
دودھ پیتے بچے کا پیشاب پاک ہے یا ناپاک ؟ایک حدیث پاک کی وضاحت
جواب: پانی چھڑکا جائے گا ۔ (2) ’’يغسل من بول الجارية ويرش من بول الغلام‘‘یعنی بچی کے پیشاب کو دھویا جائے گا اوربچے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جائے گا۔ ...
پانی میں بدبودار پانی مکس ہو جائے تو اس کا حکم
سوال: اگر پانی میں بدبودار پانی مکس ہو جائے اور اس کی وجہ سے نہ تو پانی کی رنگت بدلے، نہ ذائقہ بدلے، نہ اس میں بدبو آرہی ہو، تو کیا وہ سارا پانی ناپاک ہوجائے گا؟
احتلام والے کپڑے پہن کر غسل کرنا کیسا؟
جواب: پانی بہایا جس سے غالب گمان ہوگیا کہ پانی کپڑے اور بدن پر لگنے والی نجاستِ حقیقیہ(یعنی منی) کو بہا کر لے گیا ہوگا، تو اس صورت میں کپڑے اور بدن نجاستِ ...
بہتا خون ناپاک ہے اور اگر گوشت کو لگ جائے تو اس کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ خوشی و غمی کے پروگرامزمیں کثیرتعدادمیں مرغیاں ذبح کی جاتی ہیں ،دیکھنے میں آیاہے کہ قصاب جہاں مرغیاں ذبح کرتے ہیں،وہیں پرگوشت بناتے ہیں،ذبح کی گئی مرغی کاخون گوشت کولگ جاتاہے اورباورچی حضرات بھی پاک کرنے کاخاص خیال نہیں کرتے،بغیرپاک کیے ہی گوشت دیگ میں ڈال دیتے ہیں،توکیامذکورہ طریقہ کے مطابق پکاہواسالن پاک ہے یاناپاک؟نیزجس گوشت کے بارے میں معلوم نہ ہوکہ بہتاخون اسے لگاہے یانہیں،جیسے کسی کی دعوت میں جاتے ہیں اوروہاں گوشت کاسالن یابریانی پیش کی جاتی ہے ،تواسے کھانے کے بارے میں کیاحکم ہے؟ سائل:قاری رضوان عطاری(فیصل آباد)
دُھلا ہوا ہاتھ بالٹی میں ڈال کر وضو کے لئے پانی نکالنا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہاتھ دھلے ہوں تو کسی بالٹی یا برتن وغیرہ میں ہاتھ ڈال کر اس سے پانی نکال کر وضو کر سکتے ہیں یعنی بالٹی کے اندر سے ہی چلو لیا اور چہرہ دھو لیا پھر کہنیوں تک ہاتھ دھو لیے اور پاؤں بھی،تو یوں دُھلے ہوئے ہاتھ سے پانی نکال کر وضو کر سکتے ہیں؟نیزجو وضو کے پانی کے قطرے بالٹی یا برتن میں گرے تو ان کا کیا حکم ہے، ان سے پانی مستعمل ہو گا یا نہیں ؟
غسلِ جنابت میں زکام کی وجہ سے سر پر پانی نہ ڈالنا
سوال: اگر کسی شخص پر غسل جنابت فرض ہو جائے مگر اس کو زُکام ہو، جس کی وجہ سے نہانے میں سر پر پانی ڈالے گا تو زکام کے بڑھنے یا دیر سے ٹھیک ہونے کا خطرہ ہو،تواکیا اس حالت میں اسےسر پر پانی نہ ڈالنے کی اجازت ہوگی ،اس طرح کہ وہ سر پر پانی نہ ڈالے اور باقی جسم پر پانی بہا لے اور پورے سر کا اچھی طرح سے مسح کر لے ؟تو کیا اس طرح فرض غسل ہوجائے گا اور اس غسل سے نمازیں ہوجائیں گی؟
ناپاک تیل کو پاک کرنے کا طریقہ
جواب: پانی اس میں ڈال کر خوب ہلائیں، پھر اوپر سے تیل نکال لیں اور پانی پھینک دیں ، یوہیں تین بار کریں یا (2) اس برتن میں نیچے سوراخ کر دیں کہ پانی بہ جائے ا...
ڈیٹول ملے ہوئے پانی سے وضو و غسل ہوجائے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ پانی میں ڈیٹول کے چند قطرے ڈال کر اس پانی سے نہایا جاتا ہے، ڈیٹول شامل کرنے کی وجہ سے پانی میں سے اس کی بو آنے لگتی ہے تو کیا ایسے پانی سے فرض غسل ادا ہوجائےگا؟ جبکہ ہدایہ وغیرہ کتب فقہیہ میں لکھا ہے کہ اگر پانی کا کوئی وصف رنگ، بو یا مزہ تبدیل ہوجائے تو اب وہ پانی وضو وغسل کے قابل نہیں رہتا۔ اس پر مفتیٰ بہ قول کیا ہے، ارشاد فرمادیں؟
خشک ناپاک کارپیٹ پر گیلے پاؤں کے ساتھ چلنا
سوال: ناپاک کارپیٹ کو کپڑے سے صاف کرکے خشک کردیا پھر اس کے بعد اگر ہم گیلے پاؤں لے کر اس ناپاک جگہ سے گزرتے ہیں تو کیا وہ گیلے پاؤں نا پاک ہو جاتے ہیں؟
کیا wet wipes سے بچے کا بدن پاک ہو جائے گا یا دھونا ضرور ی ہے ؟
سوال: نومولود بچے کو قضائے حاجت کی صورت میں بار بار پانی سے نہیں دھلا سکتے ، تو کپڑے یا wet wipes سے صاف کرتے ہیں ، کیا ایسی صورت میں اس کا جسم پاک ہو جائے گا ؟