
اعتکاف کی منت ماننے کے بعد روزہ و اعتکاف کی طاقت نہ رہے تو کیا حکم ہے ؟
جواب: صدقہ فطر دینے کی وصیت کرجانا لازم ہے۔یعنی اگر رمضان کے اعتکاف کی منت تھی، تو اس صورت میں 10 صدقہ فطر کی وصیت کرے گی ۔علی ھذا القیاس جتنے دن اعتکاف کی...
عمرہ میں حلق سے پہلے تھوڑی دیر کے لئے ٹوپی پہن لی تو کیا حکم ہے؟
سوال: میرے ایک دوست عمرہ پر گئے اور انہوں نے عمرہ میں طواف و سعی مکمل کی،وہاں سے نکل کر حلق کروانے کے لئے جارہے تھےکہ راستے میں ایک ٹوپی پسند آئی ،اس کا سائز چیک کرنے کے لیے سر پر رکھی اور پھر وہ ٹوپی خرید لی، دو چار منٹ بعد یاد آیا کہ ابھی تو وہ حالتِ احرام میں ہے اور اس حالت میں وہ سر نہیں ڈھانپ سکتے ،تو انہوں نے وہ ٹوپی اتار لی اور پھر جا کرحلق کروا لیا، اب اس صورت میں ان کے لئے کیا حکم ہے ہوگا؟ دم دیں گے یا صدقہ اور وہ پاکستان بھی واپس آچکے ہیں؟
قسم توڑنے کا کفارہ ادا کرنے کا طریقہ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قسم کے کفارے میں کھانے یعنی دس صدقۂ فطر کی بننے والی قیمت کا حساب لگا کر اتنی رقم کی دینی کتب خرید کر شرعی فقیر طالبِ علم یا عالم دین کو پیش کرنے سے قسم کا کفارہ ادا ہو جائے گا یا نہیں ؟
نابالغ مالک نصاب ہو تو صدقہ فطر کا حکم
سوال: اگر نا بالغ مالک نصاب ہو تو کیا اس پر صدقہ فطر واجب ہے؟
نابینا کو صدقہ فطر دینے کا شرعی حکم
سوال: میری خالہ کا بالغ بیٹا ہے جو بیماری کی وجہ سے نابینا ہو گیا ہے، اس کا کوئی ذریعہ آمدنی بھی نہیں ہے۔ تو کیا میں اسے صدقہ فطر دے سکتا ہوں ؟؟ رہنمائی فرمادیں۔سائل: (via،میل)
مالدار عورت پر اولاد و شوہر کا صدقہ فطر ادا کرنا لازم ہےیا نہیں؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر باپ مالک نصاب نہیں ہے مگر ماں ہے تو کیا اس پر اولاد و شوہر کا صدقہ فطر ادا کرنا واجب ہے؟
کیا نفل نماز کا ثواب مرحومین کو دے سکتے ہیں ؟؟
جواب: صدقہ و خیرات وغیرہ، اس کا ثواب دوسرے فوت شدہ یازندہ مسلمانوں کو ایصال کر سکتا ہے کہ ایصالِ ثواب کرنا واضح طور پر قرآن و حدیث سے ثابت ہے۔ فقہائے...
مرحوم کا قرض اتار نے سے متعلق تفصیلی فتویٰ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ والد کے انتقال کے بعد قرض کی ادائیگی کیسے کریں، جبکہ یہ معلوم ہو کہ والد نے قرض لیا ہے اور رقم بھی معلوم ہے،مگر قرض خواہوں کا علم نہ ہو؟ نامعلوم شخص کے قرض کا حکم یہ ہوتا ہے کہ بعد تتبع و تلاش بنیتِ ثواب صدقہ کردیا جائے،مگر میت کا ترکہ تو ورثاکا حق ہے، اِس میں یہ صورت اختیار کی جاسکتی ہے یا نہیں؟نیز قبل از ادائے قرض وراثت کیسے تقسیم کریں؟