاعدگی سے ان کا عشر بھی ادا کرتے ہیں۔اس میں ہمیں ایک مسئلہ درپیش ہے کہ بعض اوقات ان فصلوں پر شہد کی مکھیاں ، شہد کے چھتے لگاتی ہیں، جو ہم لوگ اتار لیتے ہیں، توکیا اس شہد پر بھی ہمیں عشر دینا لازم ہوگایا نہیں؟
فصل کاٹنے سے پہلے ہی بیچ دی، تو عشر خریدار پر ہوگا یا بیچنے والے پر ؟
سوال: فصل تیار ہوچکی تھی مگر ابھی کٹائی باقی تھی کہ اس سے پہلے مالک نے بیچ دی، سوال یہ ہے کہ اس صورت میں فصل کا عشر خریدار ادا کرے گا یا بیچنے والا ؟ بیان فرمادیں ۔
عشر نکالنے کے لیے قرض مائنس کیا جائے گا یانہیں ؟
سوال: ایک شخص ہے جس کی فصل کی آمدنی تقریبا چار لاکھ ہوئی ہے ، لیکن اس پر کچھ قرض بھی ہے، تو کیا قرض کی رقم نکال کر عشر ادا کرنا ہوگا ،یا کل آمدن پر عشر واجب ہے ؟
عشر کی رقم مسجد کی تعمیر میں استعمال کرنے کا حکم
سوال: کیامسجد کی تعمیر میں عشر کی رقم لگا سکتے ہیں ؟