
نماز میں آیت سجدہ کے فوراً بعد سجدہ نہیں کیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے نماز میں آیتِ سجدہ تلاوت کی اور پھر اس کے بعد تقریباً دس آیتوں تک جان بوجھ کر سجدہ تلاوت نہیں کیا، آیتِ سجدہ کے بعد مسلسل دس آیتیں پڑھتا رہتا، دس آیتوں کے بعد سجدہ تلاوت کیا اور پھر باقی نماز عام نارمل روٹین کے مطابق پڑھی، شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس شخص کی نماز کا کیا حکم ہے؟
والدین داڑھی رکھنے کی اجازت نہ دیں تو اولاد کے لیے کیا حکم ہے؟
سوال: زید کے والدین اسے داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں دے رہے، ایسے میں اگر زید داڑھی رکھ لیتا ہے تو اسے اپنے والدین کی ناراضی کا قوی اندیشہ ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں زید کے لیے داڑھی رکھنے کا کیا حکم ہے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔سائل: فیضان طارق
سورہ فاتحہ یا سورت ملانا بھول گئے اور رکوع میں یاد آیا تو
سوال: نماز کی شروع کی رکعات میں اگر کسی نے سورہ فاتحہ پڑھی اور بھولے سے رکوع کردیا، اور رکوع میں یاد آیا کہ سورت نہیں پڑھی ہے يا بھولے سے سورت پڑھ کر رکوع کردیا اور یاد آیا کہ فاتحہ نہیں پڑھی تو وہ کیا کرے؟ اگر وہ اس خیال سے واپس قیام کی طرف نہیں لوٹتا کہ آخر میں سجدہ سہو کرلوں گا اور سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرلیتا ہے تو کیا یہ طریقہ درست ہے؟ یہ بھی ارشاد فرمادیں کہ اگر بھولی ہوئی فاتحہ یا سورت سجدہ میں یاد آئے تو اب کیا حکم ہے؟ سائل : محمد زبیر علی (نارتھ کراچی )
پیپ نکلنے کی حالت میں نماز کا حکم
سوال: کان بہہ رہا ہو تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟
جان بوجھ کرخود کو دوسری قوم کی طرف منسوب کرنے کا حکم
سوال: کوئی شخص اپنے آپ کو کسی قوم کی طرف منسوب کرے حالانکہ اس قوم سے اس کا نسبی تعلق نہیں تو اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
روزے میں ہونٹ کی کھال کھانے کا حکم
سوال: بعض افراد کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ نچلے ہونٹ کے بیرونی حصے کو دانتوں کے ذریعے اندر دباتے اور پھر اس بیرونی حصے سے خشک کھال دانتوں کے ذریعہ کاٹ کر منہ میں لے جاتے ہیں ، بعض اوقات منہ سے یہ کھال تھوک دی جاتی ہے اور بعض اوقات یہ کھال حلق کے اندر بھی چلی جاتی ہے ،کبھی تو یہ کھال بالکل چھوٹی ہوتی ہے اور کبھی نسبتاً کچھ زیادہ ہوتی ہے ۔ ایسے افراد اگر دوران روزہ اپنے ہونٹوں سے کھال کاٹیں اور روزہ یاد ہوتے ہوئے بغیر چبائے وہ کھال غلطی سے ان کے حلق کے نیچے اتر جائے، تو ان کے روزے کا کیا حکم ہوگا ؟