میڈیکل کا لائسنس کرایہ پر دینے کا شرعی حکم

میڈیکل کا لائسنس کرایہ پر دینا کیسا؟

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے پا س میڈیکل کا لائسنس ہے۔ کیا میں اس لائسنس کو کرائے پر دے سکتا ہوں؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

جی نہیں! لائسنس کو کرایہ پر دینا جائز نہیں کیونکہ فقہی طورپر لائسنس کرائے پر دینا، گھر کرائے پر دینے کی طرح نہیں، بلکہ یہ ایک حق(Right) ہے جسے کرائے پر دے کر آپ فائدہ اٹھا رہے ہیں اور محض حق(Right) کو کرائے پر دینا جائز نہیں۔ اگر میڈیکل اسٹور کو چلانے کےقانونی تقاضے پورے ہوتے ہوں تو جواز کا راستہ یہ ہو سکتا ہے کہ دکان میں فرنیچر ڈلوا دے اور اس فرنیچر کا کرایہ وصول کرے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری

تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضان مدینہ ربیع الآخر 1442ھ