سرچ کریں

Displaying 841 to 850 out of 6687 results

841

بیچی ہوئی چیز کی مکمل قیمت وصول کرنے سے پہلے بیچنے والا شخص خرید سکتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرا کپڑے کا کام ہے، اس میں خرید و فروخت کی ایک صورت اس طرح ہوتی ہے کہ مثلاً میں نے بکر کو دس لاکھ کا ایک ہزار کلو مال بیچا اور ادائیگی کیلئے 3 مہینے کی مدت مقرر ہوگئی، اب وہ مال لے کر چلاجاتا ہے اور وہ اس میں سے تھوڑا تھوڑا کرکے آگے مال بیچتا رہتا ہے اور مجھے رقم کی ادائیگی کرتا رہتا ہے، لیکن ادائیگی مکمل نہیں ہوئی ہوتی اور ادائیگی کی مدت بھی باقی ہوتی ہے، اسی دوران میرے پاس کوئی گاہک ایسا ہی مال لینے آتا ہے جس میں مجھے کافی اچھا پرافٹ ملنے کی امید ہوتی ہے تو میں اسی دوست سے باقی ماندہ مال پہلے والے ریٹ سے کم میں خریدلیتا ہوں اور اس گاہک کو بیچ دیتا ہوں اور اس کے بعد اپنے دوست سے جتنے میں خریدا تھا اتنی رقم اس دوست کو ادا کرتا ہوں۔ كيا یہ صورت شرعی اعتبار سے جائز ہے؟ اس صورت میں کم ریٹ میں بیچنے پر دوست پر کوئی جبر نہیں ہوتا، وہ اپنے مرضی سے دیتا ہے۔

841
842

ویڈیو ایڈیٹنگ اور گرافک ڈیزائننگ کا کام کرنا اور اجرت لینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا سوال یہ ہے کہ ویڈیو ایڈیٹنگ اور گرافک ڈیزائننگ کی نوکری آن لائن کام کرسکتے ہیں ؟ان دونوں شعبوں میں کلائنٹ ہمیں کام کرنے کےلیے دے گااور ہم اسے ایڈیٹ کریں گے ۔ ہماری طرف سے اس میں کوئی غیر شرعی چیز استعمال نہیں ہوتی جیسا کہ میوزک اوربے پردگی وغیرہ ، لیکن یہ ویڈیوز ہم سےلے لینے کے بعدکلائنٹ ان کو گنا ہ کے کام میں استعمال کرے یا نہ کرے ، اس کی مرضی ہے مثلاً میوزک ایڈ کرے یا یوٹیوب پر مونوٹائزوالے چینل پر اپ لوڈ کرے ، لیکن ہم سے لے لینے کے بعد ۔ یہ بات یاد رہے کہ دنیا جہاں سے کلائنٹس ہماری سی وی دیکھنے کے بعد ہم سے رابطہ کر تے ہیں اوریہ رابطہ فقط کام کرنے تک ہوتا ہے اور ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا ، کہ ہمارا کلائنٹ ان کو گناہ کے کام میں استعمال کرے گا بھی یا نہیں ! بلکہ کئی ویڈیوز ہمارے کام کے بعد بغیر کسی چیز کے ایڈ کیے ہی استعمال ہوتی ہیں مارکیٹ سے ہمیں اندازہ ہوجاتاہے ۔تو کیا اس کام سے کمائے گئے پیسے حلال ہوں گے یا نہیں ؟کیونکہ ہماری طرف سے کوئی غیر شرعی غلطی نہیں ہوتی؟

842
843

شراب بیچنے والے کو دکان کرایہ پر دینے کا حکم؟

سوال: شراب بیچنے والے کو دکان کرائے پر دینا شرعا کیسا ہے؟

843
844

Peace be upon him اور PBUH لکھنے کا شرعی حکم

جواب: پر نزولِ رحمت، ان کے لیے استغفار اور درجات کی بلندی کی دعا کرنا ہے اور سلام بھیجنے سے مراد ہر نقصان سے سلامتی طلب کرنا ہے۔ علامہ سیدی عبد الغنی نابل...

844
845

مزار کے سامنے سجدہ ریز ہوکر دعا کرنا کیسا ؟

سوال: بعض لوگ مزار کی جانب رُخ کر کے سجدہ کرتے ہیں، مگر اُن کی ہیئت یہ ہوتی ہے کہ اپنے ہاتھوں کو دعا کی طرح یعنی دونوں ہتھیلیاں سامنے کر کے اُس پر اپنی پیشانی اور چہرہ رکھتے ہیں، یعنی براہِ راست پیشانی زمین پر نہیں رکھتے، بلکہ زمین اور اپنی پیشانی کے مابین اپنی ہتھیلیاں لے آتے ہیں اور اور دعائیں مانگتے ہیں۔ اِس حالت میں دیکھنے والا شخص یہی سمجھتا ہے کہ معاذاللہ یوں جھکا ہوا شخص سجدہ کر رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ مزارات کے رُوبرو ایسا انداز اختیار کرنا کیسا ہے؟

845
846

عمرہ کرنے والے کا عرفات سے واپسی پراحرام باندھنا

سوال: عمرہ کر کے میدانِ عرفات کی زیارت کے لیےجا رہے ہیں، تو کیا وہاں سے واپسی پر احرام باندھنا ہوگا؟

846
847

بینک سے لون دلوانے پر کمیشن لینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص بینک اور سود پر قرض لینے والے کے درمیان معاہدہ کرواتا ہے اور اس معاہدے کے جوقانونی تقاضے ہیں ان کو پورا کرواتا ہے ، تو کیا وہ بھی گناہ گار ہو گا؟

847
848

روزہ و عید چاند کے حساب سے یا کلینڈر کے حساب سے؟

جواب: پر ہے کہ جب تک چاند نظر نہیں آئے گا ، روزہ و عید وغیرہ نہیں ہوں گے ، کیونکہ اس کے لیے احادیثِ صحیحہ میں ” رؤیت(آنکھ سے دیکھنے) “ کا لفظ استعمال ہوا ...

848
849

رات کے وقت پڑھی جانے والی دو قرآنی آیتیں

جواب: پر ایمان لایا جو اس کے رب کی طرف سے اس کی طرف نازل کیا گیا اور مسلمان بھی۔ سب اللہ پراور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر یہ کہتے ہوئ...

849
850

صدقہ فطر کس پر واجب ہے؟

سوال: جس شخص نے کسی عذر کی وجہ سے رمضان شریف کے روزے نہ رکھے ہوں کیا اس پر بھی صدقہ ٔ فطر واجب ہے یا نہیں؟ سائل : محمد قاسم (حیدر آباد)

850