
نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا بھول گئے، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: جن رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورت ملانا واجب ہے، اگر ان میں سورت ملانا بھول گئے اور رکوع میں چلے گئے، تو یاد آنے پر واپس لوٹنے کا حکم ہوتا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ (1)یہ واپس لوٹنا کس درجے کا حکم ہے ؟ اگر یاد آنے کے باوجود واپس نہیں لوٹتے، تو کیا سجدہ سہو کافی ہو جائے گا؟ (2) رکوع فرض اور سورت ملانا واجب ہے ، تو یہاں فرض سے واجب کی طرف لوٹنے کا کیوں حکم ہے ؟
اسکول کی تعمیر کے لئے زکوٰۃ دینا
سوال: کیا اسکول میں زکوۃ دے سکتے ہیں جب گورنمنٹ مدد نہ کرے اور عمارت کی حالت بہت خراب ہو؟
زکوۃ کی رقم سے شادی کروانے کا حکم
سوال: زکوۃ کی رقم سے کسی کی شادی کروادینا کیسا؟
امامت کی کتنی شرائط ہیں اور کیا امامت کے لیے داڑھی ہونا ضروری ہے ؟
جواب: ہونے کی چھ شرطیں ہیں :اسلام،بلوغ ،عقل،مرد ہونا،قراءت کا صحیح ہونا اور اعذار سے سلامت ہونا۔ (نورالایضاح مع الطحطاوی،صفحہ287،مطبوعہ کراچی) اعلی ٰ...
زکوٰۃ اور عشر کی رقم مدرسے کی تعمیر میں لگا سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا زکوۃ اور عشر کے پیسے مدرسے کی تعمیر میں دے سکتے ہیں؟
کیا سخت سردی کی وجہ سے وضو و غسل کی جگہ تیمم کر سکتے ہیں ؟
سوال: آج کل سردی کا موسم ہے۔بعض علاقوں میں سردی کی شدت کے ساتھ برف باری بھی ہو رہی ہے،ہماراعلاقہ بھی کئی ماہ تک مسلسل شدید سردی اور برف باری کی لپیٹ میں رہتا ہے اور ٹمپریچر بھی مائنس میں چلا جاتا ہے،بسا اوقات نماز کے لئے وضو یافرض غسل کرنے میں کافی آزمائش ہوجاتی ہے،کیونکہ پانی بہت ٹھنڈا ہوتا ہے اور اسے گرم کرنے کا کوئی بندوبست بھی نہیں ہوپاتا،تو ایسی صورت میں تیمم کی اجازت ہے یا نہیں؟ہمارے ہاں کچھ لوگوں کاذہن بن چکا ہے اور مزید کا بھی بنتا جارہا ہے کہ سردی کی شدت میں تیمم کی اجازت ہونی چاہیے۔میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ اگر سخت سردی ہو،تو کس کیفیت میں تیمم کی اجازت ہے اور کس میں نہیں؟نیز اگر کوئی شخص سردی کی شدت کی وجہ سے تیمم کر لے،تو وہ دوسروں کی امامت کر سکتا ہے یا نہیں؟
پریگنسی اسٹرپ کے ذریعے حمل ظاہر ہونے کے بعد بھی خون آئے تو کیا وہ حیض ہوگا؟
جواب: فرض نہیں ہوتا)۔(البنایہ شرح الھدایہ، کتاب الطھارات، باب الحیض، فصل فی النفاس، جلد 1، صفحہ 690، مطبوعہ بیروت) اسی بارے میں بدائع الصنائع میں ہے ”ود...
زکوۃ کی رقم ملازم کی تنخواہ میں دینا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے پاس کچھ غریب افراد بھی ملازمت کرتے ہیں، تو کیا زکوۃ کی رقم سے ان کی تنخواہ میں کچھ اضافہ کیا جاسکتا ہے ؟مطلب یہ ہے کہ اگر تنخواہ 12000 ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ تنخواہ میں اضافہ کریں ۔ ہمارا گزر بسر نہیں ہوتا ،تواگر ہم یوں کہیں کہ آئندہ سے تمہاری تنخواہ پندرہ ہزار ہوگی اور نیت یہ ہو کہ 12ہزار سیلری سے دیں گے اور تین ہزار اپنی طرف سے بطور زکوۃ ہی دے دیا کریں گےاور وہ ملازم شرعی فقیر ہی ہوں ، تو شرعا اس طرح ہماری زکوۃ ادا ہوجائے گی یا نہیں ؟
جن کی کفالت شرعاً واجب ہو، انہیں زکوۃ دینا
سوال: جن کی کفالت ہمارے ذمے ہے، کیا انہیں زکوۃ دے سکتے ہیں؟ کسی نے کہا ہے کہ جس کی ہم کفالت کرتے ہیں، اس کو زکوۃ نہیں دے سکتے، تو براہ کرم اس حوالے سےرہنمائی فرمائیے۔
زکوٰۃ ادا کرنے کا وکیل زکوۃ کی رقم خود رکھ سکتا ہے؟
سوال: زکوۃ کا وکیل اگر خود ہی مستحقِ زکوۃ ہو، تو کیا وہ زکوۃ کی رقم کو اپنی ذات پر بھی خرچ کرسکتا ہے؟ کیا اس کی کوئی گنجائش نکلتی ہے؟