چالیسویں پر مرحوم کی طرف سے کپڑے اور چیزیں دینا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ چند دن قبل ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ۔ سنا ہے کہ مرحوم کے چالیسویں پر مرحوم کی طرف سے ایک کپڑوں کا جوڑا ، ایک جوتوں کا جوڑا ، ایک عدد ٹوپی ، ایک جائے نماز صدقہ کیا جاتا ہے اور عموماً مسجد کے مؤذن ، خادم وغیرہ کو یہ چیزیں دی جاتی ہیں ۔ آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا یہ چیزیں مرحوم کی طرف سے دینا شرعا ضروری ہے اور کیا مسجد کے مؤذن ، خادم کو ہی دی جاسکتی ہیں ، کسی اور کو نہیں ؟ اگر کوئی شخص ان چیزوں کے علاوہ پیسے دینا چاہے اور مؤذن خادم کے علاوہ کسی اور غریب کو دے ، تو کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہوگا ؟تفصیل سے بیان فرما دیں۔
عید سے پہلے فطرہ دیا اور عید والے دن گندم کا ریٹ بڑھ گیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کوئی گندم کے ریٹ کا اعتبار کرتے ہوئے صدقہ فطر کرنسی کی صورت میں عید سے پہلے ادا کردیتا ہے اور گندم کا ریٹ عید والے دن طلوع صبح صادق سے قبل ہی بڑھ جاتا ہے تو کیا اس کا صدقہ فطر ادا ہو جائے گا یا جتنی کمی ہوئی اس کو پورا کرنا ہوگا ؟
نبی پاک علیہ الصلاۃ والسلام سے مشورہ کرنے سے پہلے صدقہ دینا
سوال: کیا قرآن کہتا ہے کہ جب لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مشورہ کرنے آتے تھے تو پہلے کچھ (تحفہ یا صدقہ) دیتے تھے؟
کیا مرد پرگھر کے تمام افراد کا فطرانہ دینا لازم ہے؟؟
جواب: صدقہ فطر اداکرنا واجب ہوتا ہے بشرطیکہ وہ نابالغ بچے خود صاحبِ نصاب نہ ہوں۔ یونہی مجنون بالغ اولاد اگر صاحبِ نصاب نہ ہو تو اس کا فطرہ بھی باپ پر واجب...
قربانی سے پہلے جانور کا دودھ پینے کا کفارہ
سوال: ہندہ نے قربانی کے لیے بکری خریدی اور قربانی کرنے سے پہلے ہی اس بکری کا دودھ خود بھی پیا اور گھر والوں کو بھی پلایا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں ہندہ کے لیے کیا حکم ہے؟ اگر اس پر صدقہ کرنا لازم ہے تو اس صدقے کا مصرف کیا ہوگا؟
مستحق افراد کو کھانا کھلانے سے صدقہ فطر ادا ہوجائے گا؟
سوال: کیا فطرانہ کے مستحق لوگوں کو دستر خواں پہ بٹھا کر افطاری کرانے سے صدقہ فطر ادا ہو جائے گا یا نہیں؟
زکوٰۃ کی ادائیگی میں کس جگہ کی قیمت کا اعتبار ہے ؟نیز صدقہ فطر اور زکوٰۃ میں جگہ کے اعتبار میں فرق ؟
عقیقہ میں صدقہ کی جانے والی چاندی کا مستحق کون؟
سوال: عقیقہ میں جو بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کی جاتی ہے، کیا یہ صدقہ شرعی فقیر کو دینا ہی لازم ہے؟ یا کسی بھی مستحق کو دے سکتے ہیں؟
آسٹریلیا میں جو اسٹوڈنٹ رہتے ہیں، ان کا صدقہ فطر والد پاکستان میں ادا کرے، تو حکم
سوال: صدقہ فطر کی مقدار کے حوالے سے پوچھنا ہے کہ یہاں آسٹریلیا میں جو اسٹوڈنٹس پڑھائی کے لئے آتے ہیں وہ یہاں جاب بھی کرتے ہیں۔ کیا وہ اپنی صدقہ فطر کی رقم یہاں نکالیں گے یااگر اپنے وطن میں ان کےوالد ان کی رقم نکال دیتے ہیں تو اس صورت میں ان کا صدقہ فطر ادا ہو جائے گایا نہیں؟
مرحوم کا قرض اتار نے سے متعلق تفصیلی فتویٰ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ والد کے انتقال کے بعد قرض کی ادائیگی کیسے کریں، جبکہ یہ معلوم ہو کہ والد نے قرض لیا ہے اور رقم بھی معلوم ہے،مگر قرض خواہوں کا علم نہ ہو؟ نامعلوم شخص کے قرض کا حکم یہ ہوتا ہے کہ بعد تتبع و تلاش بنیتِ ثواب صدقہ کردیا جائے،مگر میت کا ترکہ تو ورثاکا حق ہے، اِس میں یہ صورت اختیار کی جاسکتی ہے یا نہیں؟نیز قبل از ادائے قرض وراثت کیسے تقسیم کریں؟