سرچ کریں

Displaying 881 to 890 out of 1601 results

881

مہر کی ادائیگی میں روپے کی قدر کا اعتبار

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری شادی کم و بیش 36سال قبل ہوئی تھی اور 11000حق مہر طے ہوا تھا ابھی تک میں نے مہر ادا نہیں کیا تھا اب جب میں نے مہر ادا کرنا چاہا تو میری زوجہ کا کہنا ہے کہ 11000تو اس وقت طے ہوا تھا مگر اب تو روپے کی ویلیو (Value) بڑھ گئی ہے لہٰذا اب میں بطورِ مہر آپ سے1,50,000ایک لاکھ پچاس ہزار لوں گی۔ اب مجھے معلوم کرنا ہے کہ کیا مہر میں اس طرح روپے کی ویلیو (Value) کا اعتبار ہوگا یا نہیں اور مجھے کتنا مہر ادا کرنا ہوگا؟ سائل:سید عبد المختار (پی،آئی،بی کالونی،باب المدینہ کراچی)

881
882

طلاق کی عدت کی مدت کتنی ہے

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (1)طلاق یافتہ عورت کی عدت کتنی ہوتی ہے؟ (2)جس کا شوہر فوت ہو جائےاس کی عدت کتنی ہے ؟ سائل:صغیر عطاری (صدر،کراچی)

882
883

قسط میں کمی کرنے پر قیمت بڑھانے کا حکم

جواب: مسئلہ کہ کوئی آپ سے موبائل یا لیپ ٹاپ قسطوں پر خریدتا ہے اور قسطوں کی ادائیگی سے قبل اس کو آگے بیچ دیتا ہے! تو ایسے شخص کو موبائل یا لیپ ٹاپ بیچنا ب...

883
884

دکان یا کاروبار کےافتتاح میں عالم دین کو دعائے خیر کے لیے بلانا کیسا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ہمارے عموماً رواج ہے کہ جب کوئی نئی دکان کھولتا ہے، تو کسی عالم دین یا امام صاحب کو دکان میں بلوا کر دعائے خیر کروائی جاتی ہے۔ مارکیٹ میں ایک شخص کو اعتراض ہے کہ یوں کسی کو بُلوا کر دعا کروانا بے اصل ہے۔ اس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے۔ہماری رہنمائی فرمائیں کہ کیا یہ عمل واقعی خلافِ شرع ہے؟

884
885

طواف کا آغاز رکن یمانی سے کرنے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ایک جاننے والا شخص عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے گیا وہاں جا کراس نے طواف حجر اسود کی بجائے رکن یمانی سے شروع کیا اور سعی اور حلق کروا کر عمرہ مکمل کیا پھر دوسرے عمرے میں وہ میرے ساتھ تھا ہم نے طواف حجر اسود سے شروع کیا تو اس نے بتایا کہ وہ تو رکن یمانی سے طواف شروع کرتا رہا ہے لہذامیں نے اسے بتایا کہ طواف حجراسود سے شروع ہوتا ہے لیکن پورے مسئلے کا مجھے بھی پتہ نہیں تھا لہذااب ہم پاکستا ن واپس آچکے ہیں ہماری اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ مذکورہ شخص نے جو طواف رکن یمانی سے شروع کیا اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ سائل :عثمان علی عطاری (شاہ نور پارک ،کوٹ خواجہ سعید لاہور)

885
886

کیا حقیقی بہن کی رضاعی بہن سے نکاح کرسکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں شیخ شہزاد ولد شیخ مشتاق،میری بہن نے ایامِ رضاعت میں خالہ کا دودھ پیا۔سوال یہ ہے کہ کیا میرا رشتہ اس خالہ کی بیٹی سے ہو سکتا ہے جبکہ میں نے جس سے نکاح کرناہے اس نے میری والدہ کا دودھ نہیں پیا؟ سائل:شیخ شہزاد (اورنگی ٹاؤن،کراچی)

886
887

چاولوں کے بدلے ادھار چاول لینا کیسا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے 5 مَن چاول کی ضرورت ہے۔ میرے ایک دوست کا چاول کا کاروبار ہے، تو کیا ایک سال کی مدت کے لیے میں اس سے5 مَن چاول ادھا رلے سکتا ہوں کہ سال مکمل ہونے کے بعد میں اسے وہ 5 مَن واپس کردوں گا؟

887
888

کیا علاج کروانا توکل کے خلاف ہے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ کیا علاج کروانا توکُّل کے خلاف ہے؟ سائل: محمد ابو بکر (فیصل آباد)

888
889

والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کا مطالبہ کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ایک بیٹاجوکہ مجھے تکلیف دیتا اور میری بے عزتی کرتا ہے ۔ اب وہ میری زندگی میں ہی میری جائداد میں اپنے وراثت کے حصہ کا مطالبہ کر رہا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ اسے مطالبہ کا حق ہے یا نہیں؟ سائل :محمد سلیم انصاری (قائد آباد ، لیاقت کالونی ، حیدرآباد )

889
890

کیا فرضوں کی تیسری ،چوتھی رکعت میں سورت ملانے سے سجدہ سہو واجب ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ فرضوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت نہیں ملانی ہوتی اگر کسی نے بھول کر فرضوں کی تیسری یا چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملا لی تو سجدہ سہو واجب ہو گا یا نہیں؟ سائل :محمد تصور عطاری (ٹنڈو جام)

890