سرچ کریں

Displaying 841 to 850 out of 5811 results

841

مسلمان عورت کا غیر مسلم مرد سے نکاح کرنے کا حکم

سوال: غیر مسلم ہندو یا عیسائی مرد سے مسلمان عورت کا نکاح کرنا کیسا ہے؟

841
842

تجارتی پلاٹ پر تحفہ دینے کی نیت کرلی تو اس پر زکوٰۃ کا حکم

سوال: اگر ایک شخص بیچنے کی نیت سے پلاٹ خریدے اور پھر کچھ عرصے بعد کہے کہ میں یہ پلاٹ اپنی بچی کو شادی میں گفٹ کروں گا،تو کیا اس پلاٹ پر زکوۃ ہوگی؟

842
843

جنت میں حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی زوجیت سے مشرف ہونے والی مزیدعورتیں

سوال: بعض لوگ کہتے ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم کی 11 ازواج مطہرات ہیں اور ایک شادی آپ علیہ الصلوۃ و السلام کی جنت میں حضرت آسیہ رضی اللہ عنھا کے ساتھ ہوگی، کیا یہ بات درست ہے؟ جواب ارشاد فرما دیں۔

843
844

مہر کی ادائیگی میں روپے کی قدر کا اعتبار

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری شادی کم و بیش 36سال قبل ہوئی تھی اور 11000حق مہر طے ہوا تھا ابھی تک میں نے مہر ادا نہیں کیا تھا اب جب میں نے مہر ادا کرنا چاہا تو میری زوجہ کا کہنا ہے کہ 11000تو اس وقت طے ہوا تھا مگر اب تو روپے کی ویلیو (Value) بڑھ گئی ہے لہٰذا اب میں بطورِ مہر آپ سے1,50,000ایک لاکھ پچاس ہزار لوں گی۔ اب مجھے معلوم کرنا ہے کہ کیا مہر میں اس طرح روپے کی ویلیو (Value) کا اعتبار ہوگا یا نہیں اور مجھے کتنا مہر ادا کرنا ہوگا؟ سائل:سید عبد المختار (پی،آئی،بی کالونی،باب المدینہ کراچی)

844
845

عورت کا اپنے بیٹے کے سسر سے نکاح کرنا

سوال: میری سگی ماں بیوہ ہو چکی ہیں اور میری بیوی کی سگی ماں فوت ہو چکی ہیں، تو کیا میری ماں اور میرے سسر کی شادی ہو سکتی ہے؟ مزید برآں ہمارے میاں بیوی کے رشتے میں تو کوئی حرج نہیں ہوگا۔

845
846

بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے رکوع کرنے کا درست طریقہ

سوال: اگر کوئی شخص بیٹھ کر نماز ادا کر رہا ہو،تو رکوع کس طرح کرے؟ کچھ لوگ بہت زیادہ جھک جاتے ہیں ، کچھ بہت کم جھکتے ہیں، شرعی رہنمائی فرمائیے اس میں رکوع کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟

846
847

تنہا فرض شروع کرنے کے بعد جماعت کھڑی ہونے پر شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کوئی شخص مسجد میں اپنی فرض نماز پڑھ رہا ہو اور جماعت کھڑی ہو جائے ، تو اس میں کب شریک ہو؟ تفصیلاً بتا دیں۔

847
848

جس کا ذہنی توازن کبھی خراب اور کبھی صحیح ہوجاتا ہو، اس کو زکوٰۃ دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میرے بچوں کے ماموں کے دماغ پر اثر ہو گیا ہے، وہ بہت بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں، کبھی کوئی بات ٹھیک کرتے ہیں، پھر عجیب و غریب باتیں شروع کردیں گے، کبھی بچے سے پیار کریں گے، کچھ دیر بعد کہیں گے کہ اسے تھیلے میں ڈال کر باہر پھینک آئیں، وغیرہ، لیکن وہ پاگلوں کی طرح بلاوجہ لوگوں کو گالیاں یا مارتے نہیں ہیں۔ اسی آزمائش میں کئی مہینوں سے وہ بستر پر ہیں، کام نہیں کر پارہے، ان پر کافی قرض چڑھ گیا ہے، ان کے پاس سونا، چاندی، کرنسی وغیرہ کوئی چیز نہیں، ان کے والد صاحب رکشہ چلاتے ہیں جس سے گھر کے اخراجات بمشکل پورے ہورہے ہیں، یہ بھی صاحبِ حیثیت نہیں کہ کچھ بچا کر قرض ادا کر سکیں، بلکہ گزارہ بہت مشکل سے ہوتا ہے، تو اگر ہمارا کوئی جاننے والا بچوں کے ماموں کے قرض کی ادائیگی میں زکوٰۃ دینا چاہے، تو کیا ان کوزکوٰۃ لگ سکتی ہے اور کیا زکوٰۃ کی رقم ان کے قرض خواہوں کو دے کر ان کا قرض ادا کیا جا سکتا ہے؟ تاکہ ان کا یہ بوجھ کم ہو سکے۔

848
849

کیک پر تصویر بنانے کا حکم‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ زیدایک بیکری میں ملازم ہے ، جہاں وہ کیک بناتاہے ۔ شادی،برتھ ڈےاوردیگر مواقع پرلوگ کیک بنواتےہیں۔ کبھی ایسابھی ہوتاہےکہ لوگ تصاویروالےکیک بنواتےہیں ، جس کے لیے پہلے تصویر کا پرنٹ آؤٹ لیا جاتا ہے اور پھراسےمخصوص طریقےسےکیک پربنایاجاتاہے ۔ بیکری میں ایسےکیک کم بنتےہیں اوربغیرتصاویرکےکیک زیادہ بنتےہیں ،لیکن یہ ڈیوٹی میں شامل ہےکہ اگرکسی نےتصویروالاکیک بنوانا ہو ، تواسےلازمی بنانا پڑےگا۔ شرعی رہنمائی فرمادیں کہ اس بیکری میں کام کرناکیساہے؟

849
850

آخری قعدے کے بعد بھول کر کھڑے ہو گئے، تو سجدہ سہو کرنے کا طریقہ

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ امام چار رکعتی نماز میں قعدہ اخیرہ میں التحیات پڑھ کر بھولے سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے اور ابھی تلاوت شروع کی ہو کہ یاد آتے ہی فوراً واپس لوٹ جائے، تو اب سجدۂ سہو کس طرح کرے، کیا بیٹھ کر دوبارہ التحیات پڑھے پھر سجدۂ سہو کرے یا بیٹھ کر التحیات نہ پڑھے، بلکہ سجدۂ سہو کرکےپھر التحیات پڑھے اور نماز مکمل کرے، صحیح طریقہ کیا ہے؟ جواب ارشاد فرمائیں۔

850