
ایک کا مال ہو اور دونوں شریک مل کر کام کریں تو جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ایک دوست ہے، ہم دونوں ساتھ مل کر ایک ریسٹورینٹ کھولنا چاہتے ہیں، لیکن اس کے پاس فی الحال انویسٹمنٹ بالکل نہیں ہے، اس لئے اس کام میں ساری انویسٹمنٹ میری ہو گی، ہم دونوں مل کر برابر ، برابر کام کریں گے، اور نفع ونقصان بھی برابر برابر تقسیم کریں گے، کیا ہمارا اس طرح پارٹنرشپ کرنا ، جائز ہے؟
بیوی کے فوت ہونے سے کتنی دیر بعد اس کی بہن سے شادی کر سکتے ہیں؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ ایک شخص کی زوجہ کا انتقال ہو گیا، تو کیا وہ اپنی مرحومہ زوجہ کی سگی بہن کے ساتھ فوری طور پر نکاح کر سکتا ہے؟ یا اسے کچھ مدت انتظار کرنا ضروری ہے جیسا کہ بیوی کو طلاق دی ہو، تو عورت کی عدت تک کا انتظار کرنا ہوتا ہے، پھر اُس کی بہن سے نکاح کا جواز ہوتا ہے؟
بیٹی کو حج کروانے کی منت مانی تو اس کے علاوہ کو بھیج سکتے ہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے منت مانی کہ میرا فلا ں کام ہوگیا، تو میں اپنی شادی شدہ بیٹی ہندہ کو حج کرواؤں گا۔ اب اس کا وہ کام ہوگیا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس کے پاس صرف بیٹی کو بھیجنے کے اخراجات ہیں، جبکہ بیٹی محرم کے بغیر جا نہیں سکتی اور محرم کے اخراجات اِس کے پاس موجو د نہیں، تو سوال یہ ہے کہ اس پر حج کروانا لازم ہے؟ اور جب بیٹی کے ساتھ محرم کے اخراجات موجود نہیں، تو بیٹی کے علاوہ کسی اور کو حج پر بھیج سکتا ہے؟
امام کی جہری قراءت کے وقت مقتدی کا ثناء پڑھنا
سوال: اگر امام جہری قراءت کر رہا ہو اور مقتدی جماعت میں پہلی رکعت میں امام کے ساتھ شامل ہوا، تو ثناء پڑھنے کا کیا حکم ہو گا؟
اگر بیٹھ کر نماز پڑھنے سے استحاضہ والی عورت کو خون نہ آئے تو ؟
سوال: ایک اسلامی بہن کو استحاضے کامرض ہے، انہیں کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کی وجہ سے اور رکوع و سجود میں جھکنے کی وجہ سے خون آتا ہے جبکہ بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھنے کی صورت میں خون نہیں آتا،تواس صورت میں اس اسلامی بہن کے لیے کیا حکمِ شرعی ہے ؟
عورت کے لیے گلے اور کان میں سونے کا زیور پہننا منع ہے؟
جواب: جماعت پر ہے جو ان زیورات کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتی۔‘‘(اشعۃ اللمعات مترجم،ج5،ص621،مطبوعہ لاھور) مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی ارشاد فر...
جواب: ساتھ ملا کر لکھا ہوا ہے، وہ تمام مخلوقات میں تجھے سب سے زیادہ محبوب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے آدم! تو نے سچ کہا،واقعی وہ مجھے تمام مخلوقات میں سب ...
ایکسپائر ادویات بیچنے کا شرعی حکم ؟
جواب: ساتھ دھوکا دے کرفروخت کی جائے ،توخریدارکواسے واپس کرنے کااختیار ہوتا ہے،لہذاجیسےسو روپے والی صحیح دوا جب ایکسپائر ہوجائے توانتہائی کم قیمت کی رہ جانے ...
مقتدی قعدہ اولیٰ میں تشہد کے بعد قصداً درود پاک پڑھے تو کیا حکم ہے؟
سوال: قعدہ اولی میں مقتدی اگر قصداً تشہد کے بعد درود شریف پڑھتا ہے، تو کیا اس مقتدی کی نماز بھی واجب الاعادہ ہوگی؟؟ حوالے کے ساتھ رہنمائی فرمادیں۔
رسید اپنے نام پر بنوانا قبضہ شمار ہوگا؟
سوال: زید میرے پاس آتا ہے اسے فریزر یا موٹر سائیکل لینی ہے ، وہ مجھ سے اس کے لئے قرض مانگتا ہے ۔ میں زید سے کہتا ہوں کہ میں آپ کو مارکیٹ سے فریزر نقد لے کر دیتا ہوں،آپ کو جو قسطیں (Installment) اور نفع (Profit) مارکیٹ میں دینا ہے وہ مجھے دے دینا، وہ اس پر راضی ہو کر میرے ساتھ مارکیٹ جاتا ہے، میں اسے نقد میں فریزر یا موٹرسائیکل خرید کر دے دیتا ہوں، اس صورت میں شرعی حکم کیاہوگا؟ اور جو قبضہ کرنے کا کہا جاتا ہے تو اس قبضہ کرنے سے کیا مراد ہے؟کیا مجھے وہ موٹرسائیکل ایک دو دن کیلئے گھر لے جا کر پھر زید کو دینی ہوگی؟یا یہ مراد ہے کہ مجھے اپنے ہی نام کی رسید بنانی چاہیے؟