
اعتکاف کی قضا میں روزہ کس نیت سے رکھے؟
سوال: ایک باجی رمضان کے آخری عشرکا سنت اعتکاف بیٹھی تھیں تو ان کومجبوراکہیں جاناپڑا،جس وجہ سے ان کا اعتکاف ٹوٹ گیا، تو اب حکم یہ ہے کہ ایک دن کا اعتکاف روزہ رکھ کر قضاکیا جائے تو پو چھنا یہ تھا کہ عیدکے بعدجب اعتکاف کی قضاکریں گی توروزے میں کون سے روزے کی نیت کریں گی؟ رمضان کےروزے کی یا نفلی روزے کی نیت؟
مکروہ وقت میں قضا نماز پڑھنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ تین مکروہ اوقات میں سے کسی وقت میں قضا نماز پڑھ لی، تو وہ نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ اگر نماز ہو جائے گی تو واجب الاعادہ ہو گی یا نہیں ؟
مسئلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے خلاف ترتیب قرآن پاک پڑھنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس بارے میں کہ جس کو یہ معلوم نہ ہو کہ خلافِ ترتیب یعنی الٹا قرآن پڑھنا منع ہے، اگر اُس نے نماز میں الٹا قرآن پڑھ لیا، تو کیا وہ گنہگار ہوگا؟
مسافر امام کے پیچھے مقیم مقتدی اور مسبوق باقی رکعتوں میں سورہ پڑھے گا؟
جواب: قضاء مافاتہ بلاقراء ۃ ثم ماسبق بہ بھا ان کان مسبوقا ایضاً۔ ملخصا۔ در مختار میں ہے کہ پہلے لاحق فوت شدہ رکعات بغیرقراء ت کے ادا کرے پھر وہ رکعات جوامام...
بچیوں کو نماز سکھانے کے لیے عورت نماز میں آواز بلند کر سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک اسلامی بہن نماز کی ادائیگی کے وقت اپنی چھوٹی بچیوں کو اپنے ساتھ جائے نماز پر کھڑا کرلیتی ہیں اور انہیں نماز سکھانے کی غرض سے اول تا آخر نماز کے تمام اذکار و تلاوت بلند آواز سے پڑھتی ہیں تاکہ بچیاں سیکھ سکیں۔ کسی نے ان کو بتایا کہ سکھانے کی نیت سے اس طرح بلند آواز سے تلاوت و ذکر کرنا، نماز کو فاسد کردیتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا واقعی سکھانے کی نیت سے بلند آواز سے پڑھنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے؟
امام دورانِ قراءت بھولے سے پچھلی آیات پڑھ لے تو نماز ہوجائے گی؟
سوال: امام صاحب نے نمازِ مغرب کی دوسری رکعت میں سورۃ الرحمٰن کی آیت نمبر 62اور 63 "وَ مِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِۚ(۶۲)""فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ(۶۳)"پڑھی۔ پھر بھولے سے اس سے پہلی والی دو آیات 60 اور 61 "هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُۚ(۶۰)""فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۶۱)"پڑھ کر بغیر سجدہ سہو کے ہی نماز مکمل کی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کیا اس صورت میں نمازِ مغرب درست ادا ہوگئی؟
جہری نماز میں بھولے سے آہستہ سورہ فاتحہ پڑھنا
جواب: قضا نماز ہو اور کسی سری نماز کے وقت اس کی قضا کی جارہی ہو تو اب آہستہ قراءت لازم ہوگی ۔ یہ تو منفر دکے متعلق مسئلہ تھا، امام پر چونکہ جہری ن...
نماز کے دوران نفلی روزے کی نیت کی، تو کیا حکم ہے؟
جواب: قضا کی نیت کی یا اس کے برعکس۔(درمختاروردالمحتار،ج01،ص441،مطبوعہ دارالفکر،بیروت) زبان سے نیت کرنے کی صورت میں نماز کے ٹوٹ جانے کے بارے میں حاشیۃ ال...
پریگنینسی اسٹرپ کے ذریعے حمل ظاہر ہونے کے بعد بھی خون آئے تو کیا وہ حیض ہوگا؟
جواب: قضا کر لےاور اگر اعضاء نہیں بنے تھے، تو یہ خون (حیض کی دیگر شرائط کی موجودگی میں)حیض تھا اور اس دوران عورت نے اپنی کوئی سابقہ قضا نماز یا روزہ ادا کیا...
حالتِ حیض میں چھوٹے ہوئے روزے کی قضا اور نماز کے معاف ہونے میں حکمت
سوال: حالت حیض میں جو روزے چُھوٹے انکی قضاء لازم ہے جبکہ اسی حالت میں جو نمازیں رہ گئیں،ان کی قضا لازم نہیں ،بلکہ معاف ہے، تو اس کی وجہ اور حکمت کیا ہے ؟