سرچ کریں

Displaying 61 to 70 out of 6762 results

61

قرض معاف کر دیا، تو اس کی زکوۃ ادا کرنی ہوگی ؟

سوال: زید نے2017میں بکراورخالد کو3سال کے لیےایک ایک لاکھ روپیہ قرض دیا تھا۔تین سال گزر گئے ،مگر وہ دونوں مالی اسباب نہ ہونے کے سبب قرض ادا نہیں کرسکے۔ اس کو اب 6 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔بکراب بھی قرض ادا کرنے پر قادر نہیں اوربکر شرعی فقیر ہے،جبکہ خالدادائیگی کی قدرت رکھتا ہےاورغنی بھی ہے،لیکن زید نے دونوں کو قرض معاف کردیا ہے،بکر کواس کی ناداری کے سبب اور خالد کو اس سبب کہ خالد اس کا بہنوئی ہے۔زید نے6 سالوں میں ان دو لاکھ روپے کی زکوۃ بھی نہیں نکالی۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ آیا زید پر اس رقم کی گزشتہ 6 سالوں کی زکوۃ ادا کرنا لازم ہے؟اگر لازم ہے،تو پچھلے سالوں کی زکوۃ نکالنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟واضح رہے کہ زیدکئی سالوں سےصاحبِ نصاب ہے اورہر سال زکوۃ نکالتا رہتا ہے۔

61
62

قبضہ سے پہلے چیز آگے بیچنا اور قبضہ کی مختلف صورتیں

سوال: ہم جَلانے کی مختلف اشیاء مثلاً: کوئلہ اور لکڑی وغیرہ فیکٹری میں سپلائی کرتے ہیں۔جس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ہم کاروباری افراد سے یہ چیزیں خریدتے ہیں اور انہیں کہتے ہیں کہ یہ مال فلاں فیکٹری میں پہنچا دو۔جب گاڑی مال لے کر فیکٹری میں پہنچتی ہے،تو فیکٹری کا چیکر مال کو چیک کرتا ہے اور مال میں جتنی مٹی وغیرہ شامل ہوتی ہے،اس کا وزن کاٹ کر اصل مال کی رسید بناتا ہے،مثلاً: ہزار کلو مال ہے اور اس میں پچاس کلو مٹی وغیرہ ہے،تو وہ ساڑھے نو سو کلو وزن کے حساب سے پرچی بنائے گا،مالک بھی اتنے وزن پر متفق ہوتاہے،پھر گاڑی والا وہ رسید ہمیں بھیج دیتا ہے اور ہم اتنی قیمت مالک کو بھیج دیتے ہیں اور اپنی رقم فیکٹری سے وصول کر لیتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ ہمارا خریدوفروخت کا یہ طریقہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟

62
63

رشوت میں دی ہوئی رقم کی زکوٰۃ رشوت دینے والے شخص پر ہوگی یا رشوت لینے والے شخص پر ؟

سوال: زید نے بکر کو نوکری کے حصول کےلیےرشوت دی اور اس رشوت دینے پر کوئی گواہ نہیں اور عام طور پر بھی رشوت دینے پر گواہ نہیں بنایاجاتااوریہ رقم واپس بھی نہیں ملنی،اب یہ تو معلوم ہے کہ بکر رشوت کا مالک نہیں،اس رقم کا اصل مالک زید ہی ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ سال پورا ہونے پرکیازید پراس رشوت کی زکوۃ نکالنا واجب ہے؟

63
64

بائنری ٹریڈنگ کا شرعی کا حکم

جواب: مال لینے پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز و حرام ہے۔ تفصیل یہ ہے کہ شریعت مطہرہ میں بیع(خریدوفروخت) مبادلۃ المال بالمال (یعنی مال کے ساتھ مال کے تب...

64
65

مرحوم کا قرض اتار نے سے متعلق تفصیلی فتویٰ

جواب: مال کے ساتھ چار حقوق متعلق ہوتے ہیں اور ان سب میں ترتیب بھی ضروری ہے: سب سے پہلے میت کے کفن دفن کا انتظام و انصرام کیاجائے گا، پھر قرضے کی ادائیگی، پ...

65
66

کمپنی مینیجر کا مال پاس کرنے کے لیے کمیشن لینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں مختلف کمپنیوں میں مال دیتا ہوں ،تو کمپنی کے مینیجر ہم سے ڈیل کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ اگر اپنا مال نکلوانا ہے،تو ہمیں بھی کچھ کمیشن دو، ورنہ ہم اس مال میں نقص وغیرہ بتا کے روک دیں گے،حالانکہ مینیجرکمپنی سے اسی کام کی تنخواہ لیتا ہے کہ مینیجرہر وہ مال جو کمپنی کےمتعلق اور اُس کےلیے نفع بخش اور اُس کے وارے میں ہو اُسے پاس کرے، تو اس کا ایسا کرنا کیسا اور اس کو پیسے دینا کیسا؟اس کاشرعی حکم کیا ہے؟

66
67

بیوہ اگر نصاب کی مالکہ ہو، تو اس پر زکاۃ کا حکم

سوال: بیوہ اگر نصاب کی مالکہ ہو،تو کیا اس پر زکاۃ فرض ہوتی ہے؟ اور جو بیوہ صاحبۂ نصاب ہونے کے باوجوداس بنا پرزکاۃ ادا نہ کرے کہ وہ بیوہ ہےاور بیوہ پر زکاۃ لازم نہیں ہوتی ۔اس کے لئے کیا حکم ہے؟

67
68

ایک کی رقم ، دوسرے کا کام اور سارا نفع رقم دینے والے کو ملے ، اس شرط پر پارٹنر شپ کرنا کیسا ؟

سوال: میں اپنی دوکان پر چوکر(Husk) (جانوروں کا چارہ) وغیرہ بیچ کر اپنا کام چلا رہا ہوں ۔ میرا کزن مجھے کچھ انویسٹمنٹ(Investment) یوں دے رہا ہے کہ اس رقم سے صرف کھاد خرید کر اپنی دوکان پر رکھوں ، جس کی ایک بوری نقد 13 ہزار روپے کی خرید کر مارکیٹ میں 4 مہینے کے ادھار پر 16 ہزار روپے کی بیچی جاتی ہے۔ کھاد کی خرید و فروخت، اس کو دوکان میں رکھنا ، کسٹمر سے پیسوں کی وصولی وغیرہ سب کام میں کروں گا اور ان کاموں کے عوض ان سے کسی قسم کا کوئی نفع اور عوض وصول نہیں کروں گا اور ان کے مال کا حساب کتاب الگ رکھوں گا ۔ میرا اس میں صرف یہ فائدہ ہو جائے گا کہ میری دوکان پر ایک آئٹم کا اضافہ ہو جائے گا جس کی وجہ سے زیادہ کسٹمر میرے پاس آئیں گے۔ تو کیا اس کی شرعا اجازت ہے؟

68
69

کبوتروں پرزکاۃ کی تفصیل

جواب: مال تجارت ہوں، اور ان کے مال تجارت ہونے کے لئے ضروری ہے کہ انھیں خریدتے وقت ہی آگے بیچنے کی نیت ہو۔ لہذا اگر آپ نے وہ کبوتر بیچنے کے لیے خریدے تھے ت...

69