
بیوہ عورت کے لئے سونا پہننے کا حکم
جواب: شرعی تیل لگانا، کنگھا کرنا، ریشم کا کپڑا پہنناچھوڑ دے۔ البتہ جب عدت مکمل ہوجائے تو اب اس کے لئے شریعت کی حدود میں رہتے ہوئے نکاح کرنا، زیب وزینت اخت...
ایام تشریق کے پانچ دن روزہ رکھنا منع ہے یا صرف قربانی کے تین دن؟
جواب: شرعی اعتبار سے عید الفطر یعنی یکم شوال والے دن اور ایام نحر اور ایام تشریق کے دنوں ،یعنی ٹوٹل پانچ دِنوں میں روزہ رکھنا مکروہ تحریمی ناجائز و گ...
سوال: میرے بھائی پان، گٹکا وغیرہ کھاتے ہیں، تو ان کو کسی نے کہا کہ آپ اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال رہے ہیں اور مال کا ضیاع بھی کر رہے ہیں اور یہ گناہ بھی ہے ۔ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا ایسا ہی ہے ؟
حج قران میں قربانی کی طاقت نہ تھی اور عرفہ سے پہلے تین روزے نہ رکھے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: حجِ قران یا حجِ تمتع کرنے والاقربانی کرنے کی طاقت نہیں رکھتا، تو اس پر دس روزے رکھنا لازم ہیں۔ تین روزے عرفہ کے دن سے پہلے اور بقیہ سات روزے حج کے دنوں کے بعد رکھے گا۔ پوچھنا یہ ہےاگر کسی نےعرفہ کے دن سے پہلے تین روزے نہیں رکھےا ور قربانی کا دن آگیا، تو اب ایسے شخص کے لئے کیا حکمِ شرعی ہوگا؟روزے رکھ سکتا ہے یا قربانی ہی کرے گا؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔
صف کے درمیان میں دیوار یا ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عینِ مسجد، فنائے مسجد یا خارجِ مسجد میں اگر صف کے درمیان میں کوئی دیوار یا ستون موجود ہو تو دیوار یا ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کا کیا حکم ہوگا؟ اور ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے سے کیا نماز پر کوئی اثر ہوگا؟
عورت کے محرم کون کون سے مرد ہوتے ہیں؟
سوال: کون سے مرد عورت کے محرم ہوتے ہیں، جن سے شرعا پردہ نہیں ہوتا؟ رہنمائی فرمادیں ۔
قربانی کرنے کی بجائے کسی غریب کی مدد کرنا بہتر نہیں؟ ایک اعتراض کا جواب
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بقرہ عید کے موقع پر بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ قربانی میں جانور خریدنے میں اتنا خرچہ ہوجاتا ہے۔ جانور خرید کر اس کو ذبح کرکے اتنا فائدہ نہیں، جتنا فائدہ غریب کی مدد کرنے میں ہے۔ یہی رقم اگر کسی غریب آدمی کو دیدی جائے تو اس کی اچھی مالی مدد ہوسکتی ہے، اس کے گھر کا چولہا جل سکتا ہے، غریب کی بیٹی کی شادی کا انتظام ہوسکتا ہے، وہ غریب شخص کرایہ کے گھر سے نکل کر اچھا گھر خرید سکتا ہے، کچھ چھوٹا موٹا سا اپنا کام کاج شروع کرکے دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ذلت سے بچ سکتا ہے، لہذا غربت کے حالات کے پیش نظر قربانی کیلئے اتنے مہنگے مہنگے جانوروں کو خریدنے کے بجائے غریبوں کی مالی مدد کی جائے، اور جتنی رقم سے جانور خریدنا ہو، اتنی رقم اپنے کسی غریب رشتے دار شخص کو دے دیں تو یہی قربانی ہو جائے گی۔ کیا یہ کہنا درست ہے اور اس طرح قربانی ہوجائے گی؟
وتر کو مغرب کی طرح نہ پڑھو حدیث کا مطلب؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایسی کوئی حدیثِ پاک ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: وترکومغرب کی نمازکے مشابہ نہ پڑھو؟ اگر یہ حدیث ہے، تو اس کی اسنادی حیثیت کیا ہے؟ نیز اس حدیث کا مطلب بھی بیان کر دیں کہ اس سے مراد کیا ہے؟ سائل: محمد احمد (کلیم شہیدپارک، فیصل آباد)
بدن کے کچھ حصے پرنجاست لگے تو کیسے پاک کریں ؟
سوال: ایک اسلامی بہن کا سوال ہے کہ اگر کمر، یا رانوں وغیرہ پر نجاست گندگی لگ جائے ،تو کیا اب مکمل غسل کرنا ہوگا یا صرف اسی حصے کو پاک کرلینا کافی ہوگا ؟ رہنمائی فرمادیں ۔
صاحبِ ترتیب نے قضا نہ پڑھی اور اگلی نماز شروع کردی تو کیا کرے؟
سوال: صاحبِ ترتیب شخص کی فجر قضا ہو گئی، صاحبِ ترتیب شخص، ظہر کی نماز الگ سے پڑھ رہا تھا، دورانِ نماز ابھی ایک رکعت ہی پڑھی تھی کہ یاد آیا کہ فجر کی قضا نماز ابھی تک باقی ہے۔ پوچھنا یہ ہے صاحبِ ترتیب شخص جو ظہر کی نماز پڑھ رہا ہے، ظہر کی نماز پوری کرے یا نماز توڑ دے؟ ظہر کی نماز کا وقت ختم ہونے میں کافی وقت باقی ہے۔ شرعی رہنمائی فرما دیں۔