سرچ کریں

Displaying 761 to 770 out of 2033 results

761

ورشہ نام کا مطلب اور ورشہ نام رکھنا کیسا؟

جواب: لڑکی" ہے۔ البتہ!بہتریہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات،بنات مقدسہ، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر ر...

761
762

قواعد موسیقی پر قرآن پاک کی تلاوت سیکھنا

سوال: قرآن کریم کی تلاوت اچھے انداز میں سیکھنے کے لئے فن سرو قواعد موسیقی کا سہارا لیا جانے لگا ہے ، اس بارے میں کیا حکم شرع ہے، کیا قرآن کی تلاوت اوزان موسیقی پر کر سکتے ہیں ؟ اور ایسی تلاوت سن کر داد دینا کیسا؟ نیز ہم جیسے بھی خوش الحانی سے تلاوت کریں وہ کسی نا کسی سر ووزن سے تو ضرور ٹکرائے گی اس کاکیا حکم ہے ؟نیز قرآن کو اپنی آواز سے زینت دینے کا حکم ہے وہ کیسے ہوگا اس کی کسی حد تک اجازت ہوگی ؟

762
763

قربانی کے جانور کا ذبح کے وقت بہنے والے خون کا حکم

جواب: لڑکی کا پیشاب نجاست غلیظہ ہے۔ یہ جو اکثر عوام میں مشہور ہے کہ دودھ پیتے بچوں کا پیشاب پاک ہے، محض غلط ہے۔‘‘(بہارِ شریعت، ج1، ص390، مطبوعہ مکتبۃ المدین...

763
764

بیداری کے بعد کپڑوں پر لیکوریا کی تری دیکھی تو غسل کا حکم

سوال: اگر کسی لڑکی کو لیکوریا بہت آتا ہو، رات کو سونے کے بعد جب صبح اٹھے، تو کپڑوں پر تری پائے اور اُس کو یقین ہو کہ یہ لیکوریا ہے، کیا اِس صورت میں غسل فرض ہوگا؟

764
765

عورت کو پہلی ولادت پر چالیس دن کے بعد بھی پیلاہٹ نظر آرہی ہو، تو وہ نماز پڑھنا کب سے شروع کرے؟

سوال: ہندہ کے ہاں پہلی ولادت ہوئی ہے لیکن اسے چالیس دن گزرنے کے بعد بھی پیلاہٹ نظر آرہی ہے، تو اس صورت میں ہندہ کے لیے نماز کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ نماز پڑھنا شروع کردے یا اس خون کے رکنے کا انتظار کرے؟

765
766

ناجائز طریقے سے جائز کام کیا تو ریٹائر ہونے پر پنشن کا حکم

سوال: کوئی لڑکی، نرس کی جاب کرتی تھی ،جس میں پردہ کی رعایت نہیں کی جاتی تھی،اب وہ ریٹائر ہوگئی ،جاب پر نہیں آتی لیکن اس جاب کی پنشن آرہی ہے تو کیا یہ پنشن اس کے لیے حلال ہے یا نہیں ؟

766
767

ایئر پورٹ تک محرم چھوڑے اور دوسرے ایئر پورٹ پر محرم پِک کر لے، تو کیا عورت کے لئے تنہا سفر جائز ہوگا؟

سوال: ایک لڑکی بغیر محرم کے شرعی سفر نہیں کرسکتی لیکن سنا ہے کہ اگر اس کا محرم اسے ایئرپورٹ تک چھوڑدے اور دوسرے ملک میں اس کے والدین اسے ایئرپورٹ سے لے لیں اور وہ سفر بھی بس تین سے چار گھنٹے کا ہے، تو اس میں حرج نہیں۔ کیا یہ بات درست ہے؟

767
768

ڈیجیٹل پرائز بانڈ خریدنا کیسا؟

سوال: سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز Central Directorate of National Savings (CDNS) نے ایک نئی ڈیجیٹل سرمایہ کاری پروڈکٹ متعارف کروائی ہے ، جس کو ڈیجیٹل پرائز بانڈ(DPB) کہا جاتا ہے۔ اس کے SOPs میں جو اس کی خریداری اور دیگر معاملات کا طریقہ درج ہے ،وہ یہ ہے کہ اولاً ایک ڈیجیٹل سیونگ اکاؤنٹ کھلوایا جائے گا ، اس اکاؤنٹ کے ذریعہ ڈیجیٹل پرائز بانڈ کی خریداری ہوگی ۔ پہلے سے موجود سیونگ اکاؤنٹ کے ذریعہ بھی خریداری کر سکتے ہیں ۔ ان دو اکاؤنٹ ہولڈرز کے علاوہ کوئی اور ڈیجیٹل پرائز بانڈز ( DPB ) نہیں خرید سکتا ۔ کم از کم خریداری 500 روپے کی ہوگی ، زیادہ کی کوئی حد نہیں ۔ خریداری کے بعد خریدار کو کوئی Physical instrument (خارجی وجود رکھنے والی چیزمثلا:پرچی وغیرہ) نہیں دی جائے گی ، بلکہ ایک نمبر اس کے نام پر رجسٹر کردیا جائے گا ، جس کی تفصیل متعلقہ موبائل ایپ(CDNS) پر دستیاب ہوگی اور پھر یہی نمبر قرعہ اندازی میں شامل کیا جائےگا ، انعام نکلنے کی صورت میں انعام اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیا جائے گا اور سیونگ اکاؤنٹ ہونے کی بنا پر ( DPB ) ہولڈر کو ہر ماہ نفع بھی ملتا رہے گا ۔ جس نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز ( DPB ) خریدا ہے، وہ کسی کو یہ بانڈز بیچ نہیں سکتا ، نہ ہی ویسے کسی کو دے سکتا ہے ،الغرض جب تک وہ حیات ہے ، تب تک کسی طریقہ سے اس میں انتقال ملکیت کی صورت بن سکتی ہے اور نہ ہی کسی کو ضمانت کے طور پر رکھوا سکتا ہے ۔ جس کے نام پر یہ رجسٹرڈ ہیں،اس کے نام پر ہی رہیں گے،ہاں البتہ اگر (DPB) ہولڈر Withdraw ہونا چاہے،توجس اکاؤنٹ کے ذریعہ جہاں سے خریداری کی ہے ، وہاں (DPB) واپس کروا دے ، اس کو اپنی رقم واپس مل جائے گی ۔ اس مکمل تفصیل کے مطابق سوال یہ ہے کہ کیا ڈیجیٹل پرائز بانڈز ( DPB ) کی خریداری جائز ہے ؟

768
769

اسٹیل مِلز اور ٹھیکیداروں میں رائج سریے کی خریداری کی ایک ناجائز صورت

سوال: اگر کسی بڑے ٹھیکیدار کو چند ماہ یا مخصوص مدت کے بعد سریا چاہئے ہوتا ہے،تو وہ اسٹیل مِل سے پہلے ہی خریداری کا معاہدہ کر لیتا ہے،تاکہ اسٹیل مِل اس وقت تک اتنا سریا تیار کر کے دیدےاور آئے روز مٹیریل کی جو قیمتیں بڑھ رہی ہیں،اس سے بھی بچت ہو جائے۔ٹھیکیدار اور اسٹیل ملز کے مابین جو معاہدہ ہوتا ہے،اس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اس میں سریے کی کوالٹی، موٹائی ،وزن ،ادائیگی کی مدت اور ادائیگی کا مقام وغیرہ سب کچھ اس طرح طے کر کے خریداری ہوتی ہے کہ کسی معاملہ میں کسی قسم کا کوئی ابہام باقی نہیں رہتا۔البتہ قیمت کے حوالہ سے یہ طے ہوتا ہے کہ وقتی طور پر سریے کا جو ریٹ چل رہا ہے،اس کے مطابق قیمت دیدی جائے،لیکن قیمت کا اصل فیصلہ ادائیگی کے وقت کی قیمت کو دیکھ کر کیا جائے گا اور وہ اس طرح کہ سریے کی ادائیگی کے وقت اگر ریٹ موجودہ ریٹ جتنا ہی رہا یا بڑھ گیا،تو ادا شدہ قیمت ہی کافی ہو گی، ہاں اگر قیمت کم ہو گئی،تواس وقت کی کم قیمت ہی فائنل ہو گی اور بقیہ رقم ٹھیکیدار کو واپس کر دی جائے گی۔کئی اسٹیل ملز اسی طرح کا معاہدہ کر رہی ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ خریدوفروخت کا یہ طریقہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟

769
770

ام عمارہ نام رکھنا اور اس کا مطلب

جواب: لڑکی کی اولاد نیک ہو گی۔ عمار کے معنی کے متعلق المعجم الوسیط میں ہے "(العَمّار): الکثیر الصلاۃ و الصیام" ترجمہ: عمار کا معنی "بہت زیادہ نم...

770