سرچ کریں

Displaying 731 to 740 out of 5232 results

731

لیبارٹری میں سونے کا ٹیسٹ کرنے کے بعد خریداری کی مختلف صورتوں کا حکم؟

سوال: (1)میں سنار مارکیٹ میں سونا ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹری میں کام کرتا ہوں۔جہاں دوکاندار اپنا کھوٹ ملا سونے کا زیور لاتے ہیں،اس میں اگرچہ سونا غالب اور کھوٹ کم مقدار میں ہوتی ہے ،لیکن تناسب معلوم نہیں ہوتا۔لیبارٹری میں ٹیسٹ کے بعد ان کو بتا دیا جاتا ہے کہ اس میں کھوٹ اتنی ہے اور خالص سونا اتنا ہے۔پھر اگر وہ گاہک کھوٹ والا سونا ہمیں دے کر خالص سونا لینا چاہے ،تواس کا دیا ہوا کھوٹ والا سونا ہم رکھ لیتے ہیں اور انہیں 24 کیرٹ کا خالص سونا اپنے پاس سے دے دیتے ہیں ۔لیکن جو خالص سونا ہم اسے دیتے ہیں ،یہ ان کے لائے ہوئے سونے کے وزن کے برابر نہیں ہوتا، بلکہ کھوٹ کو مائنس کرنے کے بعد جتنا خالص سونا نکلتا ہے، اتنا ان کو دے دیا جاتا ہے۔ مثلاً:اگر کسی شخص نے 12 گرام کھوٹ والا سونا لا کر ہمیں دیا اور ہم نے ٹیسٹ کر کے معلوم کیا کہ اس میں خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام ہے ۔ توپھر باہم رضا مندی سے ہم اس کو12 گرام کھوٹ والے سونے کے بدلے خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام دے دیتے ہیں ۔ کیا ہمارا اس طرح کرنا ،جائز ہے ؟ (2)جب ہم گاہک کی رضامندی کے بعد ان کو خالص سونا دیتے ہیں، تو اس کے ساتھ ہم سونا صاف کرنے کی فیس بھی لیتے ہیں ۔ فرض کریں اگر ایک گرام سونا صاف کرنے کی فیس 200 روپے ہے، تو 12 گرام کھوٹ والے سونے کے بدلے ہم خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام دیں گے اور اس گاہک سے 2400 روپے فیس بھی وصول کریں گے۔کیا یہ بات درست ہے؟ اگر جائز نہیں، تو اس کادرست طریقہ کیا ہے ؟ (3)تیسراسوال اس میں یہ ہے کہ کھوٹ کے علاوہ خالص سونے کا وزن اگر 10 گرام 524 ملی گرام(یا 523 یا 522 یا 521 ملی گرام) بنتا ہے۔ تو ہم اسے 10 گرام 520 ملی گرام ادا کرتے ہیں اور اگر خالص سونے کا وزن 10 گرام 526 ملی گرام(یا 527 یا 528 یا 529 ملی گرام) بنتا ہے، تو ہم اسے 10 گرام 530 گرام ادا کرتے ہیں۔ یہ طریقہ پوری مارکیٹ میں رائج ہے اور سب دکانداروں کو معلوم ہے اور یہ جو چند ملی گرام کا فرق ہوتا ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں کرتا ،کیونکہ اس کی رقم بہت معمولی بنتی ہے۔اور ایسا کرنے کی وجہ یہ ہے کہ جس الیکٹرک ترازو سے سونا وزن کیا جاتا ہے ، وہ 10 ملی گرام سے کم وزن نہیں دکھاتا ، اس لیے ادائیگی کے وقت کچھ ملی گرام کم کر کے یا زیادہ کر کے 10 کا ہندسہ مکمل لیا جاتا ہے۔

731
732

عورتوں کا مسجد میں جماعت سے نماز پڑھنے کے لئے جانا

سوال: کیا عورتیں جمعہ و عیدین کی نمازیں اور پانچ وقت کی فرض نمازیں اور تراویح کی نماز مسجد میں مردوں کی جماعت کے ساتھ ادا کر سکتی ہیں ؟ نیز مردوں کی جماعت کے بعد مسجد میں اپنی الگ جماعت کروا سکتی ہیں یا نہیں؟

732
733

عقیقہ کس دن کرنا جاہیے؟

سوال: میں نے سنا ہے کہ عقیقہ ساتویں دن کرنا چاہیے۔میری پیدائش کا دن ہفتہ ہے اس حساب سے جمعہ کا دن بنتا ہے۔ اگر میں جمعہ کے علاوہ کسی دن عقیقہ کروں تو عقیقہ ہو جائے گا؟

733
734

سنت موکدہ کی رکعتیں کون کون سی ہیں ؟

جواب: جمعہ میں سنن موکدہ ہیں ،جن کی تفصیل درج ذیل ہے: (1) چار رکعات جمعہ سے پہلے۔(2) اور چار رکعات جمعہ کے بعد۔ بارہ رکعات کی فضیلت سے متعلق سنن الترم...

734
735

جماعت کھڑی ہونے میں کچھ وقت باقی ہو تو اس وقت سنتیں پڑھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عمومًا مساجد میں یہ دیکھا ہے کہ کچھ لوگ جب نماز کے لیے آتے ہیں اور اب جماعت کھڑی ہونے کچھ ہی منٹ باقی رہتے ہیں تو وہ سنتیں پڑھنا شروع کردیتے ہیں جس کے سبب ان کی ایک دو رکعت چھوٹ بھی جاتی ہیں، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ بالخصوص ظہر میں جب جماعت کھڑی ہونے میں اتنا وقت باقی نہ ہو کہ مکمل چار سنتیں پڑھی جاسکیں تو کیا سنتیں پڑھنا شروع کرنی چاہیے یا جماعت کے بعد اسے ادا کریں، اسی طرح عصر اور عشاء کی سنت قبلیہ اگر چھوٹ جاتی ہیں تو اس کو ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟

735
736

نمازِ ظہر میں سلام پھیرنے سے پہلے وقت ختم ہوجائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب: جمعہ اور عیدین کے علاوہ دیگر نمازوں میں اگر نمازی وقت کے اندر تکبیرِ تحریمہ کہہ لے، تو اس کی وہ نماز ادا ہوجائے گی، لہذا پوچھی گئی صورت میں اس شخص کی ...

736
737

جمعہ کے خطبوں کے درمیان وقفہ کا ثبوت اور حکمت

جواب: حجر، جلد2، صفحہ406، دار المعرفة ، بيروت) ...

737
739

واٹس ایپ شادی گروپ میں پروفائل شیئرکر نے پر ایڈمن کا پیسے لینا کیسا؟

سوال: زید نے واٹس ایپ پر ایک شادی گروپ بنایاہواہے۔ جس میں تقریباً 800 سے زائدافراد ایڈ ہیں۔اس گروپ میں ایڈتو کوئی بھی ہوسکتا ہے ،البتہ کوئی ممبر اس گروپ میں میسج نہیں کرسکتا۔اگر کوئی ممبر اپنی پروفائل شیئر کرنا چاہتا ہے، تو اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ ممبر ایڈمن سے پرسنل پر رابطہ کرکے اسےاپنی پروفائل سینڈ کردیتا ہے ۔ایڈمن اس پروفائل کی سیٹنگ وغیرہ کرکے ، ایک کوڈ لگاکر اس فائل کو اپنے پاس سیو کرلیتاہے اور ہر 15دن بعداسے گروپ میں شیئر کرتا رہتا ہےاورچھ ماہ تک یہ پروفائل شیئر کی جاتی ہے۔اس سارے پروسیس کے بدلے ایڈمن اس ممبر سے 500 روپے اجرت کے طور پر لیتا ہے۔ آپ سے سوال یہ ہے کہ کیا ایڈمن کا اس پروسیس کے بدلے 500 روپے لینا جائز ہے؟ نوٹ:پروفائل میں لڑکے / لڑکی کی عمر،تعلیم،شہراورجاب وغیرہ کی صرف معلومات درج ہوتی ہیں۔کسی لڑکی کی تصویر شیئر نہیں کی جاتی ۔

739
740

دوکان کے سامنے ٹھیلا لگانے والے سے کرایہ لینا کیسا اور اس ٹھیلے والے سے خریداری کرنا کیسا ؟

جواب: اسے بیچنے سے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے منع فرمایاہے،نیزبیع اوراجارے کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ بیچنے والااورکرایہ پر دینے والا،چی...

740