سرچ کریں

Displaying 81 to 90 out of 2489 results

81

قعدہ اخیرہ بھولنے کی صورت میں کیا سجدہ سہو کفایت کرے گا؟

سوال: نمازی اگر فرض نماز میں قعدہ اخیرہ کیے بغیر ہی کھڑا ہو جائے اور تیسری یا پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلے، تو کیا اس صورت میں اسے وہ نماز نئے سرے سے پڑھنا ہوگی؟ یا پھر سجدہ سہو کرنا ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔

81
82

نماز کے رکوع اور سجدے سے سجدہ تلاوت ادا ہونے کی صورت

سوال: زید نے نماز میں سورۃ العلق پڑھی جس کی آخری آیت میں آیتِ سجدہ ہے۔ زید سجدہ تلاوت کرنے کے بجائےفوراً رکوع میں چلا گیا اور رکوع کے بعد سجدہ کرکے آگے باقاعدہ نماز جاری رکھی، پھر نماز کے آخر میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید کی وہ نماز درست ادا ہوئی ہے ؟ یا پھر اسے دوبارہ سے وہ نماز ادا کرنا ہوگی؟

82
83

قعدۂ اولیٰ بھولنے والے امام کوکب لقمہ دیا جائے؟

جواب: سجدہ سہو بھی واجب ہو چکا اور لقمے کا محل بھی نہ رہا۔لہذااب اگر کسی نے لقمہ دیا تو غیرِ محل میں لقمہ دینے کی وجہ سے مقتدی کی نماز فاسد ہوجائے گی ۔پھر...

83
84

سجدہ سہو ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد کیوں کیا جاتا ہے ؟

سوال: فقہ حنفی میں سجدہ سہو دائیں جانب سلام پھیرنے کے بعد کیا جاتا ہے، سلام پھیرنے سے پہلے نہیں۔ اِس کی کیا دلیل ہے؟

84
85

آیت سجدہ کا ترجمہ سننے سے سجدہ تلاوت کب لازم ہوتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ آیتِ سجدہ کا ترجمہ سننےسےسجدہ تلاوت واجب ہونے کے لئے سامع (سننے والے ) کے لئے ترجمہ کامفہوم سمجھناشرط ہے یا نہیں؟

85
86

آیت سجدہ پھر اس کا ترجمہ پڑھنے سے کتنے سجدے لازم ہوں گے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم قرآن پاک کی تلاوت کے ساتھ اس کا ترجمہ بامحاورہ اور بامعنی بھی پڑھتے ہیں اور اس میں آیات سجدہ بھی آتی ہیں، اب ہم آیات بھی پڑھتے ہیں اور ترجمہ بھی تو کیا سجدہ دو مرتبہ واجب ہوگا؟

86
87

نماز میں آیتِ سجدہ کے نشان سے پہلے ہی سجدہ تلاوت کر لیا تو نماز کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اکیلے نماز پڑھتے ہوئے سورۃ النحل کی آیات جب تلاوت کیں، تو آیت نمبر 49”وَ لِلّٰهِ یَسْجُدُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مِنْ دَآبَّةٍ وَّ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ“پڑھ کرسجدہ تلاوت ادا کرلیا،جبکہ قرآن پاک میں سجدہ کا نشان آیت نمبر 50”یَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ“کے اختتام پرہے،اور اس آیت کے بعد سجدہ تلاوت نہیں کیا گیا۔سوال یہ ہے کہ کیا سجدہ تلاوت درست ادا ہوا یا نہیں؟اگردرست ادا نہیں ہوا، تو پھر کیا کرنا چاہیے؟

87
88

سجدہ سہو کا ایک سجدہ رہ گیا تو نماز کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ نمازی نے بھول کر سجدہ سَہْو کے دوسجدوں میں سے ایک کیا اور نماز مکمل کر لی، تو نماز کا کیا حکم ہے؟

88
89

سجدہ سہو سنت و نفل میں بھی ہوتا ہے

سوال: یہ مسئلہ معلوم کرنا ہے کہ یہ سجدہ سہو جو ہے وہ صرف فرض نمازمیں کرنا ہوتا ہے یا سنت، نوافل اور وتر میں بھی کرسکتے ہیں؟ اگر سنت ،نوافل، وتر میں سجدہ سہو کرنا بھول جائے تو کیا حکم ہے؟

89
90

کمر درد کی وجہ سے رکوع اور سجدے کے بغیر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی خاتون کو کمر کے مہروں میں درد کی وجہ سے ڈاکٹر جھکنے سے منع کر رہے ہوں کہ اس سے بیماری بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ کمر کا درد بھی کئی سال پرانا ہے اور اس میں زیادتی ہو رہی ہے۔ خود ان کا بھی یہ تجربہ ہو کہ اگر جھکا نہ جائے تو کمر درد میں افاقہ ہوتا ہے، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا اس صورت میں ان کو نمازوں میں بغیر جھکے یعنی رکوع اور سجدہ سر کے اشارے سے کرنے کی اجازت مل سکتی ہے؟

90