سرچ کریں

Displaying 701 to 710 out of 5715 results

701

ناسمجھ بچے کو مسجدالحرام اورمسجد نبوی میں لے کرجانا

سوال: کیا ایک سال کے بچے کو پیمپر(PAMPER) پہنا کر اپنے ساتھ عمرہ اور طواف کیلئے جاتے وقت مسجد الحرام لے جاسکتے ہیں یا نہیں ؟یونہی مسجد نبوی شریف میں حاضری کیلئے جاتے وقت ساتھ لے جانا کیسا ہے؟اگر شرعاً یہ درست نہیں تو پھر ایسی صورت میں والدین عمرہ کرنےا ور مدینہ شریف حاضری کیلئے سفر کیسے کریں، جبکہ ان کے پیچھے ،بچے کو کوئی سنبھالنے والا نہ ہو۔اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔

701
702

پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کھولنا کیسا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ میری بہن کا 2 جنوری 2025 کو قتل ہوا۔ ہم نے تدفین کر دی۔ تدفین کے بعد ملزم نے کچھ لوگوں کے سامنے اقرار کیا ہے کہ میں نے قتل کیا ہے۔ اب ہم یہ چاہتے ہیں کہ اپنی بہن کا پوسٹ مارٹم کروائیں، تاکہ تمام مجرموں کو سزا ملے۔ ہماری اس بارے میں رہنمائی فرمائیں، نیز یہ بھی بتائیے کہ کیا پوسٹ مارٹم کے بعد بہن کی قبر کی جگہ بدل سکتے ہیں؟ یعنی جہاں پہلے مدفون ہے، وہاں سے ہٹا کر کسی دوسری جگہ دفنا دیا جائے؟

702
703

شوہر کی اجازت کے بغیر مہر میں اضافہ کر دیا تو کیا وہ دینا لازم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کے نکاح میں باہم رضا مندی سے5ہزار حق مہر طے ہوا تھا اور اسی مہر پر ایجاب و قبول ہوا ، پھر بعد میں زید کی اجازت کے بغیر بلکہ اس کے علم میں لائے بغیر ہی لڑکی والوں نے مولوی صاحب سے فارم میں حق مہر 150000 لکھوا لیا ، زید کو بعد میں جب علم ہوا، تو اس نے یہ اضافی رقم دینے سے انکار کر دیا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ نکاح کے بعد حق مہر میں جو اضافہ کیا گیا ہے ، کیا یہ بھی زید پر دینا لازم ہوگا جبکہ وہ اس پرراضی نہیں اور علم ہونے پر اس نے دینے سے انکار بھی کر دیا تھا ؟ نوٹ:لڑکی والے اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ وقت عقد مہر میں5000ہی تھا ،زید کی مرضی و اجازت کے بغیر یہ بعد میں ہم نے اضافہ کروایا تھا۔

703
704

چکی والے سے آٹے کے قرض کا لین دین کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ میں نے گندم پسائی کی چکی لگائی ہے، گاہک آتا ہے اور آ کر کہتا ہے کہ 5،کلو آٹا دے دو کل یا آج شام کو گندم چھوڑ کر جائیں گے، اسے پیس کر 5 کلو آٹا کاٹ لینا۔ کیا اس طرح ادھار دے سکتے ہیں؟

704
705

میڈیکل کا لائسنس کرایہ پر دینے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے پا س میڈیکل کا لائسنس ہے۔ کیا میں اس لائسنس کو کرائے پر دے سکتاہوں؟

705
706

بچے کو کس عمر میں روزہ رکھوانا چاہیے؟نیز نابالغ بچہ روزہ توڑ د ے ،تو قضاء لازم ہے ؟

سوال: بچے کو کتنے سال کی عمر میں رمضان کا روزہ رکھوانا چاہئے؟ اگر نابالغ بچے کو روزہ رکھوایا اور اس نے عذر کی وجہ سے توڑدیا ،تو کیا وہ اس کی قضاء کرے گا؟اس طرح جتنے روزے توڑے وہ صحیح طرح یاد نہ ہوں ،تو اب کیا حکم ہے ؟

706
707

نفلی طواف کے اکثر پھیرے چھوڑ دینے کا حکم

سوال: ایک اسلامی بہن نے نفلی طواف شروع کیا،دوپھیرے کیے تھے کہ طبیعت بگڑ گئی، تو طواف چھوڑ کر ہوٹل چلی گئی ۔ ذہن یہ تھا کہ لیٹ نائٹ آکر مکمل کروں گی ،لیکن رات میں اس اسلامی بہن کو ایام شروع ہوگئےاوردودن بعدان کا مدینے شریف جانے کا شیڈول تھا اور وہیں سےپاکستان کی فلائٹ تھی، تو وہ اسلامی بہن گروپ شیڈول کے مطابق مدینہ شریف روانہ ہوگئی۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس نے جو نفلی طواف شروع کر کے صرف دوپھیرے کیے،باقی ادھوراچھوڑ دیا تو کیا اس اسلامی بہن پر کوئی کفارہ لازم ہے؟ کیونکہ طواف نفلی تھا،عمرے کافرض طواف نہیں تھا۔

707
708

ناپاک برتنوں کو توڑ کر پھینک دینا کیسا اور ان کو پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ (1)اگربرتن ناپاک ہو جائے،تو بعض لوگ اُنہیں توڑ کر پھینک دیتے ہیں تا کہ اُنہیں کوئی بھی استعمال نہ کرے،توکیاناپاک برتن کویوں توڑکرپھینک دینادرست ہے؟اور درست نہیں،تو اُس برتن کا کیا کیا جائےکہ ایسے برتن میں کھانے پینے کا دل نہیں کرتا؟ (2) نیز اگر برتن ناپاک ہو جائے،توپاک کرنے کا طریقہ بھی بتادیں؟ سائل:محمد عبد اللہ عطاری(راولپنڈی)

708
709

فی میل(Female) اسٹوڈینٹ کا میل(Male) ٹیچر کو تحفہ دینا کیسا؟

جواب: کرتا، محبت پید ا کرتا ہے، اور دو اجنبی مرد وعورت کے درمیان محبت کا پیدا ہونا، ایک دوسرے کی طرف دل مائل ہونا، معاذ اللہ عزوجل ناجائز تعلقات ا...

709
710

بہن کے گھر نہ جانے کی قسم کھانے کے متعلق تفصیل

جواب: بیٹھنا ان سے بات چیت کرنا ان کے ساتھ لطف و مہربانی سے پیش آنا۔" (بہار شریعت، ج 03، حصہ 16، ص 558 ،559، مکتبۃ المدینہ( فتاوی رضویہ میں ہے "قسم کا کفار...

710