
رقم لے کر بعد میں آنے والے مریض کو جلدی ڈاکٹر کے پاس بھیجنا کیسا؟
سوال: ڈاکٹر کے پاس مختلف مریض ایک وقت میں جمع ہو جاتے ہیں۔ زید کی وہاں یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ سب آنے والے مریضوں کو ترتیب کے ساتھ اس کی باری کا نمبر دے دیتا ہے۔ زید کو بعض اوقات مریض آفر کرتے ہیں کہ کچھ پیسے لے کر ان کو ڈاکٹر کے پاس جلدی بھیج دیا جائے۔سوال یہ ہے کہ زید کا رقم لے کر بعد میں آنے والے مریض کو جلدی بھیج دینا کیسا؟
وراثت میں ملنے والے مال تجارت پر زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟
سوال: زید کے والد صاحب نے چند پلاٹ تجارت کی نیت سے خریدے تھے جن کی وہ زکوۃ ادا کرتے تھے۔ اس بار سال مکمل ہونے سے قبل زید کے والد صاحب کاانتقال ہو گیا۔ تو بطور وراثت زید کے حصے میں ان میں سے ایک پلاٹ آیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا زید پر لازم ہے کہ وہ اس پلاٹ کی بھی زکوۃ ادا کرے ؟جبکہ زید ویسے بھی صاحب نصاب ہے اور اپنے تجارتی مال و رقم وغیرہ کی زکوۃ ادا کرتا ہے۔نیز یہ بھی بتا دیں کہ اس پلاٹ کی زکوۃ کب فرض ہوگی؟ جب اس پلاٹ کا سال مکمل ہوجائے گا اس وقت یا اس سے پہلے؟
مقتدی قعدہ اولیٰ میں بھولے سے درود پڑھ لے، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: نمازِ مغرب میں زید مقتدی نے قعدہ اولیٰ میں بھولے سے التحیات کے بعد مکمل درود بھی پڑھ لیا، پھر جب امام صاحب تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے ،تو اُسے معلوم ہوا کہ یہ تو قعدہ اولیٰ تھا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں زید کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟ کیا اُس پر سجدہ سہو واجب ہوگا؟
دم کیا ہوا پانی قبر پر ڈالنا کیسا؟
جواب: کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تربتِ اطہرپرحضرت بلال بن رباح رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے پانی چھڑکا،جیساکہ سنن ابن ما...
فاتحہ خوانی وغیرہ میں حقہ پیتے ہوئے ذکر ودعا کرنا کیسا؟
سوال: حقہ پیتے ہوئے ذکر و دعا کرنا کیسا؟ یعنی فاتحہ خوانی وغیرہ پہ کئی دیہاتوں میں حقہ رکھا ہوتا ہے لوگ حقہ پی رہے ہوتے ہیں اور (کلی کئے بغیر) ساتھ ساتھ مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی بھی وقفے وقفے سے کر رہے ہوتے ہیں ؟
جس چار پائی کی آڑ میں کوئی نماز پڑھ رہا ہو، اس چارپائی پر بیٹھنا
جواب: کھڑے اور بیٹھنے ، دونوں صورتوں میں نمازی کا سامنا نہ ہوتا ہو، تو اب اس طرح سامنے بیٹھنے پربھی کوئی کراہت نہیں ہوگی۔ در مختار مع رد المحتار م...
مرحوم کی وصیت کے بغیر اس کی طرف سے حج بدل کروانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے والد صاحب پر حج فرض تھا، لیکن انہوں نے حج نہیں کیا اور فوت ہو گئے اور حج کے لیے وصیت بھی نہیں کی۔ اب کیا ورثا ان کی طرف سے حجِ بدل کر سکتے ہیں یا کسی کے ذریعے کروا سکتے ہیں؟
IVF کے ذریعے اولاد حاصل کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا کوئی عورت شوہر کے اسپرم سے بچہ پیدا کر سکتی ہے؟ آج کل کے ڈاکٹر شوہر کےاسپرم لے کر بیوی کے رحم میں منتقل کر دیتے ہیں جس سے بچے کی پیدائش ممکن ہوتی ہے۔ شریعت کی رُو سے ایسا کرنے کا کیا حکم ہے؟
جس شخص کا ایک ہاتھ نہ ہو تو کیا وہ احرام میں لاسٹک استعمال کر سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ایسا معذور شخص جس کا دایاں ہاتھ نہ ہو اور وہ حج یا عمرے کے لئے جائے، تو اسے احرام میں لاسٹک لگوانے کی اجازت ہے؟ کیونکہ اِس کے بغیر اُسے سخت آزمائش ہوگی، ایک تو ابتداءً احرام باندھنے میں مشکل ہوگی، پھر حالت احرام میں قضائے حاجت کے لئے جائے گا تو دوبارہ سے احرام باندھنے میں الگ مسئلہ ہوگا، نیز حج و عمرہ کے مشاغل اوروضو کے دوران احرام کےکھل جانے کا بھی اندیشہ رہےگا، لہذا اس کے متعلق شرعی رہنمائی فرمادیں۔ واضح رہے کہ شخصِ مذکور غیر شادی شدہ ہے،اس کی بیوی نہیں جو احرام کے معاملات میں اس کی مدد کرسکے۔
کھانے کے بعد ٹشو پیپر سے ہاتھ صاف کرنے کے متعلق تفصیل
جواب: کھڑے ہوئے نماز پڑھی اور ہم نے بھی آپ علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ نماز اداکی، ہم نے اپنے ہاتھوں کو صرف کنکریوں سے صاف کیا، اس سے زائد کچھ نہیں کیا (یعن...