
گریجویٹی(gratuity) کی رقم کا حکم
سوال: ایک شخص کے انتقال کے بعد اس کی گریجویٹی gratuity)) اس کے والدین کو دی گئی ہے، والدین اس کو استعمال کرسکتے ہیں یا اس میں بھی وراثت جاری ہوگی؟ نوٹ! گریجویٹی وہ فنڈ ہے جو ادارے کی طرف سے کسی ملازم کے انتقال یا ریٹائرمنٹ کے بعد انعام اور تحفہ کے طور پر دیا جاتا ہے۔
دارالحرب میں فوت ہونے والے مسلمان کی وراثت
سوال: میرے والد اسپین میں مقیم تھے اورمیری دادی پاکستان میں رہتی تھیں، میرے والد کا ان کے پاس پاکستان آنا جانا رہتا تھا، لیکن میری دادی کا انتقال اس وقت ہوا جب میرے والد اسپین میں تھے، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ دادی کے انتقال کے وقت میرے والد دارالحرب میں تھے، تو کیا دادی کی وراثت میں میرے والد کا حصہ نہیں ہوگا؟
والد نے حج نہ کیا ہو، تو بیٹے کے حج کا حکم نیز بیوی کے پیسوں سے شوہر کا حج کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب اور میری ملکیت میں اتنا مال نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے ہم پر حج فرض ہو۔ میری زوجہ مالدار ہیں، ان پر حج فرض ہے اور ان کے پاس اتنا مال مزید بھی ہے کہ وہ کسی مَحرم وغیرہ کو اپنے ساتھ حج کے لیے لے جا سکتی ہیں۔ تو میرے سارے اخراجات میری بیوی برداشت کر رہی ہیں اورہم دونوں حج پر جارہے ہیں۔ کچھ سوالات درپیش ہیں جن کے جوابات عطا فرما دیجیے۔ (1) اگر میں اپنی بیوی کے اخراجات سے حج کروں، تویہ جائز ہے یا نہیں؟ (2) میرا یہ حج فرض ادا ہوگا یا نفل؟ (3) بعض لوگ کہتے ہیں کہ جب تک والد نے حج نہ کیا ہو، تو بیٹے کا حج ادا نہیں ہوتا۔ اس حوالے سے بھی رہنمائی فرما دیں کہ میرے والد صاحب نے حج نہیں کیا ہوا، تو کیا میرا حج ادا ہوجائے گا یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے دو شادیاں کی تھیں ، دونوں بیویوں کو اس نے الگ الگ گھرلے کے دیا ہوا تھا ، دونوں بیویاں اپنے بچّوں کے ساتھ اسی الگ الگ گھرمیں ہی رہتی تھیں ، البتہ شوہر دوسری بیوی کے پاس رہتا تھا۔ اب شوہرکا انتقال ہوگیا ہے تو پہلی بیوی چاہتی ہے کہ چونکہ میرا شوہر دوسری بیوی کے پاس رہتا تھا لہٰذا دوسری بیوی کے گھرجاکرعدت گزارے ، کیا اس کی اجازت ہوگی یا نہیں؟ دونوں کا گھرزیادہ دور نہیں ہے ، اور کوئی جھگڑا بھی نہیں ہے ، دوسری بیوی بھی اس بات پر راضی ہے کہ پہلی بیوی اس کے گھرمیں آ کرعدت گزارے۔
مقروض فوت ہو جائے تو قرض کا مطالبہ ضامن سے ہوگا یا ورثاء سے؟
جواب: وراثت میں ورثاء کے درمیان تقسیم نہیں ہوتا ، بلکہ وراثت میں وہی مال تقسیم ہوتا ہے جو تجہیز و تکفین، قرضوں کی ادائیگی اورجائز وصیت ہونے کی صورت میں اس...
بلاوجہ بیوی اوربچوں کانان ونفقہ ادانہ کرنا
سوال: اگر کوئی شخص اپنی بیوی اور بچوں کا نان نفقہ ادا نہ کرے حتی کہ بیوی اپنے تمام اخراجات پورے کرنے کےلیے مکمل طور پر اپنے والدین اور بہن بھائیوں پر منحصر ہو ،اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے ،خاندان کے بڑے افراد کی مداخلت کے باوجود شوہر نفقہ نہ دےاور صورتحال بگڑتی جارہی ہوتو بیوی کےلیے کیاحکم ہے؟
سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح جائز ہے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید نے پہلی بیوی کی موجودگی میں ایک اورشادی کی ،شادی سے تقریباً سات سال بعد دوسری بیوی کا انتقال ہو گیا ،اب زید کا بیٹا جو پہلی بیوی سے ہے ،زید کی دوسری بیوی کی بہن سے نکاح کرنا چاہتا ہے،برائے کرم حکمِ شرعی سے آگاہ فرمائیں کہ زید کے لئے یہ نکاح کرنا درست ہے یا نہیں؟ سائل:محمد نذیر(روات ،راولپنڈی)