سرچ کریں

Displaying 741 to 750 out of 2690 results

741

دانے سے پیپ نکلے تو وضو کا حکم

جواب: اپاک بھی ہے اورلباس یا بدن پر لگے گا تو لباس یا بدن ناپاک ہو جائےگااوراگر یہ پانی بہنے کے قابل نہیں بلکہ صرف ظاہر ہوتا ہے یا فقط ابھر آتا مگر بہہ ن...

741
742

والد نے حج نہ کیا ہو، تو بیٹے کے حج کا حکم نیز بیوی کے پیسوں سے شوہر کا حج کرنا کیسا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب اور میری ملکیت میں اتنا مال نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے ہم پر حج فرض ہو۔ میری زوجہ مالدار ہیں، ان پر حج فرض ہے اور ان کے پاس اتنا مال مزید بھی ہے کہ وہ کسی مَحرم وغیرہ کو اپنے ساتھ حج کے لیے لے جا سکتی ہیں۔ تو میرے سارے اخراجات میری بیوی برداشت کر رہی ہیں اورہم دونوں حج پر جارہے ہیں۔ کچھ سوالات درپیش ہیں جن کے جوابات عطا فرما دیجیے۔ (1) اگر میں اپنی بیوی کے اخراجات سے حج کروں، تویہ جائز ہے یا نہیں؟ (2) میرا یہ حج فرض ادا ہوگا یا نفل؟ (3) بعض لوگ کہتے ہیں کہ جب تک والد نے حج نہ کیا ہو، تو بیٹے کا حج ادا نہیں ہوتا۔ اس حوالے سے بھی رہنمائی فرما دیں کہ میرے والد صاحب نے حج نہیں کیا ہوا، تو کیا میرا حج ادا ہوجائے گا یا نہیں؟

742
743

کیا نشہ کرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

سوال: کیا نشہ کرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

743
744

شرمگاہ میں گولی رکھنے سے روزے اور وضو کا حکم

سوال: حمل میں ایک گولی اندر رکھنے کے لیے ڈاکٹر نے دی ہے، کیا اس کے بعد وضو لازمی ہے؟ کیا اس سے وضو ٹوٹ جائے گا؟ اور کیا اسے رکھنے سے روزہ تو نہیں ٹوٹے گا ؟

744
745

حج یا عمرہ کی سعی بے وضو کرنا کیسا؟

سوال: اگر کسی شخص نے بے وضو سعی کر لی، تو اس کی سعی ہو جائے گی یا نہیں ؟ اوراس پر دم لازم آئے گایا نہیں؟

745
746

سودا کینسل ہونے پر وصول شدہ کمیشن واپس کرنے کا حکم

سوال: میں نے دو پارٹیوں کے درمیان فلیٹ کاسودا کروا دیااور اپنی بروکری بھی وصول کرلی اب خریدار کودوسری جگہ فلیٹ زیادہ سمجھ آرہا ہے جس کی وجہ سے وہ اس فلیٹ کاسودا کینسل کرنا چاہتا ہےاور بیچنے والا بھی راضی ہے کیونکہ اس کے پاس بھی زیادہ پیسوں میں خریدنے کے لیے پارٹی موجود ہے، کیااس صورت میں مجھے بروکری واپس کرنی ہوگی؟سائل:طلحہ(ناظم آباد،کراچی)

746
747

کیڑے مکوڑے پانی کی ٹینکی میں گر جائیں تو پانی کا حکم

سوال: ایک چیونٹی ہوتی ہے اور اسی طرح اس سے تھوڑا سا سائز میں بڑا ایک insect ہوتا ہے، جسے ہم اپنی زبان میں مکوڑا کہتے ہیں،اگر یہ پانی کی ٹینکی میں گر جائے تو کیا اس ٹینکی کے پانی سے غسل اور وضو ہو جائے گا؟

747
749

صف کے درمیان میں دیوار یا ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا

جواب: اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا کہ ہمیں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانہ میں دو ستونوں کے درمیان صف باندھنے سے منع فرمایا جاتا اور وہ...

749
750

مضاربت پر کام کرنے والے نے اپنا پیسہ لگا دیا تو نفع کا حکم، نیز انویسٹر فوت ہوجائے تو مضاربت کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرے بھانجے کا فروٹ کا کام تھا ، میں نے اور میرے بھائی نے اس کو ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے (یعنی ڈیڑھ لاکھ میں نے اور ڈیڑھ لاکھ میرے بھائی نے) اور اس کو اس بات کا پابند کیا کہ ان سے الگ الگ تجارت کرنا، ان کا حساب کتاب الگ الگ ہی ہوگا، اس نے اس بات پر عمل کیا اور دونوں مالوں کو آپس میں نہیں ملایا۔ اس میں میرا معاہدہ اس طرح ہوا تھا کہ میرے ڈیڑھ لاکھ روپے سے فروٹ خریدو اور جو نفع ہو مجھے اس میں سے آدھا دے دینا، آدھا تمہارا ہوگا! تو وہ جب منڈی گیا، وہاں اسے مناسب قیمت میں اچھا سودا مل رہا تھا لیکن اس کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کم پڑ رہے تھے، تو اس نے اس میں اپنے 50ہزار روپے ملادئیے، یوں اس نے دولاکھ روپے کا مال خرید لیا اور اس طرح ہمارے فروٹ کے کام میں ہوتا بھی ہے کہ اگر مناسب سودا مل رہا ہو اور پیسے کم ہوں تو اپنے پیسے ملاکر مال خرید لیا جاتا ہے، اب اس نے یہاں اپنے شہر کراچی میں لاکر بیچا تو اس سے ٹوٹل 35 ہزار روپے کا پرافٹ ہوا۔ اور میرے بھائی کا اس سے معاہدہ اس طرح ہوا تھا کہ اس سے فروٹ خریدو، اس کام میں جو بھی نفع ہو، اس میں سے صرف 25 فىصد بھائی کا ہوگا، باقی 75 فيصد اس کا ہوگا۔ قضائے الٰہی سے درمیان میں ہی میرے بھائی کا انتقال ہوگیا اور ابھی ان کا آدھا مال ہی میرا بھانجا بیچ پایا ہے، اس میں سے آدھا مال موجود ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ: (1) میرے معاہدے میں کل مال بک جانے کے بعد جو 35 ہزار روپے کا پرافٹ ہوا، اس کو کس طرح تقسیم کیا جائے گا؟ یعنی میرے والے مال میں 50 ہزار روپے میرے بھانجے نے بھی لگائے ہیں، اس کے بعد بھی ٹوٹل نفع میں سے آدھا آدھا ہوگا یا اس میں کوئی تبدیلی ہوگی؟ (2) میرے مرحوم بھائی کے پیسوں سے خریدے ہوئے باقی مال کو بیچنے کا بھانجے کو حق حاصل ہے یا نہیں؟ اور اس میں جو پرافٹ ہوگا، اس میں سے اس کو مقررہ نفع ملے گا یا سب میرے بھائی کے بچوں بچیوں کا ہوگا ؟

750