
سودا کینسل کرنے پر بیعانہ کی رقم ضبط کرنے کا حکم
سوال: بکر نے زید کو ایک زمین خریدنے کے لیے ٹوکن کے نام سے کچھ رقم ایڈوانس جمع کروا دی تاکہ وہ کسی اور سے عقد نہ کرے اور سودا طے کرنے کے لیے کچھ دنوں کا وقت مانگ لیا، مگر دو دن بعد کسی وجہ سے سودا کینسل کردیا ،تو کیا زید کو یہ حق ہے کہ بکر کی مکمل رقم یا اس میں سے کچھ ضبط کر لے یا اس پر بکر کی ساری رقم لوٹانا لازم ہے؟
کیا حرام مال سے بنی دکان سے خریداری کرنا جائز ہے
سوال: اگر کسی نے کوئی کھانے پینے جیسے آئسکریم وغیرہ کی دکان کھولی اور ہمیں معلوم ہو کہ جس نے دکان بنائی، حرام مال سے بنائی ہے، تو کیا وہاں سے چیز لے کرکھا سکتے ہیں ؟
جواب: کر کے اپنی رقم واپس لے اور اس گناہ سے توبہ کرے ۔اس کے ناجائز ہونے کی تفصیل یہ ہے کہ : اولاً:مذکورہ ڈسکاؤنٹ کارڈخریدنا شرعاًبیع نہیں کہ بیع میں ما...
نفلی طواف شروع کیا، تو پورا کرنا لازم ہے؟ پورا نہیں کیا تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کسی خاتون نےنفلی طواف کے دو چکر کر کے چھوڑ دئیے،تو کیا خاتون پراس نفلی طواف کو پورا کرنا ضروری ہے؟ اگر پورانہیں کیا، تو کیا اس کے چھوڑنے پر کوئی کفارہ بھی ہوگا؟ کیونکہ عورت کو پریگننسی (Pregnancy) ہے، ساتواں مہینا ہے،کنڈیشن ایسی ہے کہ چلنا بہت مشکل ہے،مجبوری کے تحت چھوڑا ہے ،جان بوجھ کر نہیں۔
رمضان کے روزے کی حالت میں بالغ ہو جائے تو اس روزے کا حکم
سوال: نابالغ کو رمضان کے فرض روزے کے دوران احتلام ہوگیا، تو کیا اب وہ اس روزے میں فرض کی نیت کرسکتا ہے؟ اگر نہیں کرسکتا، تو کیا اس پراس روزے کی قضاء لازم ہوگی؟
ہوٹل والوں کا مختلف لوگوں کا گوشت ملا کر پکا نا کیسا؟
سوال: عید الاضحیٰ وغیرہ کے موقع پر کئی لوگ باربی کیو والے حضرات کو اپنے جانور کا گوشت بوٹی کباب وغیرہ بنانے کے لیے دیتے ہیں اور باربی کیو والے مختلف لوگوں کے گوشت کو آپس میں ملادیتے ہیں، پھر کباب بوٹی تیار کرنے کے بعد سب کو وزن کے حساب سے واپس کرتے ہیں ، یعنی جس نے جتنا کلو گوشت دیا ہوتا ہے اتنا کلو اسے واپس کردیتے ہیں ، باربی کیو والے لوگ اس کی وضاحت بھی نہیں کرتے کہ ہم اس کو ملادیں گے۔کیا مختلف لوگوں کا گوشت آپس میں ملانا اور وزن کے حساب سے ان کو دینا جائز ہے؟
بیڈ یا چارپائی پر کھانا کھانے کا حکم
سوال: ایک عورت کہتی ہے کہ بیڈ یا چارپائی پر بیٹھ کر کھانے سے گناہ ملتا ہے، کیا اس کا کہنا درست ہے ؟
کھانے میں لال بیگ، کیڑے مکوڑے پک جائیں تو کیا حکم ہے ؟
سوال: حشرات الارض، مثلاً: لال بیگ یا چاول میں رہنے والے کیڑے اگر کھانے میں پک جائیں، تو کیا اُس کھانے کو استعمال کرسکتے ہیں؟ نیز کیڑے مکوڑے زیادہ ہونے کی بنا پر کافی احتیاط کے باوجود اگر یہ کیڑے مکوڑےکسی آئل، گھی وغیرہ میں گر جائیں، تو کیا ہم ان کیڑوں کو نکال کر اُس آئل یا گھی کو کھانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں؟
عورت کا بیوٹی پارلر میں کسٹمر بھیج کر کمیشن لینا
سوال: ایک عورت کا سوال ہے کہ کیا وہ بیوٹی پارلر میں کسٹمر بھیج کر کمیشن لینے کا کام کرسکتی ہے؟
شوہر طلاق کے بعد رجوع کرے، تو کیا عورت کا قبول کرنا ضروری ہے ؟
سوال: ایک شوہر نے اپنی مدخولہ بیوی سے کہا: میں تمہیں ایک طلاق دیتا ہوں“ صرف یہی بولا اور ایک ہی طلاق دی۔ اِس سے پہلے کبھی طلاق نہیں دی۔ پھر تین دن بعد رجوع کی نیت سے یوں کہا کہ ”میں تم سے صلح کرتا ہوں“ لیکن عورت نے اِس رجوع کو قبول نہیں کیا اور کیس (Case) کر دیا۔ تین سال یونہی گزر گئے۔ اِس عرصے میں خلع یا طلاق وغیرہا کچھ نہیں ہوا۔ اب دونوں خاندان راضی ہیں اور یہ مرد وعورت اکٹھے رہنا چاہتے ہیں۔ کیا یہ دونوں ایک ساتھ رَہ سکتے ہیں اور اِن کا نکاح باقی ہے یا دوبارہ نکاح کرنا ضروری ہے؟