
کیا اپنی زکوٰۃ کی رقم سے مستحق زکوٰۃ کو ادھاردیا جاسکتا ہے؟
سوال: اگر کوئی مستحقِ زکاۃ شخص ادھار مانگے تو اپنی زکوٰۃ کی رقم سے اسے بتائے بغیر ادھار دیا جاسکتا ہے، جبکہ نیت یہ ہو کہ جب وہ ادھار واپس کرے گا تو اسے وصول کرکے پھر زکوٰۃ کی رقم میں ڈال دیں گے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
زکوۃ کی رقم سے مدرسہ کی زمین خریدنا
سوال: کیا مدرسہ کی زمین خریدنے کے لئے زکوٰۃ کی رقم دی جا سکتی ہے؟
بینک میں جمع کروائی گئی رقم پرکتنی بارزکاۃ لازم ہوگی ؟
سوال: اگر بینک میں رقم جمع کروائی ہوئی ہے ایک مرتبہ سال مکمل ہونے پر اسکی زکوۃ ادا کر دی گئی ہے اس کےبعد و ہ رقم یونہی موجود ہے کم یا زیادہ نہیں ہوئی تو اب سال مکمل ہونے پر دوبارہ زکوۃ لازم ہوگی ؟
قرض والی رقم کی زکوۃ کس پرلازم ہے؟
سوال: قرض پرزکوٰۃ دینی ہوتی ہے ،تو جو رقم قرض میں دی ہوئی ہے اس کی زکوٰۃ ،قرض دینے والے پر لازم ہے یا لینے والے پر؟
سوال: میں نے مسجد میں کھڑے ہو کر اپنی زکوۃ کی رقم دعوت اسلامی والوں کو دی ، میں نے سنا ہے کہ مسجد میں اگر کوئی سائل سوال کرے تو اسے نہیں دے سکتے تو کیا میری زکوۃ ادا ہو گئی یا نہیں ؟
حج کے لیے جمع شدہ رقم پر زکوٰۃ کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کو حج کرنے کااز حدشوق ہے،لہذا زید نےاس مقصد سے اپنےپاس رقم جمع کرنا شروع کی ہےاوراس پر سال گزر گیا ہےاورزیدصاحبِ نصاب بھی ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیازیدمذکورہ رقم کی بھی زکوۃنکالے گا؟
قربانی کی قضا میں دی جانے والی رقم کس کو دی جائے ؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ مجھے اپنی سابقہ سال کی قربانی جو رہ گئی تھی، اس کی رقم بطور قضا ء صدقہ کرنی ہے ، کیا میں یہ رقم کسی مدرسے کے قاری صاحب کو دے سکتی ہوں ؟ رہنمائی فرمادیں ۔
ایڈوانس زکوۃ لینے والا غنی ہو گیا تو زکوۃ کا حکم ؟
سوال: میرا بھائی بیمار تھا ، اس کو علاج کے لئے ہسپتال میں ایڈمٹ ہونا تھا لیکن اس کے پاس رقم نہیں تھی، چونکہ وہ اس وقت شرعی فقیر تھا تو میں نے ایڈوانس زکاۃ کے طور پر اس کو علاج کے لئے رقم دے دی۔اس نے اپنا علاج کروایا، جب میرے نصاب کا سال مکمل ہوا، تو میرا بھائی جس کو میں نے زکاۃ دی تھی، وہ خود مالکِ نصاب ہوچکاتھا، اس صورت میں مَیں نے جو اس کو ایڈوانس زکاۃ دی ، وہ ادا ہوگئی یا نہیں؟
ہیوی ڈپازٹ کی رقم نصاب سے مائنس ہوگی
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہم نےہیوی ڈپازٹ پر روم دیا ہےتو ہیوی ڈپازٹ کے وہ پیسے تین ،چار لاکھ ہم نے خرچ کئےتو جب ہم اپنی رقم کی زکوۃ نکالیں گے تو ہیوی ڈپازٹ کی رقم مائنس کرکے زکوۃ ادا کرنی ہے یا اسی کو ملا کرکیونکہ ہیوی ڈپازٹ کی رقم تو ہم نے اس شخص کو واپس کرنی ہے ؟