
نفلی طواف کے اکثر پھیرے چھوڑ دینے کا حکم
سوال: ایک اسلامی بہن نے نفلی طواف شروع کیا،دوپھیرے کیے تھے کہ طبیعت بگڑ گئی، تو طواف چھوڑ کر ہوٹل چلی گئی ۔ ذہن یہ تھا کہ لیٹ نائٹ آکر مکمل کروں گی ،لیکن رات میں اس اسلامی بہن کو ایام شروع ہوگئےاوردودن بعدان کا مدینے شریف جانے کا شیڈول تھا اور وہیں سےپاکستان کی فلائٹ تھی، تو وہ اسلامی بہن گروپ شیڈول کے مطابق مدینہ شریف روانہ ہوگئی۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس نے جو نفلی طواف شروع کر کے صرف دوپھیرے کیے،باقی ادھوراچھوڑ دیا تو کیا اس اسلامی بہن پر کوئی کفارہ لازم ہے؟ کیونکہ طواف نفلی تھا،عمرے کافرض طواف نہیں تھا۔
دورانِ نماز کوئی پرندہ بیٹ کردے، تو حکم
سوال: اگر کسی پرندے (جیسے: چڑیا، کبوتر، مرغی) کی بیٹ دورانِ نماز کپڑوں پر لگ جائےتو کیا حکم ہے؟ نماز جاری رہے گی یا ٹوٹ جائے گی؟
نماز میں ایڑیاں کھڑی کر کے بیٹھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ دونوں سجدوں کے درمیان اور قعدے میں دونوں قدم کھڑےکرکے، ان کی ایڑیوں پر سرين رکھ کر بیٹھنا کیسا ہے؟ ایسی صورت میں مردوں کی نماز کا کیا حکم ہو گا؟ سنا ہے حدیث پاک میں اس سے منع کیا گیا ہے، برائے مہربانی اس حوالے سے رہنمائی فرما دیں۔
کرائے پر دیے ہوئے گھر کی وجہ سے حج فرض ہوگا؟
سوال: میرے والد صاحب ریٹائر ہوئے،تو انہوں نے گریجویٹی میں ملنے والی رقم سے ایک گھر خریدا،ہمارا اپنا ایک گھر پہلے سے ہے جس میں ہم رہتے ہیں اور دوسرےگھر کو کرائے پر دے دیا ، تاکہ ریٹائرمنٹ کی وجہ سے آمدنی میں جو کمی آئی ،وہ کسی حد تک پوری ہوسکے ،میرے والد صاحب کو پِنشن ملتی ہے، لیکن وہ ہمارے اخراجات کو کافی نہیں ہوتی،اس کے ساتھ مکان کا کرایہ ملتا ہے، تو اخراجات پورے ہوتے ہیں،اس کے علاوہ میرے والد صاحب کے پاس کسی طرح کا کوئی مال موجود نہیں ہے،ایسی صورت میں ان پر کرائے پر دیئے ہوئے مکان کی وجہ سے حج فرض ہوگا؟ہمارے ایک عزیز نے بتایا ہے کہ کرائے پر دیئے ہوئے گھر کی وجہ سے بھی حج فرض ہوجاتاہے،کیا ان کی بات درست ہے؟برائے کرم رہنمائی فرمادیں۔
جانورکو حنوط کرواکر گھر میں زینت کے لیے رکھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ بعض لوگ جانوروں کے مرنے کے بعد حنوط کروا لیتے ہیں اور گھر میں رکھ لیتے ہیں، تو کیا حنوط کیے ہوئے جانور کو گھر میں زینت کے لیے سجا کر رکھ سکتے ہیں؟ نیزان کی خریدو فروخت کے بارے میں کیا حکم ہے؟
کاروبار کے لیے پیسے دیے، تو نفع و نقصان کس طرح رکھنا ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ زید کا جنرل اسٹور ہے، اس کے دوست خالد نے اس کو ایک لاکھ روپے دئیےکہ ان پیسوں سے بوتلیں ( Cold Drinks) لے آؤ اور ان کا کام کرو، اس کا مکمل حساب تمہاری دکان سے الگ رہے گا اور طے یہ پایا کہ جو بھی نفع ہوگا، دونوں میں آدھا آدھا تقسیم ہوگا، البتہ اگر نقصان ہوا، وہ سارا زید یعنی دوکاندار کے ذمہ ہوگا، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس انداز سے مل کر کام کرنا کیسا ہے؟
(Big Bang Theory)کیا ہے، اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بِگ بینگ تھیوری(Big Bang Theory)کیا ہے، اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟نیز بعض اسکولوں میں یہ نصاب کا حصہ ہوتی ہے،طلبا کو پڑھائی جاتی ہے، ایسی صورت میں اس پر یقین رکھے بغیر صرف اس کو پڑھ سکتے ہیں؟
گردے میں انفیکشن کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا
سوال: ایک اسلامی بہن کے گردے میں انفیکشن ہوگیا ہے، اور ڈاکٹر نے ان کو روزہ رکھنے سے منع کیا ہے تو اب روزہ کا کیا حکم ہے؟
سوال: ایک صاحب نے ایک حدیث مبارکہ پیش کی ہے جس میں لکھا ہے کہ "ہر بدعت گمراہی ہے" برائے کرم اس بارے میں تفصیل کے ساتھ رہنمائی فرما دیجئے کہ کیا واقعی ہر بدعت گمراہی ہوتی ہے؟